فضائی بندش کا خاتمہ؛ پی آئی اے کا آپریشن بحال ہونا شروع

پی آئی اے

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) ترجمان پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے کہا ہے کہ پاکستان میں فضائی بندش کے خاتمے کے ساتھ ہی پی آئی اے کا آپریشن بحال ہونا شروع ہوگیا۔

ترجمان کے مطابق پی آئی اے کی پیرس تا اسلام آباد پرواز پی کے 750 جو علی الصبح کوئٹہ اتار لی گئی تھی، رات 9 بجے اسلام آباد واپس روانہ ہوگی۔

پی آئی اے کا دیگر آپریشن بھی رات 10 بجے سے بحال ہوجائے گا اور تمام رکی ہوئی یا تاخیر کا شکار پروازیں آپریٹ ہوں گی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق وہ مسافر جو واپس اپنے گھروں کو چلے گئے تھے یا وہ جن کو ہوٹلوں میں ٹھہرایا گیا تھا ان سے رابطہ کر کے واپس ایئرپورٹ بلایا جا رہا ہے۔

جہازوں اور دیگر ساز و سامان جو حفظ ماتقدم کے طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کر دیئے گئے تھے، ان کو واپس آپریشنل ایریا میں لایا جا رہا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق فضائی بندش اور آپریشن متاثر ہونے کی باعث جو مسافروں کو زحمت ہوئی اس کے لئے معذرت خواہ ہیں مگر حالات کے پیش نظر احتیاط بہت ضروری تھی۔

مشہور خبریں۔

کیا جدہ مذاکرات سے سوڈان کا بحران حل ہو جائے گا؟

?️ 17 مئی 2023سچ خبریں:اگرچہ سوڈان کے بحران کے آغاز کو ایک مہینہ گزر چکا

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کے سیلز ٹیکس کو کم کرنے کا فیصلہ کر لیا

?️ 27 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں

آرمینیا اور امارات کے درمیان تجارت میں اضافے کا راز

?️ 7 جنوری 2025سچ خبریں: گزشتہ سال کے پہلے 9 مہینوں میں امارات کے ساتھ آرمینیا

ہمیں لاکھوں افغان خواتین اور لڑکیوں کے بارے میں گہری تشویش ہے: ریڈ کراس

?️ 27 دسمبر 2022سچ خبریں:      افغان خواتین کے اعلیٰ تعلیم اور ملکی اور غیر

جنوبی لبنان کی صورتحال سے صہیونیوں میں خوف و ہراس

?️ 26 جنوری 2025سچ خبریں:لبنانی ذرائع نے جنوبی لبنان میں عوام کی واپسی کو صہیونیوں

یوکرائن کی صورتحال پر لبنانی وزیر خارجہ کے بیان میں امریکہ کا کردار

?️ 27 فروری 2022سچ خبریں:لبنانی ذرائع نے بتایا کہ یوکرائن اور روس کے درمیان پائی

بھارتی وزیر اعظم کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک

?️ 12 دسمبر 2021سچ خبریں:بھارتی وزیر اعظم کے دفتر نے اتوار کی صبح اعلان کیا

بظاہر آئندہ ماہ میری شادی ہے، کبریٰ خان

?️ 20 جنوری 2025کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ کبریٰ خان نے ذو معنی انداز میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے