?️
لاہور(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہاہے کہ عمران خان کی خلاف سب چور ایک ہوگئے ہیں جنہوں نے معیشت کو خراب کیا تھا اب وہ کہہ رہے ہیں کہ مہنگائی ہو گئی ہے شہباز شریف کبھی فضل الرحمن اور کبھی کسی سے مل رہے ہوتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پنڈ دادنخان میں تقریب سے خطاب میں فواد چوہدری نے ایک بار پھر پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کی قیادت کو نشانے پر رکھا۔انہوں نے کہا کہ ملازم کے اکاؤنٹ سے 4 ارب روپے نکل آئے، جب تک لوٹا ہوا پیسہ واپس نہیں آئے گا معاف نہیں کیا جائے گا۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کی وجہ سے یہ سب چور ایک ہوگئے ہیں اور معیشت جن کی وجہ سے خراب ہوئی، وہ کہہ رہے ہیں مہنگائی ہوگئی۔انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف کبھی فضل الرحمن اور کبھی کسی سے مل رہے ہوتے ہیں، شہباز اور بلاول کا خیال ہے کہ مولانا صاحب کے بچے آئیں گے، سات مرتبہ یہ عمران خان کو گرانے آئےلیکن اللہ عمران خان کا محافظ ہے یہ بال بیکا نہیں کرسکتے۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ بلاول صاحب اپنی طاقت پر سیاست کریں اور پہلے الیکشن لڑنا سیکھیں، وہ آصف زرداری کی نہیں بینظیر بھٹو کی سیاست کریں، اپنے نانا سے سیکھیں، سیاست وہ ہوتی ہے جو اپنے قد سے کی جاتی ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان بات کرتا ہے تو چین کا صدر بات غور سے سنتا ہے، 23 سال بعد آج کوئی وزیراعظم روس جارہا ہے، آج پاکستان کے وزیراعظم کی آواز کو امہ کی آواز سمجھا جاتا ہے۔
مشہور خبریں۔
پاکستان کا پانی روکنے کیلئے بھارت کا دریائے چناب پر نہر کی توسیع، نئے آبی منصوبوں پر غور
?️ 16 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کا پانی روکنے کیلئے بھارت نے دریائے
مئی
چین امریکی غنڈہ گردی کے خلاف برازیل کا حامی
?️ 7 اگست 2025سچ خبریں: چینی وزارت خارجہ نے امریکہ کی برازیل پر عائد کردہ گمرکی
اگست
ہم نے وینزویلا کے تین کشتیاں کو نشانہ بنایا ہے لیکن آپ نے صرف دو دیکھیں ہیں:ٹرمپ
?️ 17 ستمبر 2025ہم نے وینزویلا کے تین کشتیاں کو نشانہ بنایا ہے لیکن آپ
ستمبر
کروشیا نے بھی فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کی مخالفت کی
?️ 19 مئی 2022سچ خبریں: فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کی ترکی
مئی
مغربی ممالک کی طرح عربوں کا بھی دوغلہ پن
?️ 24 مارچ 2022سچ خبریں:روس کے خلاف کھیلوں پر پابندی نے عرب دنیا میں بڑے
مارچ
امریکہ ایک بار پھر دنیا میں تنہا
?️ 22 فروری 2024سچ خبریں:امریکہ نے منگل کو ایک بار پھر اقوام متحدہ کی سلامتی
فروری
مغرب کے اقدامات کی وجہ سے ایٹمی خطرے کی سطح میں اضافہ
?️ 10 اکتوبر 2024سچ خبریں: روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے اعلان کیا کہ
اکتوبر
شام کے ساتھ ملحقہ سرحدی علاقے میں عراق کی 10 سالوں میں سب سے بڑی فوجی مشقیں
?️ 17 دسمبر 2024سچ خبریں:عراقی پارلیمنٹ کی سکیورٹی کمیٹی کے رکن یاسر اسکندر نے بتایا
دسمبر