?️
راولپنڈی (سچ خبریں) وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں صرف ایک تحریک انصاف قومی جماعت ہے اور دوسری پاک فوج قومی ہے، عوام ملک کی سلامتی کے لیے فوج اور عمران خان کے پیچھے کھڑے ہیں، بہت جلد آزاد کشمیر میں بھی تحریک انصاف کی حکومت ہوگی۔راولپنڈی میں پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ ملک میں پی ٹی آئی وفاق، پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں برسراقتدار ہے، اب جلد ہی آزاد کشمیر میں بھی تحریک انصاف کی حکومت ہوگی، ملک میں صرف دو ہی چیزیں قومی ہیں، ایک تحریک انصاف قومی جماعت ہے اور دوسری پاک فوج قومی ہے، ساری اپوزیشن جماعتیں اور قوم فوج کے ساتھ ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ جب تک افغانستان میں امن نہیں ہوگا، خطےمیں تجارت ممکن نہیں، اگر چین ایران میں 400 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی بات ہورہی ہے، یہ اس وقت تک ممکن نہیں جب تک افغانستان میں امن نہ ہو، اس خطے کی سیاست بدلنے جارہی ہے، افغان جوبھی فیصلہ کریں گےہمیں قبول ہوگا، افغانستان میں نئے طالبان جنم لے چکے ہیں یہ وہ طالبان وہ نہیں جو بندوق سے فیصلہ کرتے تھے۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بھارت نے 1979 سے لے کر آج تک افغانستان میں دہشتگردی کو منظم کیا، بھارت کی افغانستان میں جگ ہنسائی ہوئی ہے، بھارت نے ہر جگہ پاکستان کےخلاف صرف پروپیگنڈا کیا،ہم افغانستان میں امن کے لیے دنیا کے ساتھ ہیں، پاکستان اب افغانستان کے خلاف کوئی اڈا نہیں دے گا، پاکستان پر کوئی دباؤ نہیں، دنیا کی کوئی سپر پاور ہمیں نظر انداز نہیں کرسکتی، ہمارے بغیر کسی کی دال نہیں گل سکتی۔
اب افغانستان سے صرف 2 بارڈر چمن اور طور خم کھلے رہیں گے۔کشمیر کی انتخابی مہم میں وزیر اعظم پر کی جانے والی تنقید کے سوال پر شیخ رشید احمد نے کہا کہ مریم اور بلاول کی جماعتیں آزادکشمیر میں الیکشن ہارنے جارہی ہیں، جس کی وجہ سے وہ دھاندلی کا شورکر رہے ہیں، مریم اوربلاول بھٹو زرداری بےہودہ زبان کا استعمال کررہے ہیں، مریم نواز غیرذمہ دارانہ زبان استعمال کررہی ہیں، انہیں اپنے لب و لہجے پر غور کرنا چاہیے۔


مشہور خبریں۔
انصار اللہ کے بعض عہدیداروں کے قتل کے بارے میں تل ابیب کا دعویٰ جھوٹا ہے: امیر
?️ 29 اگست 2025سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ تحریک کے ایک عہدیدار نے اس
اگست
ٹرمپ کی توہین عدالت
?️ 11 مئی 2024سچ خبریں: امریکہ کے سابق صدر کے خلاف فحش فلموں کے اداکار
مئی
امریکہ کتنی بارے کہے کہ وہ کسی سے وفا نہیں کر سکتا
?️ 29 نومبر 2023سچ خبریں: پینٹاگون نے تصدیق کی ہے کہ امریکہ کے پاس اب
نومبر
ہم نے یوکرین کے لیے دو سال کے فنڈز مخصوص کر دئیے ہیں: پینٹاگون
?️ 10 ستمبر 2022سچ خبریں: روس کی جانب سے کیف حکومت کے اتحادیوں کو یوکرین کو
ستمبر
The Chinese smartphone upstarts taking on Apple and Samsung
?️ 4 ستمبر 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such
ستمبر
برطانوی ڈاکٹر کیا کرنے والے ہیں؟
?️ 27 جولائی 2023سچ خبریں: برطانوی ڈاکٹروں نے اگست میں چار دن کے لیے ہڑتال
جولائی
یمن کے خلاف امریکی بحری اتحاد میں بحرین کی شرکت
?️ 21 دسمبر 2023سچ خبریں:بحرینی سیکورٹی فورسز نے سیاسی احتجاجی کارکن ابراہیم شریف کو گرفتار
دسمبر
9 مئی توڑ پھوڑ: پی ٹی آئی رہنماؤں شاہ محمود قریشی، اسد عمر، اسد قیصر کی درخواست ضمانت خارج
?️ 20 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے 9 مئی کو
جون