🗓️
اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عوام کی مدد سے میں ملک کا نوجوان وزیر اعظم بنوں گا۔
رتوڈیرو میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آپ نے 2018 میں بھی مجھے منتخب کرایا تھا، میں نے آپ کی امیدوں کے مطابق ذمہ داریاں پوری کرنےکی کوشش کی ہے، پہلے دن سے سلیکٹڈ راج کوبے نقاب کیا، پیپلز پارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے، سازش کی جارہی تھی کہ ایک بار پھر ون یونٹ قائم کیاجائے، ہم نے ون یونٹ قائم کرنےکی سازش کوناکام بنایا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے عوام کےحق پرڈاکہ مارنے والوں کاڈٹ کر مقابلہ کیا، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آئین کے تحفظ کے لیے جدوجہد کی، پیپلز پارٹی نے آمریت کا مقابلہ کیا، نفرت اور تقسیم کی سیاست کا کیا نقصان ہوگا اس کی فکر کسی کو نہیں ہے، تقسیم کی سیاست کا اثر ہر گھر تک پہنچ رہا ہے۔
سابق وزیر کا کہنا تھا کہ دہشت گرد تنظیمیں آج ایک بار پھر سر اٹھا رہی ہیں، ہم نے دہشتگردوں کو پاکستان آنے کی دعوت دی، ہم نے دہشتگردوں کو دعوت دی کہ کراچی میں گھر بنائیں، جن دہشتگردوں کے خلاف قربانیاں دیں انہی سے بات کی، آپ نے کچھ سوچا ہی نہیں آپ کابل جاکر چائے پی رہے تھے، آپ نے سوچا ہی نہیں کہ آپ کے فیصلے سے پاکستان کو کیا بوجھ اٹھانا پڑے گا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہمارا مقابلہ کسی سیاستدان سے نہیں بلکہ مہنگائی، بے روزگاری اور غربت سے ہے، جیسا معاشی بحران آج ہے ویسا پہلے کبھی نہیں دیکھا۔ بلاول بھٹو نے دعویٰ کیا کہ عوام کی مدد سے میں ملک کا نوجوان وزیر اعظم بنوں گا۔
مشہور خبریں۔
ترک صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیل کو ایک دہشت گرد ریاست قرار دے دیا
🗓️ 10 مئی 2021استنبول (سچ خبریں) اسرائیل کی جانب سے ان دنوں فلسطینیوں کے خلاف
مئی
غزہ کی پٹی کے شمال سے اسرائیل کے انخلا کی وجہ؟
🗓️ 2 جنوری 2024سچ خبریں:اسرائیل ہیوم اخبار نے کے مطابق غزہ کی پٹی کے شمال
جنوری
ترکی میں پانچ سال قبل کی ناکام بغاوت کے اثرات ابھی بھی باقی
🗓️ 23 مارچ 2021سچ خبریں:ترک سکیورٹی فورسز نے پانچ سال قبل ناکام بغاوت کی تحقیقات
مارچ
پیوٹن کے ترکی کے دورے کے چیلنجز کیا ہیں؟
🗓️ 6 فروری 2024سچ خبریں:روسی صدر کے دورہ ترکی کے بارے میں اقوام متحدہ اور
فروری
ہم شام میں امن کے حصول کے لیے تمام اقدامات کی حمایت کرتے ہیں:قطر
🗓️ 24 مارچ 2023سچ خبریں:قطری وزیر خارجہ کے مشیر اور وزارت خارجہ کے ترجمان نے
مارچ
عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد
🗓️ 28 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان
مارچ
خیبرپختونخواہ حکومت کا کسانوں کو مفت بیج فراہم کرنے کا اعلان
🗓️ 24 فروری 2025پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخواہ حکومت کا کسانوں کو مفت بیج فراہم کرنے
فروری
ٹک ٹاک میں پہلی بار بڑی تبدیلی
🗓️ 26 جولائی 2023سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے 7 سال
جولائی