عوام کو ریلیف دینے اور آئی ایم ایف پروگرام میں توازن کو برقرار رکھیں گے۔ بلال اظہر کیانی

بلال اظہر کیانی

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف دینے اور آئی ایم ایف پروگرام میں توازن کو برقرار رکھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں بلال اظہر کیانی نے وفاقی بجٹ پر اظہارِ خیال کیا، انہوں کہا کہ عوام کو ہر ممکن ریلیف کی فراہمی ممکن بنائی جائے گی، قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹ جلد ایوان میں پیش کی جائیں گی، حکومتی کوششوں سے معیشت مستحکم ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ معاشی بہتری کی کوششوں میں ساتھ دینے پر اتحادیوں کے مشکور ہیں، ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہوئے ہیں، پالیسی ریٹ 22 فیصد سے 11 فیصد پرآ گیا ہے، بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

بلال اظہر کیانی نے کہا کہ موجودہ حکومت نے مہنگائی پر قابو پایا ہے، اس تسلسل کو برقرار رکھیں گے، معاشی کارکردگی کی بنیاد پر آئی ایم ایف کیساتھ معاہدہ ہوا ہے، معاشرے کے کمزور طبقے کے لیے بی آئی ایس پی کے بجٹ میں بھی اضافہ کیا گیا ہے, پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔

مشہور خبریں۔

ملک میں کیش لیس اکانومی سے کرپشن کا خاتمہ ہوگا، وزیراعظم

?️ 25 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بینظیر

طالبان کا مقابلہ کرنے کے لیے مسلح افغان خواتین اتریں میدان میں

?️ 8 جولائی 2021سچ خبریں:افغانستان میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور طالبان کے لگاتار حملوں کے

ایلون مسک کی اے آئی کمپنی نے ایکس کو 45 ارب ڈالر میں خرید لیا

?️ 31 مارچ 2025 سچ خبریں: ایلون مسک کی کمپنی ایکس اے آئی نے ایکس

ایٹمی معاہدے کے سلسلہ میں ایران کا امریکہ کو دو ٹوک جواب

?️ 8 جون 2021سچ خبریں:ایران کے وزیر خارجہ نے امریکی وزیر خارجہ کے بیان پر

بلوچ قوم کولاحاصل جنگ کی طرف دھکیلنےنہیں دیں گے۔ سرفراز بگٹی

?️ 11 فروری 2026کوئٹہ (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ بلوچستان بلوچ قوم کو لاحاصل جنگ کی

کیا TikTok کی مقبولیت امریکی طاقت کے سینے میں خنجر ہے؟

?️ 2 مارچ 2023سچ خبریں:میڈیا اور مواصلاتی پروگراموں کی دنیا میں، ٹک ٹاک، دنیا کے

مسلم لیگ ن نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا اور میزائل ٹیکنالوجی دی۔ نوازشریف

?️ 1 جون 2025لاہور (سچ خبریں) مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز

شہباز شریف کا خیبر پختوانخوا کے لیے 10 ارب روپے کی گرانٹ کا اعلان

?️ 31 اگست 2022خیبر پختوانخوا : (سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے خیبر پختوانخوا کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے