?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل نے دریاؤں اور آبی گزرگاہوں کے راستے سے تجاوزات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فیڈرل فلڈ کمیشن کو ایک ماہ میں یہ تجاوزات ختم کرانے کی ہدایت کردی۔
ڈان نیوز کے مطابق سینیٹر شہادت اعوان کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کا اجلاس ہوا۔
سیکریٹری آبی وسائل نے کمیٹی کو بتایا کہ ڈیم سیفٹی ایکٹ کا مسودہ تیار ہے، ڈیم سیفٹی ایکٹ کے اس مسودے کو دو ماہ میں حتمی شکل دے دیں گے، ہم ٹنل سیفٹی کے معاملے کو بھی ایکٹ میں شامل کریں گے۔
فیڈرل فلڈ کمیشن کے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ اگست 2024 تک پنجاب میں دریاؤں اور آبی گزر گاہوں کے راستے میں کوئی تجاوزات نہیں تھیں، 18 فروری 2025 تک سرگودھا زون مین آبی گزرگاہوں میں 153 تجاوزات جبکہ ملتان زون میں 676 تجاوزات ہیں، لاہور اور ساہیوال میں کوئی تجاوزات نہیں جبکہ فیصل آباد، بہاولپور، ڈی جی خان اور پوٹھوہار زون سے ڈیٹا نہیں آیا۔
چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ہمیں تجاوزات سے متعلق سپارکو کا ڈیٹا فراہم کریں، دریاؤں کے راستوں میں تجاوزات تباہی کا باعث بن رہے ہیں، تمام زونز سے تجاوزات کا ڈیٹا کیوں نہیں آیا۔
فیڈرل فلڈ کمیشن حکام نے کہا کہ انہیں تجاوزات کا ڈیٹا پنجاب حکومت دیتی ہے، تمام زونز کا ڈیٹا نہیں دیا۔
چیئرمین شہادت اعوان نے کہا کہ اگر آبی گزرگاہوں میں تجاوزات کا ڈیٹا نہیں مل رہا تو فیڈرل فلڈ کمیشن کو بند کر دیں، دریاؤں اور آبی گزرگاہوں کے راستوں میں تجاوزات ختم کرائیں، سیلاب سے لوگوں کو جانی اور مالی نقصان ہوتا ہے، سیلاب سے لوگوں کے گھر اور فصلیں تباہ ہو جاتی ہیں، اس طرح کام نہیں چلے گا، آبی گزرگاہوں سے پنجاب میں تجاوزات ہٹائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ فیڈرل فلڈ کمیشن تجاوزات ہٹوائے ورنہ یہ مجرمانہ غفلت ہو گی، کمیشن کو ایک ماہ دے رہے ہیں، اگر ایک ماہ میں تجاوزات نہ ہٹیں تو کمیشن کے خلاف کارروائی کریں گے۔
فلڈ کمیشن حکام نے جواب دیا کہ ہمیں صوبوں سے معلومات میں وقت لگ جاتا ہے، اس پر چیئرمین کمیٹی نے فیڈرل فلڈ کمیشن کے قائم مقام چیئرمین کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ اگر نہیں کر سکتے تو کسی اور کو چیئرمین لگانے کی سفارش کر دیتے ہیں۔
سیکریٹری آبی وسائل نے کہا کہ ہم ایک ماہ میں تجاوزات ختم کرائیں گے۔


مشہور خبریں۔
دفعہ 144 نافذ کیے جانے کے بعد پی ٹی آئی کا آج لاہور میں ریلی ملتوی کرنے کا اعلان
?️ 12 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور میں دفعہ
مارچ
اسد عمر کا شہباز گل سے ملاقات کے بعد اہم انکشاف
?️ 17 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ اسلام
اگست
اسپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب کےخلاف درخواست پر سبطین خان و دیگر کو نوٹس
?️ 1 اگست 2022لاہور: (سچ خبریں)لاہور ہائیکورٹ نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے الیکشن کیخلاف درخواست
اگست
عمران خان نے پھر کی امریکہ کی مخالفت
?️ 5 جنوری 2024سچ خبریں:پاکستان جسٹس موومنٹ سیاسی جماعت کے سربراہ عمران خان نے مالی،
جنوری
وزیر اعلیٰ کی حلف برداری کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ نے ایڈوکیٹ جنرل سے معاونت طلب کرلی
?️ 21 اپریل 2022لاہور(سچ خبریں)لاہور ہائی کورٹ نے نو منتخب وزیر اعلیٰ کی حلف برداری
اپریل
امریکی انتخابی جنگ کا سب سے تاریک اور جرات مندانہ موضوع کیا تھا؟!
?️ 30 جون 2024سچ خبریں: بچوں کو قتل کرنے والی صیہونی حکومت کی حمایت میں وائٹ
جون
سوڈان میں بغاوت کی مبہم صورتحال؛ تنازعات کا خاتمہ یا کشیدگی ؟
?️ 29 اپریل 2023سچ خبریں:اگرچہ سوڈان میں وقتی طور پر جنگ بندی ہو گئی ہے
اپریل
پیپلزپارٹی کی 15 سال سے سندھ میں حکومت ہے، 15 منصوبے گنوادیں؟ مریم نواز
?️ 25 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر و
جنوری