عید کے دنوں میں ویکسی نیشن نہیں کی جائے گی

عید

🗓️

اسلام آباد (سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) عید کی پہلی تین چھٹیوں کے لیے زائد عمر کے افراد کے ویکسی نیشن سینٹرز (اے وی سیز) بند رکھنے پر غور کر رہا ہے جس کے باعث تقریباً ساڑھے 4 لاکھ افراد ویکسین کی پہلی یا دوسری خوراک حاصل نہیں کر سکیں گے۔

تاہم کورونا کے متعلق سائنسی ٹاسک فورسز کے رکن پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ ان تعطیلات سے زیادہ فرق نہیں پڑے گا کیونکہ لوگ اپنی دوسری خوراک چند دن قبل لے سکتے ہیں یا اس میں چند روز کی تاخیر کر سکتے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق چھ روز کی تعطیلات کا اعلان لوگوں کی نقل و حمل کو کم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ اس نے ‘گھر پر رہیں، محفوظ رہیں’ گائیڈلائن بھی جاری کی ہے۔

ملک میں اب یومیہ ڈیڑھ لاکھ لوگوں کو ویکسین کی پہلی یا دوسری خوراک لگائی جارہی ہے اس لیے عید کے دنوں میں ویکسی نیشن سینٹرز بند رہنے سے ساڑھے 4 لاکھ افراد متاثر ہوں گے۔

وزارت قومی صحت کے ترجمان ساجد شاہ نے ڈان کو بتایا کہ اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری ہونا باقی ہے، لیکن این سی او سی کے مطابق عید کے دنوں میں ویکسی نیشن سینٹرز بند رہیں گے۔

ترجمان نے کہا کہ ‘لوگ عید کے چوتھے دن ویکسی نیشن سینٹرز جاسکتے ہیں، وہاں عملہ موجود ہوگا اور معمول کے مطابق ویکسین لگائی جائے گی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عید کی تعطیلات کے بعد ویکسی نیشن سینٹرز کا ایک ہی وقت ہوجائے گا، سینٹرز صبح کھل کر دوپہر میں بند ہوں گے تاہم صوبے اپنی مرضی سے وقت مقرر کر سکتے ہیں۔

رمضان سے قبل ویکسی نیشن سینٹرز دوپہر تک کھلے رہتے تھے تاہم رمضان کے دوران یہ سینٹرز پہلے صبح اور پھر افطار کے بعد کھلتے ہیں۔

پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے ڈان کو بتایا کہ لوگوں کے ویکسین کچھ دن پہلے یا بعد میں لینے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔انہوں نے کہا کہ ‘اس وقت پاکستان میں ایک اور دو خوراکوں والی ویکسین لگائی جارہی ہے، کین سینو بائیولوجکس جیسی ایک خوراک والی ویکسین لگوانے والوں کو دوسری خوراک کی ضرورت نہیں ہے، جنہیں سائینوفارم یا سینوویک ویکسین لگائی جارہی ہیں وہ عید سے قبل یا اس کے بعد دوسری خوراک لگوا سکتے ہیں’۔

مشہور خبریں۔

بائیڈن کے مغربی ایشیا کے پہلے دورے کا اختتام شہزادہ الفیصل کے ہمراہ ہوا

🗓️ 16 جولائی 2022سچ خبریں:   میڈیا ذرائع نے ہفتہ کی شام تہران کے وقت کے

بی بی اپنے مستقبل سے خوفزدہ ہے: سابق اسرائیلی سربراہ

🗓️ 23 مارچ 2025سچ خبریں: اسرائیلی سلامتی کونسل کے سابق سربراہ اور اسرائیلی وزیر اعظم

سندھ میں امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہے: اسد عمر

🗓️ 24 مئی 2021خیرپور(سچ خبریں) وفاقی وزیر اسد عمر  کا کہنا ہے کہ سندھ میں

امریکی سینیٹرز نے واشنگٹن سے ابو عاقلہ کی شہادت کی تحقیقات کا مطالبہ کیا

🗓️ 24 جون 2022سچ خبریں:    امریکی سینیٹ کے 24 ارکان نے جمعرات کو امریکی

پاکستان سے ریسکیو ٹیمیں، امدادی اشیا ترکیہ پہنچنا شروع

🗓️ 7 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ترکیہ میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے

گلاسز کے بغیر 3 ڈی ڈسپلے کرنے والا لیپ ٹاپ متعارف کروا دیا گیا

🗓️ 17 اکتوبر 2021تائیوان (سچ خبریں)معروف کمپنی ایسر نے گلاسز کے بغیر تھری ڈی ٹیکنالوجی

لوگوں کو طالبان کے بعد افغانستان کے بارے میں سوچنا چاہیے:فرانسیسی سفیر

🗓️ 4 اپریل 2023سچ خبریں:فرانس کے سفیر ڈیوڈ مارٹنن نے اپنی تقریر میں کہا کہ

روس ایک ماہ تک اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا صدر منتخب

🗓️ 2 اپریل 2023سچ خبریں:روس اپریل میں ایک مہینے کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے