?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے منی بجٹ سے متعلق کہا ہے کہ منی بجٹ پر وزارت خزانہ کام کر رہی ہے، آئی ایم ایف کی کچھ شرائط پر عمل کرنے کے لیے یہ قدم اٹھا رہے ہیں آئی ایم ایف معاہدے کا حصہ ہے،ہم شرائط کے مطابق چلیں گے۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں میزبان ماریہ میمن کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ منی بجٹ پروزارت خزانہ کام کررہی ہے، بہت سی اشیاء پر دی جانے والی ٹیکس چھوٹ پر نظر ثانی کی جارہی ہے جبکہ موبائل فون پر ٹیکس کی شرح بڑھانےکی تجویز ہے۔
فرخ حبیب نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے کاحصہ ہے، ہم شرائط کے مطابق چلیں گے، آئی ایم ایف کی کچھ شرائط پر عمل کیلئے منی بجٹ لایاجا رہا ہے۔ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے حوالے سے اُن کا کہنا تھا کہ حکومت نے کچھ ایسے اقدامات اٹھائے جن سے قیمتیں نیچے آرہی ہیں، مہنگائی کو کنٹرل کرنے کے لیے مزید اقدامات بھی اٹھائے جائیں گے۔ فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ امید ہے عالمی سطح پرچیزوں کی قیمتوں میں بھی کمی آئےگی، جس کے اثرات ہم براہ راست عوام کو منتقل کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ’موبائل فون درآمد ہوتےتھے مگر اب پاکستان میں تیار کیے جارہے ہیں ، پاکستان کی برآمدات بڑھی ہیں اور درآمدات میں کمی آئی ہے‘۔ وزیرمملکت کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کا انداز سیاست اور رویہ درست نہیں، جب انہیں اجلاس میں مدعو کیا جائے وہ نہیں آتے، پارلیمان بل لائیں تو اپوزیشن شورشرابہ کرتی ہے، ہمیں کہاجاتا ہے پارلیمان کو عزت دیں اورخود ایوان کی عزت نہیں کرتے۔


مشہور خبریں۔
یمن پر فضائی حملے فوراً روک دیں گے؛امریکی صدر کا اعلان
?️ 7 مئی 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ یمن
مئی
ای ووٹنگ اور الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا فیصلہ حتمی ہے
?️ 14 جولائی 2021اسلام آباد ( سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں فواد
جولائی
ابوبکر البغدادی کی بیٹی کا اپنے باپ کے بارے میں حیرت انگیز انکشاف
?️ 17 فروری 2024سچ خبریں: 2019 میں مارے جانے والے داعش دہشت گرد گروہ کے
فروری
خیبرپختونخواہ کے ضلع کرم میں دہشتگردوں کی فائرنگ، 7 ایف سی اہلکار شہید‘ 2 زخمی
?️ 6 اکتوبر 2024پشاور: (سچ خبریں) صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع کرم کی تحصیل وسطی کرم
اکتوبر
نیوزی کو بھی شکست، وزیراعظم کی قومی ٹیم کو مبارکباد
?️ 27 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں ) قومی ٹیم نے بھارت کے بعد نیوزی
اکتوبر
سابق اسرائیلی فوج کی ٹرینر یہودی خاتون ٹک ٹاک میں نفرت انگیز مواد کی نگرانی پر تعینات
?️ 4 اگست 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوج کی سابق ٹرینر امریکی یہودی خاتون ایریکا منڈیل
اگست
اگلے مہینےسے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کاامکان
?️ 30 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے
اکتوبر
مجھے آئل ریفائنریوں کی بدولت کینسر ہوا ہے: بائیڈن
?️ 21 جولائی 2022سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے بدھ کی شام کہا
جولائی