غیر ملکیوں کی ویکسینیشن سے متعلق حکومت کا عمر کی حد میں کمی کا فیصلہ

7کروڑ افراد کو کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگائی جا چکی ہے

🗓️

اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں  کورونا کی تشویشناک صورتحال اور  کیسز میں اضافے کے باعث وفاقی حکومت نے غیر ملکی شہریوں کی ویکسینیشن کے لئے اہم فیصلہ کیا ہے تاہم غیر ملکیوں کی ویکسینیشن کےلیےعمر کی حد ان کی سہولت کے لئے ساٹھ سے پچاس سال کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے غیر ملکیوں کی ویکسینیشن کیلئےعمر کی حد میں کمی کا فیصلہ، کیا ہے، اسی تناظر میں غیر ملکیوں کی ویکسینیشن کےلیےعمر کی حد ساٹھ سے پچاس سال کر دی گئی ہے،عمر کی حد میں کمی کا فیصلہ غیر ملکیوں کی سہولت کیلئے کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر ملکیوں کی کورونا ویکسینیشن کاحکم نامہ پانچ اپریل کو جاری ہوا تھا، فیصلے سے پاکستان میں مقیم غیر ملکی ہیلتھ ورکرز، شہری مستفید ہونگے تاہم پچاس سال سےزائد عمر کےغیر ملکی کرونا ویکسینیشن کراسکیں گے۔

دوسری جانب این سی او سی نے کرونا کے بڑھتے کیسز کو روکنے کے لئے چالیس سال سے زائد افراد کی ویکسی نیشن کی رجسٹریشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنی بیان میں این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا کہ اگر آپ 40 سال یا اس سے اوپر کے ہیں تو رجسٹریشن کرالیں، 50 سال سے اوپر کے افراد کی واک ان ویکسین کل سے شروع ہوگی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے گزشتہ روز کے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹوں میں کرونا کے مزید 70 مریض انتقال کر گئے ہیں۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک میں کرونا انفیکشن سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 17 ہزار 187 ہو گئی ہے، جب کہ ملک میں 8 لاکھ 452 پازیٹو کرونا کیس سامنے آ چکے ہیں۔

مشہور خبریں۔

مسجد اقصی میں نماز جمعہ کا بے مثال اجتماع

🗓️ 14 مئی 2021سچ خبریں:یروشلم اور مغربی کنارے میں شدید کشیدگی کے باوجود ہزاروں فلسطینیوں

افغانستان میں طالبان کی وسیع پیمانہ پر ہلاکتیں

🗓️ 28 جون 2021سچ خبریں:افغانستان کی وزارت دفاع نے آج اعلان کیا ہے کہ پچھلے

شام کی یونین میں واپسی سے ہی عرب لیگ کا داغ مٹ سکتا ہے: عالمی امور کے ماہر

🗓️ 30 اپریل 2023سچ خبریں:عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابوالغیث نے شام کی رکنیت

نماز جماعت پڑھنے پر مقدمہ درج

🗓️ 30 اگست 2022سچ خبریں:ہندوستان کی ریاست اترپردیش کے شہر مرادآباد میں ایک گھر میں

دشمن کو گھٹنوں کے بل گرنا ہوگا

🗓️ 7 اگست 2023سچ خبریں:روسی سلامتی کونسل کے وائس چیئرمین دمتری میدویدیف نے یوکرین کے

اگر ہمیں معاشی ترقی کرنی ہے تو سیاسی استحکام لانا پڑے گا، شہباز شریف

🗓️ 12 اکتوبر 2023لاہور: (سچ خبریں) مسلم لیگ(ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم شہباز

نور مقدم کیس کا تحریری فیصلہ جاری

🗓️ 24 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد کی مقامی عدالت میں نور مقدم قتل

یمنی جیل پر سعودی اتحاد کے حملے سے 140 افراد ہلاک اور زخمی

🗓️ 21 جنوری 2022سچ خبریں:  یمنی میڈیا نے آج صبح خبر دی ہے کہ سعودی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے