?️
لاہور (سچ خبریں)فلسطین کے خلاف اسرائیلی جارحیت مسلسل جاری ہے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے آج فلسطین کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے معاملے پر گورنر ہاؤس میں یکجہتی فلسطین کانفرنس کرنے کا اعلان کیا ہے اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی عوام آزادی کے مشن میں کامیاب ہوں گے۔
کانفرنس میں سیاسی و مذہبی جماعتوں اور مختلف تنظیموں کے نمائندے شریک ہوں گے جبکہ کانفرنس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا جائے گا۔اس کے علاوہ کانفرنس میں اسرائیل کی دہشتگردی کے خلاف مذمتی قرارداد بھی منظور کی جائے گی۔
اس موقع پر چوہدری محمد سرور نے کہا کہ مسئلہ فلسطین پر 22 کروڑ پاکستانی ایک ہیں، اسرائیل فلسطین میں دہشت گردی سے خون کی ہولی کھیل رہا ہے۔چوہدری محمد سرور نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ میں فلسطینیوں کا بھرپور مقدمہ لڑے گا۔
اُنہوں نے کہا کہ اسرائیل میزائل کی طاقت سے فلسطینیوں کی آواز نہیں دبا سکتا۔گورنر پنجاب نے اُمید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انشاءاللّہ فلسطینی عوام آزادی کے مشن میں کامیاب ہوں گے۔
دوسر ی جانب وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اہم سفارتی مشن پر ترکی پہنچ گئے ہیں جہاں وہ فلسطینی وزیر خارجہ کا ترکی میں انتظار کررہے ہیں۔وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ فلسطینی وزیر خارجہ کی ترکی روانگی میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں۔شاہ محمود قریشی نے جیونیوز سے گفتگو میں بتایا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 20 تاریخ کو ہنگامی اجلاس ہورہا ہے، میرے ساتھ ترکی اور فلسطین کے وزیر خارجہ نیویارک روانہ ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینی وزیر خارجہ کی روانگی میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں، ہماری روانگی میں تاخیر ہورہی ہے، ہم آج نہیں کل روانہ ہوں گے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے 21 تاریخ کو فلسطین سے اظہار یکجہتی کی کال دی ہے، مسئلہ کشمیر اور فلسطین سے ہم آنکھ نہیں چرا سکتے۔
مشہور خبریں۔
حکمران بار بار کہتے ہیں ایک دھیلے کی کرپشن نہیں کی دھیلا ہوتا کیا ہے؟چوہدری پرویز الٰہی
?️ 9 دسمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے نام لئے
دسمبر
غزہ میں تباہ کن ویرانی؛ 90 فیصد رہائشی علاقے زمین بوس
?️ 19 جنوری 2025سچ خبریں:غزہ میں جنگ بندی کے نفاذ اور قابض اسرائیلی افواج کے
جنوری
امریکہ شام میں کیا کر رہا ہے؟
?️ 17 جولائی 2023سچ خبریں:شام کے ذرائع نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ امریکہ
جولائی
تل ابیب میں نیتن یاہو کے خلاف احتجاج
?️ 30 مئی 2021سچ خبریں:نیتن یاہو کی حزب اختلاف جماعتوں کے ذریعہ اتحادی کابینہ تشکیل
مئی
ترکی دنیا کی 10 بڑی معیشتوں کے قریب ہے: اردغان
?️ 26 دسمبر 2021سچ خبریں: ترک صدر نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ وہ چاہتے
دسمبر
لبنانی حزب اللہ کی خصوصی افواج کی برفیلی پہاڑوں پر مشق
?️ 16 فروری 2022سچ خبریں: حزب اللہ کے خصوصی دستوں نے لبنان میں پہاڑی علاقوں
فروری
مری جانے والے راستے مزید 24 گھنٹوں کے لئے بند ہو گئے
?️ 10 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد
جنوری
امریکہ اور یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی کا معاملہ
?️ 1 مارچ 2023سچ خبریں:امریکی نائب وزیر دفاع برائے بین الاقوامی سلامتی امور نے کانگریس
مارچ