🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوگا جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی دارالحکومتوں میں ہوں گےچاند کی رویت کی شہادتیں ملنے یا نہ ملنے کے بعد عیدالفطر کے حوالے سے اعلان کیا جائے گا۔خیال رہے کہ ماہرین فلکیات کہہ چکے ہیں کہ آج چاند نظر آنے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب سمیت کسی خلیجی ملک میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا تھا جس کے باعث وہاں آج 30 واں روزہ ہے اور 13 مئی (بروز جمعرات) کو عیدالفطر منائی جائے گی۔اسی طرح بیشتر مغربی ممالک میں بھی جمعرات کو عیدالفطر ہوگی۔
یاد رہے کہ رویت ہلال کمیٹی اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش میں مصروف ہے کہ رواں سال عیدالفطر پورے ملک میں ایک ساتھ منائی جا سکے اور اس مقصد کے لیے اراکین کمیٹی نے ان علما سے رجوع کرنا شروع کردیا ہے جنہوں نے ماضی میں شوال کے چاند دیکھنے سے متعلق اعلان کی عوامی مخالفت کی تھی۔
کمیٹی کے کچھ اراکین نے عید کی متوقع تاریخ کے بارے میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے قبل از وقت اعلان پر بھی تشویش کا اظہار کیا تھا۔
رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبد الخبیر آزاد کے سامنے متعدد اراکین نے خدشات کا اظہار کیا کہ وزیر اطلاعات کے اس طرح کے بیانات سے پشاور کی قاسم خان مسجد کے مفتی پوپلزئی جیسے علما کی حوصلہ افزائی ہوگی کہ وہ رواں سال بھی کمیٹی کے اختیار کو خاطر میں نہیں لائیں گے۔
مشہور خبریں۔
صیہونیوں کی اردن سے مغربی کنارے کو پرسکون کرنے کی درخواست
🗓️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں:نیویارک میں اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات میں صیہونی
ستمبر
توہین الیکشن کمیشن کیس: عمران خان، فواد چوہدری کو آج بھی پیش نہیں کیا گیا
🗓️ 30 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن میں توہین کمیشن کیس کی سماعت
نومبر
موجودہ دور کی جنگ ارادوں کی جنگ ہے:ایرانی صدر
🗓️ 22 اگست 2022سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کا کہنا ہے کہ آج کے
اگست
صہیونی حکومت کے غزہ پر وحشیانہ حملے جاری، مزید فلسطینی شہید
🗓️ 30 نومبر 2024سچ خبریں:طبی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کی
نومبر
بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے بعض انسپکٹر امریکہ اور اسرائیل کے جاسوس ہیں:ایران
🗓️ 9 جون 2022سچ خبریں:تہران یونیورسٹی کے ایک پروفیسر کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی
جون
نئے شامی حکمرانوں کا شامی اقوام کو متحد کرنے کا منصوبہ
🗓️ 21 دسمبر 2024سچ خبریں:دہشت گرد گروہ تحریر الشام کی قیادت میں شام کی نئی
دسمبر
وزیر خارجہ نے ٹیلیفون پر امریکی وزیر خارجہ سے تبادلہ خیال کیا
🗓️ 10 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور امریکی
جولائی
امریکہ کی یوکرین کی جنگ کے خاتمے کے لیے منصوبہ بندی کیا ہے؟
🗓️ 14 فروری 2025 سچ خبریں: ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ریاستہائے متحدہ
فروری