?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ عوام کو مزید ریلیف دینے کیلئے منی بجٹ لاسکتے ہیں، عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ نہیں ڈالیں گے، امید ہے پٹرولیم لیوی میں اضافے کی ضرورت نہیں پڑے گی، عالمی سطح پر پٹرول قیمتیں کم ہوئیں تو پٹرولیم لیوی رکھنا شروع کریں گے۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا تحفہ بھی مسلم لیگ ن نے دیا ہے، ن لیگ بارودی سرنگیں نہ چھوڑتی تو آئی ایم ایف کے پاس نہ جانا پڑتا، آئی ایم ایف کے کہنے پر بجلی کے نرخ نہیں بڑھائیں گے۔
عوام کو مزید ریلیف دینے کی بات ہو تو منی بجٹ لاسکتے ہیں۔ بجٹ کو اچھا کہنے پر مفتاح اسماعیل کا شکریہ ادا کرتا ہوں ٹیکس وصولیوں سے متعلق مفتاح اسماعیل کے اندازے غلط ہیں۔
ہمیں اس وقت گروتھ کی ضرورت ہے، معیشت کا دارومدار گروتھ پر ہے، بڑے بینکوں سے قرض لے کر چھوٹے بینکوں کو دیں گے۔ چھوٹے بینکوں کے ذریعے چھوٹے کاروبار اور کسانوں کو قرض دیں گے۔
جب کاروبار کیلئے قرض ملے گا تو بزنس بڑھے گا۔ عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوں گی تو پٹرولیم لیوی عائد کرنا شروع کریں گے۔ سعودی عرب سے رعائتی نرخوں پر تیل ملنا شروع ہوجائے گا، پٹرول کی قیمتیں بڑھا کر عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ نہیں ڈالیں گے۔ امید ہے پٹرولیم لیوی میں اضافے کی ضرورت نہیں پڑے گی، ایران سے پابندیاں ہٹا دی گئیں تو تیل کی قیمتیں گر جائیں گی۔
وزیرخزانہ شوکت ترین نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مہنگائی میں اضافے کا اشارہ دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کو پتا ہے ہم نے بجٹ کا اعلان کردیا ہے، ہم نے اپنا پلان آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر کیا ہے، آئی ایم ایف پروگرام سے باہر نہیں آسکتے،دنیا میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 120 فیصد اضافہ ہوا، ہم نے صرف 34 فیصد اضافہ کیا، ڈیڑھ ماہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا، اب اگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تو ہمیں بھی قیمتیں بڑھانا ہوں گی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی میں اضافہ ہوگا، پٹرولیم لیوی کا ٹارگٹ 600 ارب روپے ہے، یہ ٹارگٹ چیلنجنگ ہے،پٹرولیم لیوی اس وقت 5 روپے ہے ، پٹرولیم لیوی کو 20 سے 25 روپے تک لے جانا ہوگا۔


مشہور خبریں۔
عراقی وزیر اعظم کا صیہونی مخالف بیان
?️ 17 جولائی 2023سچ خبریں:شام کے صدر بشار الاسد اور عراقی وزیر اعظم محمد شیاع
جولائی
ٹی ٹی پی اگر لڑے گی تو اس سے لڑا جائے گا: شیخ رشید
?️ 23 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے
جنوری
بظاہر آئندہ ماہ میری شادی ہے، کبریٰ خان
?️ 20 جنوری 2025کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ کبریٰ خان نے ذو معنی انداز میں
جنوری
کیا ابھی پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ نہیں ہوا؟اسحاق ڈار کیا کہتے ہیں؟
?️ 17 جولائی 2024سچ خبریں: نائب وزیر اعظم اور نائب وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا
جولائی
پاکستانی سپریم کورٹ نے ذوالفقار بھٹو کی پھانسی کے بارے میں کیا کہا؟
?️ 8 مارچ 2024سچ خبریں: پاکستان کی پیپلز پارٹی کے بانی اور فوجی حکمرانی کے
مارچ
سعودی عرب اور اسرائیلی سے امریکہ نے اپنا دامن جھاڑا
?️ 10 اگست 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے بدھ کے روز
اگست
اسرائیل نے غزہ کے عوام پر کتنے وزنی بم گرائے ہیں؟ نیویارک ٹائمز کی زبانی
?️ 27 نومبر 2023سچ خبریں: ایک امریکی اخبار نے صیہونی حکومت کی طرف سے غزہ
نومبر
مشرقی لبنان سے بے گھر ہونے والے لبنانی شہریوں کی تعداد
?️ 3 نومبر 2024سچ خبریں:ڈاکٹروں کی بین الاقوامی تنظیم کا کہنا ہے کہ مشرقی لبنان
نومبر