?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ الحمدللہ، آج صبح شرم الشیخ میں تاریخی غزہ امن منصوبے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کے لیے پہنچا ہوں، جو کہ مشرق وسطی میں دیرپا امن کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
ایکس پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم نے کہا کہ مصری صدر السیسی اور امریکی صدر ٹرمپ جو اس امن سربراہی اجلاس کے شریک میزبان ہیں، کا مشکور ہوں، صدر ٹرمپ کی شاندار قیادت اور غیر متزلزل عزم کے بغیر ہم یہ تاریخی لمحہ نہ دیکھ پاتے۔ انہوں نے لکھا کہ صدر ٹرمپ کی خصوصی توجہ اور جستجو کی بدولت ہی غزہ میں جاری قتل و غارت کو روکنا ممکن ہوا، آج کی تقریب نسل کشی کے ایک باب کے اختتام کی نشان دہی کرتی ہے، عالمی برادری کو یقینی بنانا چاہئے کہ کہیں بھی ایسا دوبارہ نہ ہو۔
انہوں نے یہ بھی لکھا کہ بہادر فلسطینی عوام 1967 سے پہلے کی سرحدوں کے ساتھ ایک آزاد فلسطین میں رہنے کا پورا حق رکھتے ہیں۔ واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف شرم الشیخ میں 20 ملکی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچے ہیں جس کی صدارت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی کریں گے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس وقت اسرائیل میں ہیں جہاں اسرائیلی حکومت نے انہیں اسرائیل کا سب سے اہم ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔ دوسری طرف حماس نے امن معاہدے کے تحت اسرائیل کے تمام 20 یرغمالی رہا کر دیے ہیں جبکہ اسرائیل نے بھی 1700 کے قریب فلسطینی قیدیوں کو غزہ روانہ کر دیا ہے۔


مشہور خبریں۔
طالبان ملک کے 65 فیصد حصے پر کنٹرول حاصل کرچکے ہیں، یورپی یونین کا دعویٰ
?️ 12 اگست 2021کابل (سچ خبریں) یورپی یونین نے بڑا دعویٰ کرتے ہوے کہا ہے
اگست
کیا امریکی کانگریس بائیڈن کا بھی ٹرمپ والا حشر کرنے والی ہے؟
?️ 25 جولائی 2023سچ خبریں: امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر نے کہا کہ وہ امریکی
جولائی
غزہ کے بچوں کا بچپن اغوا؛ اور خواب جو ملبے تلے دب گئے
?️ 7 اپریل 2025سچ خبریں: 7 اکتوبر 2023 سے غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت
اپریل
پہلے انتخابی امتحان میں ٹرمپ کی کارکردگی پر وسیع پیمانے پر عدم اطمینان
?️ 6 نومبر 2025سچ خبریں: کئی امریکی ریاستوں میں سی این این کے نئے پولز
نومبر
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہوگا اضافہ
?️ 30 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پندرہ،
اپریل
آئین و قانون سے قطعی طور پر آگے نہیں جا سکتے: فواد چوہدری
?️ 30 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ ہم
اکتوبر
ٹرمپ نے ریپبلکن کانگریس میں کیا کہا؟
?️ 20 جولائی 2024سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ، امریکی صدارتی انتخابات کے موجودہ امیدوار، جو ابھی ایک
جولائی
مغربی پٹی میں صہیونی بستیوں پر فائرنگ، تین ہلاک
?️ 6 جنوری 2025سچ خبریں:عبری ذرائع کے مطابق مغربی پٹی کے شمال میں واقع صہیونی
جنوری