غیر ملکی سرکاری دستاویزات کی تصدیق کیلئے صرف ایک اپوسٹیل سرٹیفکیٹ درکار ہوگا

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان نے غیر ملکی سرکاری دستاویزات کی قانونی حیثیت کی جانچ کے لیے طویل تصدیقی عمل کی شرط کو ختم کرنے سے متعلق ’اپوسٹیل کنونشن‘ کی توثیق کر دی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق حکومت پاکستان نے غیر ملکی سرکاری دستاویزات کے لیے قانونی حیثیت کی شرط (1961کے اپوسٹیل کنونشن) کو ختم کرنے سے متعلق ہیگ کنونشن پر اتفاق کیا ہے۔

یہ کنونشن سرکاری دستاویزات کی تصدیق کے عمل کو انتہائی مختصر کر دیتا ہے جس کے مطابق دستاویز جاری ہونے والے ملک کی نامزد اتھارٹی کی جانب سے ایک تصدیقی سرٹیفکیٹ جاری کیا جاتا ہے جسے ’اپوسٹیل‘ کہا جاتا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اس طرح دستاویز کے اصل ملک کے اپوٹیل کے ذریعے تصدیق شدہ غیر ملکی سرکاری دستاویزات کو کسی مزید تصدیق کی ضرورت کے بغیر پاکستان میں متعلقہ حکام کو براہ راست پیش کیا جا سکتا ہے۔

کنونشن میں شامل ریاستوں کی ذمہ داریوں کے مطابق پاکستان کے متعلقہ حکام اب کنونشن کے اراکین/معاہدہ کرنے والی ریاستوں کی جانب سے جاری کردہ فارن اپوسٹیل سرٹیفکیٹس کو لاگو ہونے کی تاریخ یعنی 9 مارچ 2023 سے وزارت خارجہ یا بیرون ملک پاکستانی مشنز سے تصدیق کی شرط کے بغیر قبول کریں گے۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ ضروری قانون سازی اور دیگر ضروریات کی تکمیل کے بعد پاکستان کی جانب سے پاکستانی نژاد دستاویزات کے لیے ’اپوسٹیل‘ سرٹیفکیٹس کے اجرا کا عمل بھی چند ماہ میں شروع ہو جائے گا۔

علاوہ ازیں وزارت خارجہ، کیمپ آفسز اور بیرون ملک پاکستانی مشنز پر معمول کی تصدیق کی خدمات پہلے کی طرح ہی جاری رہیں گی۔

نئے اقدامات غیر ملکی سرکاری دستاویزات کی تصدیق اور قانونی حیثیت کے گزشتہ طریقے کے مقابلے میں ایک ریلیف متعارف کراتے ہیں، ایک ایسا عمل جو زیادہ تر لوگوں کے لیے مبہم، وقت طلب، بوجھل اور مہنگا تھا۔

پاکستان کے اپوسٹیل کنونشن کے باقاعدہ رکن بننے سے لاکھوں پاکستانیوں کو سہولت ملے گی۔

کنونشن کا مقصد قانونی حیثیت کی روایتی کثیرالجہتی ضرورت کو ختم کرنا ہے جو پہلے موجود تھیں اور اکثر لمبے اور مہنگے عمل کے بجائے دستاویزات کے ملک میں مجاز اتھارٹی کی جانب سے ایک واحد اپوسٹیل سرٹیفکیٹ جاری کرنا ہے۔

مشہور خبریں۔

 ایران کا صیہونی جوہری تحقیقی ادارے پر حملہ؛ دہائیوں کی تحقیقات لمحوں میں خاکستر

?️ 18 جون 2025 سچ خبریں:تل ابیب میں واقع صہیونی ریاست کا سائنسی فخر وایزمن

سی آئی اے کی امریکی عوام کی غیر قانونی جاسوسی

?️ 13 فروری 2022سچ خبریں:امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں کولکھے جانے والے دو سینیٹرز کے خط

اسپیکر پنجاب اسمبلی کا اپوزیشن کیخلاف درخواستوں پر ریفرنس ختم کرنے کا فیصلہ

?️ 18 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے

عراق پر حملہ ظالمانہ تھا میرا مطلب یوکرین تھا: بش گاف

?️ 19 مئی 2022سچ خبریں:  امریکہ کے سابق صدر جارج ڈبلیو بش جنہوں نے 2003

اسرائیلی وزیر دفاع نے عالمی فوجداری عدالت کے خلاف بیہودہ بیان جاری کردیا

?️ 12 اپریل 2021تل ابیب (سچ خبریں) فلسطینی قوم کے خلاف دہشت گردی اور ظلم

یمنیوں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم ولادت کے موقع پر جشن کی تیاری کی

?️ 18 اکتوبر 2021سچ خبریں: آج پچھلے سالوں کی طرح اپنے ملک کے 15 صوبوں

برطانوی فوجیوں کے جنگی جرائم کی ہولناک داستانیں

?️ 12 مئی 2025سچ خبریں: کئی سالوں کی خاموشی کے بعد، برطانیہ کی فوج کے

سوشل میڈیا کا غیر اخلاقی استعمال قابل سزا ہے: طالبان کا اعلان

?️ 12 مئی 2025سچ خبریں: طالبان حکومت کے وزارت امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے