?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا کہ دریا کنارے طاقتور شخصیات کے ریزورٹ ہیں جنہیں بچانے کے لیے پوری پوری بستیاں اجاڑ دی گئیں۔
سینیٹر مصدق ملک کا کہنا تھا کہ ڈیمز اور کینالز کے معاملے پر صوبوں کے درمیان شک کی فضا ہے، ہر صوبے کو دوسرے صوبے پر شک ہے کہ وہ میرا پانی روک لے گا، بلوچستان کو شک ہے، سندھ کو پانی ملتا ہے اور سندھ انہیں پانی نہیں دیتا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیمز اور کینالز کے معاملے پر بات کی جائے تو اتفاق رائے نہیں ہوتا، صوبوں کے درمیان شک کی فضا ختم کرنے کا حل ٹیلی میٹری ہے جس پر کام شروع ہوچکا ہے، ایک آدھ سال میں ٹیلی میٹری کا کام مکمل ہونے کی توقع ہے۔
سینیٹر مصدق ملک کا کہنا تھا دریا کے اندر لوگوں نے کھیتی باڑی کی ہوئی ہے، ملک میں ایلیٹ کلچرنگ ہے، دریا کے کنارے کسی غریب کا ہوٹل نہیں، ہر طاقتور آدمی کا ریزورٹ ہے، 10 لوگوں کے ریزورٹس کو بچانے کے لیے پوری پوری بستیاں اجاڑ دی گئیں۔ وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی نے کہا کہ سیلاب سے سرگودھا متاثر ہونا شروع ہوگیا ہے، جب پنجند پر تمام دریا جب اکٹھے ہوں گے تو توقع ہے کہ ریلا 10 لاکھ کیوسک تک ہو گا۔
انہوں نے بتایا کہ پیشگی اطلاعات پر لوگوں اور مویشیوں کو نکالا جاتا ہے، ایک گاؤں میں 30 لوگ کہہ رہے تھے کہ ہم نہیں جائیں گے، منت کرکے انہیں نکالا، آج وہاں پانی موجود ہے۔ مصدق ملک کا کہنا تھا کہ تحصیل اور ڈسٹرکٹ لیول پر اگر پانی کے ذخائر نہیں ہوں گے تو آپ کیا کریں گے؟ ہمیں ہر جگہ پر پانی کے نیچرل ریزرو بنانا پڑیں گے۔
مشہور خبریں۔
کیا امریکی ایوان نمائندگان ڈراؤنے خواب دیکھ رہے ہیں ؟
?️ 22 اکتوبر 2023سچ خبریں:امریکی ڈیموکریٹک سینیٹر کرس مرفی نے ایک انٹرویو میں خبردار کیا
اکتوبر
دہشتگردی اور انتہاپسندی کا مرکز کہاں ہے؟
?️ 1 جولائی 2023سچ خبریں: ایک فلسطینی ویب سائٹ نے سویڈن اور مقبوضہ فلسطین کے
جولائی
عمران خان اپنی مقبولیت کو داؤ پر لگا کر کام کر رہے ہیں
?️ 22 نومبر 2021لاہور(سچ خبریں) سینئر تجزیہ کار حسن نثار میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے
نومبر
امریکہ اسلامی تحریکوں کے درمیان تعلقات کے خلاف ہے:حماس
?️ 23 اکتوبر 2022سچ خبریں:حماس کے ترجمان نے حماس کے وفد کے دورہ شام سے
اکتوبر
PSL میں پشاور زلمی کا نیا سکواڈ رنگ جمانے کو بے قرار
?️ 19 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} پاکستان سپر لیگ کی مقبول ترین ٹیموں میں
فروری
کیا نیتن یاہو جنگ کے خاتمے کے خواہاں ہیں؟
?️ 28 مارچ 2024سچ خبریں: حماس کے ایک سینئر عہدیدار نے اس بات پر زور
مارچ
بن سلمان نے اپنے مخالفین کو دبانے کے لیے سیکورٹی یونٹ قائم کیا
?️ 13 اگست 2022سچ خبریں: باخبر ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ سعودی عرب کے
اگست
پاکستان کی مسلح افواج پر ہمیشہ سے یقین رہا ہے، صدر مملکت
?️ 11 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے
مئی