عمر سرفراز چیمہ کی پریس کانفرنس

🗓️

اسلام آباد(سچ خبریں)عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ میں عثمان بزدار نہیں ہوں جس سے آپ زبردستی آفس چھین لیں اور وہ چپ کر کے گھر چلا جائے ۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ پنجاب پولیس کو غنڈہ فورس بنا کر میرے آفس کو یرغمال بنا یا جا چکا ہے ، ہم وزارت داخلہ کو لکھ چکے تھے کہ ہمیں ایف سی اور رینجرز کی سکیورٹی فراہم کی جائے کیونکہ پنجاب پولیس ہمارے احکامات نہیں مان رہی ، میں نے خط بطور عمر چیمہ نہیں گورنر پنجاب لکھا ، مجھ سے میرا آفس اور گاڑیاں چھین لی گئی ہیں مگر میں جس گھڑی تک یہاں موجود ہوں اپنی آئینی ذمہ داری نبھاتا رہوں گا۔

عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ یہ پنجاب میں سرکس چلا رہے ہیں جہاں دو دو وزیر اعلیٰ موجود ہیں ، انہوں نے غلطی کی اور اسے درست کرنے کی بجائے مزید حماقتیں کی جا رہی ہیں ، ایک وزیر اعلیٰ آفس جو خالی ہی نہیں ہوا تھا وہاں پر نئے وزیر اعلیٰ کے انتخابات کر ادیے گئے ۔

عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ ایک جج سے تحفظات تھے ، آئین میں اس کی کوئی گنجائش نہیں کہ وزیر اعلیٰ سے حلف لے ، مگر آئینی ٹیم سے مشاورت کے بعد اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ  مسلم لیگ (ن) کے وکلاء نے عدلیہ کو دھوکے میں رکھا ، ان کے علم میں تھا ، خود ان کے  لیڈران جن میں سعد رفیق اور خواجہ آصف شامل ہیں انہوں نے پریس کانفرنسز کی تھیں کہ وزیر اعلیٰ کا استعفیٰ غیر آئینی تھا ، لہذا ان کے وکلاء کو علم تھا مگر انہوں نے عدلیہ کو دھوکے میں رکھا ، وکلاء برادری کو ان وکلاء کے خلاف ایکشن لینا چاہئے ۔

عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ میں نے اپنی سکیورٹی سے متعلق خط صرف اس لئے لکھا کہ جب مستقبل میں بیرونی سازش پر جے آئی ٹی سمیت دیگر تحقیقاتی کمیٹیاں بنیں گی تو  تمام لوگوں کے کردار سامنے آئیں گے کہ کن افراد نے سہولت کار بن کر آئین  و قانون کی دھجیاں اڑائیں، جس طرح پنجاب اسمبلی میں پولیس بلا کر غنڈہ گردی کی گئی ایسی مثال پہلے کبھی نہیں دیکھی۔

مشہور خبریں۔

فنڈنگ کی کمی کی وجہ سے جرمنی میں کنڈرگارٹن سسٹم کے گرنے کا خطرہ

🗓️ 8 مئی 2023سچ خبریں:ہر بچے کو ڈے کیئر سنٹر میں جانے کا قانونی حق

امریکہ اور چین کے درمیان تنازع

🗓️ 1 اگست 2022سچ خبریں:   حالیہ ہفتوں میں امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی

کبریٰ خان اور گوہر رشید نے سعودی عرب میں نکاح کرلیا

🗓️ 16 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان اور

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی شدید پامالیاں، اقوام متحدہ نے بھارت کو بے نقاب کردیا

🗓️ 2 جون 2021سرینگر (سچ خبریں)  بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی

خیبرپختونخوا: سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب بارودی مواد پھٹنے سے دو اہلکار شہید

🗓️ 9 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع باڑہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی

مہنگائی ایک عالمی مسئلہ ہے تاہم پاکستان کا شمار اب بھی دنیا کے سستے ترین ممالک کی فہرست میں:عمران خان

🗓️ 7 مارچ 2022(سچ خبریں)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مہنگائی ایک عالمی

ٹرمپ پر 3 قاتلانہ حملے؛ انتخابی مہم کا منظرنامہ کیوں نہیں بدلا؟

🗓️ 30 اکتوبر 2024سچ خبریں:گزشتہ چند ماہ میں امریکی سابق صدر اور 2024 کے انتخابات

غزہ میں قابضین کے نئے جرم پر اسلامی تعاون تنظیم کا ردعمل

🗓️ 10 اگست 2024سچ خبریں: اسلامی تعاون تنظیم نے تابعین اسکول کو نشانہ بنانے کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے