🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) عید سے قبل قلیل مدتی مہنگائی 4 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 0.96 فیصد بڑھ گئی۔پاکستان ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق حساس قیمت انڈیکس سے پیمائش کردہ ہفتہ وار مہنگائی سالانہ بنیادوں پر معمولی اضافے کے بعد 29.45 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
حساس قیمت انڈیکس میں 17 شہروں کی 50 منڈیوں سے 51 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لیا جاتا ہے، زیر جائزہ مدت کے دوران 16 اشیا کے نرخوں میں اضافہ، 13 کی قیمتوں میں کمی جبکہ 22 مصنوعات کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
زیر جائزہ مدت کے دوران سالانہ بنیادوں پر جن اشیا کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا، ان میں گیس چارجز برائے پہلی سہ ماہی (570 فیصد)، پیاز (107.59 فیصد)، پسی مرچ (86.05 فیصد)، مردانہ سینڈل (66.71 فیصد)، مردانہ چپل (58.05 فیصد)، لہسن (53.51 فیصد)، ٹماٹر (35.77 فیصد)، گڑ (34 فیصد)، نمک (32.78 فیصد)، انرجی سیور بلب (29.83 فیصد)، دال ماش (26.98 فیصد) اور تیار چائے (23.34 فیصد) شامل ہیں۔
گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں جن چیزوں کی قیمتیں بڑھیں، ان میں زنانہ سینڈل (12.52 فیصد)، ٹماٹر (11.93 فیصد)، مردانہ چپل (8.70 فیصد)، پیٹرول (3.45 فیصد)، مرغی کا گوشت (.299 فیصد)، پیاز (1.30 فیصد)، ڈبل روٹی (1.03 فیصد)، گائے کا گوشت (0.75 فیصد)، لہسن (0.70 فیصد)، بکرے کا گوشت (0.41 فیصد) اور باسمتی چاول ٹوٹا (0.14 فیصد) شامل ہیں۔
واضح رہے کہ چند روز قبل عالمی بینک نے پاکستان میں مہنگائی میں کمی کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ رواں مالی سال 24-2023 کے دوران مہنگائی کی اوسط شرح 26 فیصد رہنے کا امکان ہے، جبکہ عالمی بینک نے اگلے مالی سال اوسط مہنگائی مزید کم ہو کر 15 فیصد تک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔
جبکہ وزارت خزانہ نے ماہانہ اقتصادی رپورٹ میں بتایا تھا کہ اپریل میں مہنگائی کم ہو کر 21 سے 22 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔
تاہم، زیرہ جائزہ ہفتے کے دوران جو چیزیں سستی ہوئیں، ان میں کیلے (3.57 فیصد)، گندم کا آٹا (2.68 فیصد)، انڈے اور ایل پی جی (1.89 فیصد)، ڈیزل (1.18 فیصد)، گڑ (0.63 فیصد)، چینی (0.41 فیصد)، سرسوں کا تیل (0.26 فیصد) دال مسور (0.25 فیصد) اور آلو (0.23 فیصد) شامل ہیں۔
مشہور خبریں۔
سعودی وزیر خارجہ کی زبان سے صیہونی حکومت کی تعریف
🗓️ 17 اکتوبر 2021سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ نے اپنے امریکی ہم منصب سے ملاقات کے
اکتوبر
حکومت کا آئندہ مالی سال کیلئے بجلی پر مزید 3.23 روپے سرچارج عائد کرنے کا منصوبہ
🗓️ 11 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) معاشی بیل آؤٹ کے لیے آئی ایم ایف
مارچ
نواز شریف کو وطن واپسی کیلئے سرٹیفیکیٹ مل سکتا ہے: شیخ رشید
🗓️ 16 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} نواز شریف کے وطن واپسی کے سوال پر
فروری
’ڈس انفارمیشن‘ کی نئی تعریف کا تعین کرنے والا پیمرا بل قومی اسمبلی میں پیش
🗓️ 21 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) قومی اسمبلی میں پیش کیے گئے پیمرا ترمیمی بل
جولائی
اسرائیل کو میزائل فراہم کرنے والی امریکی کمپنی کے خلاف امریکا میں سخت احتجاج، متعدد افراد گرفتار
🗓️ 15 اگست 2021واشنگٹن (سچ خبریں) اسرائیل کو میزائل فراہم کرنے پر امریکی کمپنی کے
اگست
وزیراعظم عمران خان نے سرزمینِ مدینہ منورہ پر قدم رکھنے سے پہلے کیا اہم کام
🗓️ 23 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے سرزمینِ مدینہ منورہ پر
اکتوبر
فلسطینی مزاحمتی نظام میں مغربی کنارے کی حیثیت
🗓️ 19 مارچ 2024سچ خبریں: پچھلی تین دہائیوں کے دوران غزہ کی پٹی کے ساتھ
مارچ
بجٹ 24-2023 میں رکھے گئے اہداف غیر حقیقی ہیں، صنعتکار
🗓️ 10 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ اینڈسٹری
جون