?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فرقہ پرستی کا خاتمہ وقت کی ضرورت ہے۔
وفاقی دارالحکومت میں قومی علما کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ علما اپنا کردار ادا کریں، اب بھی کچھ علما ایسے ہیں جو فرقہ واریت پر بات کرتے ہیں، تقریب میں چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے۔ اُنہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں علما اور قوم کی دعاؤں سے پاکستان کو اہم کامیابی ملی، مسلح افواج کی جرأت سے بھارت کو شرم ناک شکست ہوئی، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں فوج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو معاشی ترقی کی طرف لے جانے کے لیے سرتوڑ کوششیں کررہے ہیں مگر دہشت گردی اور یہ کوششیں ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے، اِس ملک کو ترقی دینے کے لیے دہشت گردی کا خاتمہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرقہ واریت کا خاتمہ ضروری ہے اس کے لیے علما اپنا کردار ادا کریں، اب بھی کچھ علما ایسے ہیں جو فرقہ واریت پر بات کرتے ہیں، فرقہ پرستی کا خاتمہ وقت کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ افغانستان سے لوگ یہاں آکر دہشت گردی کرتے ہیں اور ہمارے لوگ شہید ہورہے ہیں، بلوچستان اور کے پی میں بے گناہ لوگ خوارج کا نشانہ بن رہے ہیں، یہی صورتحال رہی تو ملک کیسے ترقی کرے گا؟ نہ جادو ٹونے سے اور نہ کسی اور طریقے سے صرف شب و روز محنت سے ملک ترقی کرے گا، پوری قوم کو قومی معاملات پر یکجا ہونا ہوگا۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ دشمن حیران اور دوست خوش ہیں کہ پاکستان نے نہ صرف دشمن کے خلاف معرکہ جیتا بلکہ دوست ممالک اسے اپنی فتح سمجھتے ہیں اور ہمیں مبارک باد دیتے ہیں مگر یہاں اگر زہر آلود پروپیگنڈا کیا جائے تو اسے مسترد کرنا صرف ہماری نہیں سب کی ذمہ داری ہے۔


مشہور خبریں۔
پاکستان اور چین کا اشتراک، زرعی، تعلیمی اور سبز ترقیاتی منصوبوں میں نئی پیشرفت
?️ 21 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان اور چین کے اشتراک سے زرعی، تعلیمی
ستمبر
ہم غزہ کی حمایت کے لیے کئی محاذوں پر لڑنے کے لیے تیار ہیں: انصار اللہ
?️ 17 اپریل 2025سچ خبریں: یمنی عوام امریکی دشمن کی دھمکیوں اور وحشیانہ حملوں کی
اپریل
ماسکو کے کنسرٹ ہال حادثے کے بارے میں روسی حکام کا بیان
?️ 24 مارچ 2024سچ خبریں: روسی استغاثہ نے ماسکو کنسرٹ ہال کے واقعے کو دہشت
مارچ
سعودی عرب کے ساتھ امریکی ہتھیاروں کے معاہدے پر بین الاقوامی تنقید میں اضافہ
?️ 20 ستمبر 2021 (سچ خبریں)تازہ ترین رائے شماری کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے
ستمبر
بھارت کیخلاف آپریشن نوازشریف کی زیر نگرانی بنا۔ عظمی بخاری
?️ 13 مئی 2025لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا کہ بھارت
مئی
امریکہ نے "فردو” پر حملہ کیوں کیا؟
?️ 24 جون 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ، صدر امریکہ، نے چند گھنٹے پہلے سوشل میڈیا
جون
امریکی سینیٹ نے طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم کرنے کا بل مسترد کر دیا
?️ 8 نومبر 2025سچ خبریں: امریکی سینیٹ نے طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن کے خاتمے
نومبر
امریکہ کے لیے سائبر خطرہ کون ہے؟
?️ 13 ستمبر 2023سچ خبریں: امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے شائع کردہ سائبر حکمت
ستمبر