?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اسرائیلی افواج کی جانب سے کئی روز کی مسلسل بمباری کے باعث غزہ میں انسانی صورتحال تشویشناک ہونے کے بعد عالمی امدادی تنظیموں نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں محصور لاکھوں لوگوں کو بچانے کا وقت ہاتھ سے نکل رہا ہے، اس کے باوجود محصور پٹی کے اندر کسی قسم کی امداد فراہم کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی امدادی اداروں کی طرح پاکستان میں بھی غیر سرکاری تنظیمیں فلسطینیوں کو انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں لیکن وہ بھی ناکہ بندی اور لاجسٹک مسائل کو اہم چیلنج قرار دے رہی ہیں۔
ایدھی فاؤنڈیشن کے فیصل ایدھی نے ڈان کو بتایا کہ غزہ جانے والے تمام راستے بند ہیں، سب راستے سیل کر دیے گئے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینیوں کے لیے ان کا دل انتہائی دکھی ہے۔
فیصل ایدھی کے مطابق پاکستان میں امدادی ایجنسیاں مصر کی جانب سے داخل ہو سکتی ہیں لیکن اس نے بھی پاکستانیوں کو ویزے دینے سے انکار کر رہا ہے۔
انہوں نے ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تین سال قبل بھی جب اسرائیل غزہ پر بمباری کر رہا تھا تو ان کی تنظیموں نے رفح کے راستے سے غزہ میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی لیکن مصر نے ہماری ویزا درخواستیں مسترد کر دی تھیں۔
ان کی رائے تھی کہ مصر ’خوف زدہ‘ ہے کہ انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر ویزے دینا امریکا کو اچھا نہیں لگے گا۔
ان کے علاوہ سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے امجد چامدیہ نے کہا کہ کسی بھی ملک کے راستے غزہ جانا ممکن نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ سرحدیں بند ہونے کی وجہ سے پڑوسی ممالک کے لوگ بھی وہاں نہیں پہنچ سکتے۔
امجد چامدیہ کے مطابق غزہ کے لوگوں کے پاس خوراک، پانی، بجلی، کھانا پکانے کےلیے گیس نہیں ہے، سب سہولیات منقطع کردی گئی ہیں اور غزہ کے باسیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، مارا جا رہا ہے۔
غزہ میں امدادی سامان کی ترسمیل ناممکن ہے، اس لیے پاکستان میں کچھ این جی اوز نے محصور علاقے میں رقوم بھیجنے کے لیے عالمی اداروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے ہاتھ ملا لیا ہے۔
امجد چامدیہ نے کہا کہ ان کی تنظیم نے غزہ میں رقم بھیجنے کا ایک طریقہ ڈھونڈ لیا ہے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ ہم غزہ کے باسیوں کی مدد کے لیے ترکیہ کی این جی اوز کے ساتھ ہاتھ ملا رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ غزہ کے لوگوں کے لیے چندہ مہم شروع کرے گا، یہ رقم غزہ کے ان لوگوں کو کھانا کھلانے کے لیے استعمال کی جائے گی جو محصور پٹٰ سے نکلنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
جماعت اسلامی کے ریلیف ونگ الخدمت فاؤنڈیشن نے بھی ان عالمی امدادی تنظیموں اور این جی اوز کے ساتھ شراکت قائم کرلی ہے جن کے پاس امدادی سامان بھیجنے کے لیے علاقے تک رسائی ہے۔
الخدمت فاؤنڈیشن کراچی کے سی ای او نوید علی بیگ نے کہا کہ ان کی تنظیم نے اسرائیل کی بڑھتی جارحیت کے تناظر میں غزہ کے لوگوں کے لیے امدادی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ الخدمت فاؤڈیشن کے رضاکار فلسطینی شہریوں کو خوراک، پانی، طبی سامان اور دیگر ضروری اشیا فراہم کر رہے ہیں۔
فیصل ایدھی نے کہا کہ امدادی تنظیمیں صرف لوگوں کی مدد کرنا چاہتی ہیں اور ان کا کوئی سیاسی مقصد نہیں ہے لیکن ہمیں ایسا کرنے سے بھی روکا جا رہا ہے۔
الخدمت فاؤنڈیشن کراچی کے نوید علی بیگ کے مطابق ہزاروں مرد، خواتین اور بچے اسرائیلی فورسز کی مسلسل اور اندھا دھند بمباری کے باعث شدید زخمی ہیں جنہیں مدد کی ضرورت ہے۔
امجد چامدیہ نے کہا کہ اسرائیل اور امریکا فلسطینیوں کے ساتھ جانوروں جیسا سلوک کر رہے ہیں، وہ وہاں انسانی حقوق کو بھول گئے ہیں، امریکا ویسے تو خواہش کرتا ہے کہ اسے انسانی حقوق کے علمبردار کے طور پر جانا جائے لیکن یہاں وہ انسانی حقوق کی بدترین پامالی پر منہ موڑ رہا ہے، مظالم پر چشم پوشی کر رہا ہے۔
مشہور خبریں۔
پاکستان میں بھارت کی جدید اسرائیلی ڈرونز سے دراندازی، فورسز نے 26 ہیروپ ڈرون مار گرائے
?️ 8 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) بھارت نے پاکستان میں جدید اسرائیلی ڈرونز سے
مئی
ہمایوں اختر خان کا حکومت کو مشورہ
?️ 30 جون 2024سچ خبریں: سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے زور دیا ہے
جون
جنوبی لبنان کا شمالی مقبوضہ فلسطین پر حملہ
?️ 25 مئی 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے نیٹ ورکس نے مقبوضہ علاقوں کے شمال کے
مئی
قومی اسمبلی میں فنانس بل 23-2022 کثرت رائے سے منظور
?️ 29 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)قومی اسمبلی نے مالی سال 23-2022 کے فنانس بل کی
جون
فلسطینی سرزمین کے ایک نئے حصے پر خاموش قبضہ ناکام
?️ 30 مئی 2023سچ خبریں:فلسطینی اتھارٹی کی انٹیلی جنس ایجنسی نے بیت لحم صوبے کوضروری
مئی
فلسطین ہمیشہ اسلام کا سب سے پہلا مسئلہ رہا ہے:ایرانی جنرل
?️ 12 اگست 2022سچ خبریں:ایرانی سپاہ پاسداران نائب سربراہ جنرل فدوی کا کہنا ہے کہ
اگست
منی ٹریل ثابت کرنا تو بہت مشکل ہے، یہ تو فائز عیسٰی بھی نہیں کرسکے تھے، جسٹس کیانی
?️ 20 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی
جنوری
کشمیریوں کو مودی کے بڑے منصوبوں کے باعث باغات اور زمینوں سے محروم ہونے کا خدشہ ہے :الجزیرہ رپورٹ
?️ 10 فروری 2025سرینگر: (سچ خبریں) معروف عرب ٹی وی چینل الجزیرہ نے اپنی ایک
فروری