🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر ترقی، اصلاحات و منصوبہ بندی اسد عمر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ عید پر تفریحی مقامات پر جانے سے گریز کریں اور چھٹیوں پر تفریحی مقامات پر مت جائیں۔ ویکسین لگوالیں یہ آپ کے گھر، خاندان اور پاکستان کی بہتری کے لیے بہت ضروری ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ‘کورونا سے بچنے کے لیے ویکسینیشن ضروری ہے، گزشتہ 4 روز سے ایک روز میں ویکسینیشن کی تعداد 5 لاکھ سے زیادہ رہی ہے’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘حکومت نے وافر مقدار میں ویکسین کا بندو بست کرلیا ہے اور عوام سے اپیل ہے کہ ویکسین ضرور لگوائیں’۔
انہوں نے کہا کہ ساڑھے 12 کروڑ افراد پاکستان میں 18 سال سے زائد عمر کے ہیں جن میں سے 3 فروری سے یکم جولائی تک 88 لاکھ افراد نے ویکسین کا ایک ڈوز لگوایا جن میں سے 9 ہزار 917 کیسز سامنے آئے ہیں، اس کے علاوہ 43 لاکھ افراد نے مکمل ویکسین لگوائی جن میں سے 5 ہزار 643 کیسز سامنے آئے۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ ‘فرق صرف یہ ہے ویکسین نہ لگوانے والے ہر 333 پاکستانیوں میں سے ایک کو کورونا ہوا، اگر کسی نے ایک بھی ویکسین کی ڈوز لگائی ہوئی تھی تو 1250 میں سے ایک کو کورونا ہوا اور دونوں ڈوز لگوانے والوں میں سے 2500 میں سے ایک کورونا وائرس کا شکار ہوا’۔
ان کا کہا تھا کہ ویکسین کا ایک ڈوز لگانے سے بھی حفاظت کا عمل شروع ہوجاتا ہے، ویکسین نہ لگوانے والوں کو ایک ڈوز لگانے والے کے مقابلے میں 4 گنا زیادہ خطرہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ کسی عالمی سطح کے نہیں بلکہ پاکستان کے ہی اعداد و شمار ہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جنہیں ویکسین لگوانے کے بعد کورونا ہو بھی جائے تو ان میں سنگین علامات سامنے نہیں آتے ہیں اور خطرہ کم ہوجاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا کی بھارتی قسم دنیا میں بہت تباہی پھیلا رہا ہے، ویکسین لگوالیں یہ آپ کے گھر، خاندان اور پاکستان کی بہتری کے لیے بہت ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ بڑی تعداد میں عوام کو ویکسین لگ جائے گی تو معاشرہ مکمل طور پر آزاد ہوسکے گا۔بھارتی قسم کے پاکستان پر اثرات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ملک میں مثبت کیسز کی شرح 5 سے 6 فیصد ہوچکی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘زیادہ پریشانی کی بات اس کا ہمارے صحت کے نظام پر اثرات ہوتے ہیں، دوسری لہر میں تقریباً 500 لوگ کی حالت نازک تھی، تیسری لہر میں 1500 اور اب 2500 کے قریب افراد کو انتہائی نگہداشت کی ضرورت ہے’۔
مشہور خبریں۔
50 ہزار شامی شہری بے گھر؛اقوام متحدہ کی رپورٹ
🗓️ 2 دسمبر 2024سچ خبریں:ایک اقوام متحدہ کے اہلکار نے بتایا ہے کہ دہشت گرد
دسمبر
کیا حزب اللہ اسرائیلی حکومت کے لیے نمبر ایک خطرہ ہے؟
🗓️ 19 جون 2024سچ خبریں: یدیعوت احرونوت اخبار کے مطابق حزب اللہ نے آج شمال کو
جون
عراق میں ترکی کے فوجی اڈے پر راکٹ حملہ
🗓️ 3 جنوری 2022سچ خبریں:عراق میں ترکی کی قابض فوج کے اڈے پر راکٹوں کی
جنوری
صیہونیوں کے نئے فریب کے بارے میں فلسطینی مزاحمت کی تنبیہ
🗓️ 26 اکتوبر 2024سچ خبریں: غزہ میں جنگ بندی کے مذاکرات کی بحالی اور قیدیوں کے
اکتوبر
19 کروڑ پاؤنڈ کیس: اتنی بڑی ’گرینڈ کرپشن‘ کی مثال نہیں ملتی، عرفان قادر
🗓️ 31 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم کے معاون خصوصی عرفان قادر نے کہا
مئی
صہیونی شہریوں کا انوکھا احتجاج
🗓️ 8 مارچ 2024سچ خبریں: صیہونی قیدیوں کے اہل خانہ نے ایک بار پھر نیتن
مارچ
عمران خان نے ہماری زندگی جہنم بنا دی ہے
🗓️ 21 فروری 2021کراچی (سچ خبریں) نجی ٹی وی چینل کے اینکر کامران شاہد نے
فروری
اسرائیل کا جنوبی شام پر نیا میزائلی حملہ
🗓️ 23 فروری 2022سچ خبریں: شام کی وزارت دفاع کے ایک فوجی ذریعے نے جنوبی
فروری