لاہور(سچ خبریں)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان کو اسمبلی میں داخلے سے روکنے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی گزشتہ دنوں پنجاب اسمبلی میں حلف برداری کی تقریب کے دوران سیکورٹی اہکاروں کی جانب سے اسمبلی میں داخل ہونے انہیں اجازت نہ دی گئی جس کے بعد یہ معاملہ سامنے آیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چند دن پہلے ق لیگ کے نائب صدر کے بیٹے کی تحریک انصاف میں شمولیت کرائی، امیدوار کے طور پر پی پی 38 کا پارٹی ٹکٹ لے کر دیا اور پھر وہ جیت کر اسمبلی آئے۔
رہنما تحریک انصاف فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اسمبلی میں داخلے کی اجازت کا استحقاق اسپیکر اسمبلی کا ہے، پرویز الہیٰ کا ظرف بڑا ہے میں نہیں سمجھتی چھوٹی سے بات پر کسی کو اسمبلی میں رسائی نہیں دیں گے۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ق لیگ اور پی ٹی آئی کے درمیان کہیں نہ کہیں اتحاد کی رسی سلگ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور ق لیگ کے مضبوط اتحاد میں کہیں نہ کہیں دراڑیں نظر آرہی ہیں، یہ دراڑیں اسپیکر اسمبلی کے ذاتی ایکشن کی وجہ سے سامنے آجاتی ہیں، بیشمار واقعات ہیں۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ استحقاق بل پرائیوٹ ممبر ڈے پر منظور کیا گیا، جرنلسٹس بل سے متعلق پر میں نے کہا کہ یہ حکومت کا نہیں پرائیوٹ ممبر بل ہے ، مجھے پیغام بھیجا گیا کہ آپ سے پوچھ کر قانون سازی کرنے کے پابند نہیں۔