?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے دوران سماعت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عمر سرفراز چیمہ کے کیس کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کیس کے ساتھ آئندہ ہفتے سنا جائے گا،سپریم کورٹ میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں عمرسرفراز چیمہ کے خلاف 9 مئی کا کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس نے کہا کہ چاہتے ہیں جسمانی ریمانڈ کے کیسز کے فیصلوں میں یکسانیت ہو،۔
بانی پی ٹی آئی کا کیس بھی جسمانی ریمانڈ کا ہے اور عمر سرفراز چیمہ کا کیس بھی اسی نوعیت کا ہے۔عمر سرفراز کے وکیل نے کہا کہ میرے موکل کو گرفتار کرنے کے بعد ایف آئی آر درج کی گئی۔ پنجاب حکومت کے وکیل نے کہا کہ عدالت نے عمرسرفراز چیمہ کا ایک دن بھی جسمانی ریمانڈ نہیں دیا۔پی ٹی آئی رہنماءعمر سرفراز سے پستول برآمد کرنی ہے۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت24اپریل تک ملتوی کر دی واضح رہے کہ گزشتہ روز 9 مئی سے متعلق مقدمات کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیئے تھے کہ 4 ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کے فیصلے میں ملزمان کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا۔
سپریم کورٹ چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 9 مئی ضمانت منسوخی کیس کی سماعت کی تھی۔سپریم کورٹ میں سانحہ 9 مئی کے ملزمان کی ضمانت منسوخی کیلئے پنجاب حکومت کی اپیلوں پر سماعت کے دوران چیف جسٹس نے واضح کیا تھا کہ سپریم کورٹ 9 مئی ملزمان کے ٹرائل کی مانیٹرنگ نہیں کرے گی۔ وکیل لطیف کھوسہ نے 4 ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کے حکم پر اعتراض کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھاکہ کیا کبھی ایسا ہوا کہ 4 ماہ میں ٹرائل مکمل ہو؟۔
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیئے کہ فاضل کونسل ایسا مت کہیں، قانون انسداد دہشتگردی عدالت میں مقدمات کی روزانہ سماعت کا کہتا تھا۔چیف جسٹس نے کہا تھاکہ ٹرائل متعلقہ ہائیکورٹ اور انتظامی جج کا معاملہ تھا۔ سپریم کورٹ ٹرائل کی مانیٹرنگ نہیں کرے گی۔لطیف کھوسہ نے کہا تھاکہ 9 مئی واقعات پر پانچ سو مقدمات درج کئے تھے۔پنجاب حکومت کے مطابق 24 ہزار ملزمان مفرورتھے۔سپریم کورٹ میں 9 مئی مقدمات میں اعجاز چوہدری کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی جسے عدالت نے آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دیا تھا۔


مشہور خبریں۔
اسلام آبادمیں تفریحی مقامات کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری
?️ 31 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تفریحی مقامات کھولنے کا نوٹیفکیشن
مئی
سنی اتحاد کونسل کے اراکین کو واپس پی ٹی آئی میں ضم کرنے کا فیصلہ
?️ 15 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے سنی اتحاد کونسل کے
مارچ
امریکی فوجیوں کی بغداد سے کردستان علاقے کی طرف اچانک نقل و حرکت
?️ 7 جون 2025سچ خبریں: عراق کے ایک سیاسی اتحاد کے رکن نے امریکی فوجیوں
جون
صدر مملکت نے جسٹس سرفراز ڈوگر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کا سینئر ترین جج ڈکلیئر کر دیا
?️ 29 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے جسٹس سرفراز
جون
اسرائیل کا بڑا جوا
?️ 21 مارچ 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کا حالیہ حملہ، جو منگل
مارچ
پاکستان، اٹلی مشترکہ اقتصادی کمیشن کے اجلاس کی میزبانی کے منتظر ہیں۔ عطا تارڑ
?️ 2 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے پاکستان،
جون
پنجاب میں لیپ ٹاپ منصوبہ دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ
?️ 24 جون 2022لاہور(سچ خبریں)پنجاب حکومت نے صوبے میں لیپ ٹاپ منصوبہ دوبارہ شروع کرنے
جون
ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان ہونے والے مذاکرات ناکام
?️ 8 اپریل 2025سچ خبریں:عبرانی زبان کے ایک ویب پورٹل نے صہیونی ریاست کے وزیراعظم
اپریل