?️
لاہور (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر و سینئر رہنما مسلم لیگ ن خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عوام الیکشن میں شیر کی جیت کیلئے کمربستہ ہوجائیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ آج حافظ نعمان کے انتخابات کے حوالے سے جتنے لوگ ہال کے اندر ہیں ان سے زیادہ ہی باہر موجود ہیں، حافظ نعمان سے میرا تعلق نیا نہیں، کچھ عرصہ قبل میں اور یہ کیمپ جیل میں اکٹھے تھے۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ثاقب نثار اور گٹھ جوڑ نے جب 2018 کے الیکشن کو چرایا تب حافظ نعمان اور ان کا خاندان لڑکھڑایا نہیں، میاں نوازشریف اور شہباز شریف نے ایک بہترین شخص کو منتخب کرکے آپ کے پاس بھیجا ہے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ جب ہمیں ہی ڈی ایم کے دور میں یہ حکومت چلانی پڑی تو ماضی کا گند سر پر اٹھانا پڑا، کسی کو بھولنے نہیں دیں گے کہ پاکستان دیوالیہ کے قریب تھا، ازلی دشمن گھات لگائے بیٹھا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پاکستان آنے کے لئے تیار نہیں تھا، کوئی ملک آئی ایم ایف کے بغیر مدد کے لئے تیار نہیں تھا، ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانے کا شوق نہیں تھا۔
خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ نوازشریف اور شہباز شریف نے آئی ایم ایف کو خیر آباد کہہ دیا تھا، آئی ایم ایف کو پاکستان میں خان لے کر آئے۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ آج دوبارہ دہشت گردوں کو پاکستان لا کر کس نے بسایا، انہوں نے پارلیمان اور دیگر پر حملے کیے، پھر کہتے ہیں کہ جمہوریت نہیں ہے، انہوں نے جمہوریت کو دفن کیا ہے، یہ جو جمہوریت ڈھونڈتے ہیں اسے واپس آتے ہوئے وقت لگے گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن کمیشن سب کے لئے ہے، سب کے ہوتے یہ کہہ رہا ہوں کہ کسی کو انتقام کا نشانہ نہیں بنایا جائے گا، کھلی الیکشن کیمپین کرو سب کرو لیکن الیکشن کے نتائج بھی تسلیم کرو۔
مشہور خبریں۔
صیہونی ریجنٹ کے الیکٹرانک ادائیگی کے نظام پر ہیکرز کا حملہ
?️ 1 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیل ہیوم نے بدھ کی شام ایک رپورٹ میں انکشاف
مئی
شمالی شام میں ترک انٹیلی جنس کا ایک اعلیٰ افسر ہلاک
?️ 4 جنوری 2025سچ خبریں: شامی ذرائع نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ شام
جنوری
ملک کب آزاد ہوگا؟ محمود خان اچکزئی کی زبانی
?️ 11 اگست 2024سچ خبریں: پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ اور اپوزیشن رہنما محمود
اگست
اردن میں نئی امریکی سفیر سب سے بڑی صیہونی حامی
?️ 21 نومبر 2022سچ خبریں:عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ عمان
نومبر
عدلیہ سے اظہارِ یکجہتی کیلئے عوام آج باہر نکلیں، عمران خان
?️ 6 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) حکومت اور عدلیہ کے درمیان جاری کشمکش کے پیش
مئی
عرب پارلیمنٹ نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف بڑا بیان جاری کردیا
?️ 28 اپریل 2021بیروت (سچ خبریں) عرب پارلیمنٹ نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف بڑا بیان
اپریل
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو عہدے کی مدت میں توسیع دینے پر غور
?️ 7 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) عسکری قیادت کی مدت ملازمت میں توسیع کے
مارچ
چین کا ایران کی موجودگی میں خلیج فارس کے رہنماؤں کا اجلاس منعقد کرنے کا منصوبہ
?️ 15 مارچ 2023سچ خبریں:ایک امریکی اخبار نے اعلان کیا ہے کہ چین ایران کی
مارچ