?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اب تمام پاکستانی تنخواہ دار شہری گھروں میں بیٹھ کر ٹیکس فائل کرسکیں گے، کسی وکیل کی ضرورت نہیں ہوگی، ٹیکسیشن کے امور آسان بنا رہے ہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کا وفد گورننس کے ایشو پر پاکستان آیا ہے، آئی ایم ایف کا وفد بجٹ پر بات چیت نہیں کرے گا، آئی ایم ایف کے ساتھ گورننس کے لیے اہداف پہلے سے طے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکا کے ساتھ ٹیرف کے بعد پیدا ہونے والی نئی صورتحال پر بات چیت کے لیے اعلی سطح کا وفد امریکا جائے گا، امریکی ٹیرف کے بعد امریکا سے بات چیت کا نیا پیکج تیار کر رہے ہیں، امریکی ٹیرف کے بعد اسٹیئرنگ کمیٹی بنائی گئی ہے، امریکا کے ٹیرف لگانے کے بعد ورکنگ گروپ بنایا گیا ہے۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ شرح سود میں نمایاں کمی ہوئی، میرے خیال میں شرح سود میں مزید کمی کی گنجائش موجود ہے، معاشی استحکام ملک میں آچکا ہے، معاشی استحکام معاشی ترقی کے لیے بہت ضروری ہے، بیرونی محاذ میں کافی بہتری آئی ہے، اس سال ترسیلات زر 36 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کا اندازہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ برآمدات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے، جون کے آخر تک ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب ڈالر ہو جائیں گے، اس وقت ایل سی کھولنے اور کمپنیوں کو منافع باہر بھجوانے میں کوئی مشکلات نہیں ہیں، اندرونی محاذ پر افراط زر میں ریکارڈ کمی ہوئی ہے، مہنگائی میں کمی عوام تک منتقل ہونی چاہیے، کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی مہنگائی میں کمی کے لیے اقدامات کر رہی ہے، ای سی سی نے مہنگائی پر خاص نظر رکھی ہوئی ہے، ای سی سی مہنگائی کی مانیٹرنگ کے لیے نئے اقدامات کیے ہیں۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ پی ڈبلیو سی اور اوورسیز چیمبر نے بزنس کانفیڈنس انڈیکس میں میں اضافے کی رپورٹ دی ہے، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے، مقامی سرمایہ کار بھی سرمایہ کاری کر رہے ہیں، اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عیدالفطر پر 870 ارب روپے کی خریداری ہوئی ہے، گزشتہ مالی سال عیدالفطر پر 720 ارب روپے کی خریداری ہوئی تھی، پہلی ششماہی میں سیمنٹ کی پیداوار میں 14 فیصد کا اضافہ ہوا، پہلی ششماہی میں کاروں کی فروخت میں 40 فیصد اور موٹرسائیکلوں کی فروخت میں 30 فیصد اضافہ ہوا۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ ہو گیا ہے، ہم نے آئی ایم ایف کے اسٹرکچرل بینچ مارک حاصل کیے، اس دفعہ قومی مالیاتی معاہدہ اور زرعی انکم ٹیکس وصولی کے لیے اقدامات کیے گئے، یہ پہلی بار ہے کہ پاکستان نے اسٹرکچرل بینچ مارک حاصل کیے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پہلی بار اہداف حاصل کرنے کے لیے صوبوں نے بھی اقدامات کیے، امید ہے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی طرف سے ایک ارب ڈالر کی دوسری قسط کی جلد منظوری دی جائے گی، موسمیاتی تبدیلیوں پر بھی آئی ایم ایف سے معاہدہ ہو گیا ہے، ہمیں ایک ارب ڈالر یکمشت نہیں ملیں گے بلکہ مرحلہ وار ملیں گے، جیسے ہم موسمیاتی تبدیلیوں کے اہداف حاصل کریں گے رقم ملتی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام بنانے کے لیے ضروری ہے کہ ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر مکمل عملدرآمد کیا جائے، پاکستان میں معاشی استحکام پہلے بھی آچکا تاہم اب اس کو آگے لے کر جانا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح کو 10.8 فیصد کر دیا ہے، ٹیکس وصولی کو بڑھایا اور گہرا کیا جا رہا ہے، ایف بی آر میں ڈیجیٹلائزیشن سے فوائد حاصل ہو رہے ہیں، چینی، کھاد، تمباکو میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کا مکمل اطلاق کردیا گیا ہے، سیمنٹ میں اطلاق ابھی مکمل نہیں کیا جا سکا۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے کے لیے انکم ٹیکس ادائیگی کو آسان بنایا جائے گا، آئندہ مالی سال تنخواہ دار طبقے کو خود ٹیکس ادائیگی کا نظام لاگو ہوگا۔


مشہور خبریں۔
برطانیہ کو تل ابیب کے ساتھ سیکیورٹی اور فوجی تعاون ختم کرنا چاہیے: جیریمی کوربن
?️ 22 ستمبر 2025سچ خبریں: برطانوی ہاؤس آف کامنز کے رکن جیرمی کوربن نے اقوام
ستمبر
شہری حقوق کے کارکنوںکی کشمیریوں کے خلاف جھوٹے مقدمات پر مودی حکومت کی مذمت
?️ 18 نومبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں شہری
نومبر
یمنی عوام طوفان القدس کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟
?️ 9 اکتوبر 2023سچ خبریں: یمن کے عوام نے اس ملک کے مختلف شہروں اور
اکتوبر
امریکی صدر جو بائیڈن کا چینی کمپنیوں کے خلاف بڑا اقدام، چین نے شدید دھمکی دے دی
?️ 5 جون 2021بیجنگ (سچ خبریں) امریکی صدر جو بائیڈن نے چینی کمپنیوں کے خلاف
جون
بینکنگ مارکیٹ میں متوازی شرح تبادلہ دوبارہ نمایاں
?️ 19 نومبر 2023 اسلام آباد: (سچ خبریں) بینکنگ ذرائع کا کہنا ہے کہ کرنسی مارکیٹ
نومبر
صیہونیوں کا سعودی عرب کو جال میں پھنسانے کا انوکھا انداز
?️ 16 جولائی 2023سچ خبریں: سعودی عرب اور صیہونی حکومت کے درمیان تعلقات کے معمول
جولائی
صیہونی حکومت شمالی علاقوں میں آبادکاروں کی واپسی کے لیے نیا حربہ
?️ 6 جنوری 2025سچ خبریں:صیہونی حکومت نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں صہیونی بستیوں کے رہائشیوں
جنوری
پاکستان کی ازبکستان کو اہم پیش کش
?️ 11 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خیریں) وزیر اعظم عمران خان نے ازبکستان کے وزیر خارجہ
مارچ