عمران خان کے بیٹوں کے پاکستان آنے کی خبر نے بزدل نظام کے ہاتھ پاؤں پھلا دیئے، شیخ وقاص اکرم

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ رانا ثناءاللہ کی گھٹیا زبان اس بات کا ناقابلِ تردید ثبوت ہے کہ ایک بار پھر ہائبرڈ نظام کسی پیشگی سازش کے تحت ہماری پرامن اور آئینی جدوجہد کو پرتشدد رنگ دینے کی تیاری کر چکا ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جو شخص ریاستی قتلِ عام کا مجرم ہو وہ میڈیا پہ بیٹھ کر والد سے ملنے آنے والے بیٹوں کو سرِعام دھمکیاں دے رہا ہے، سچ یہ ہے کہ بہادر عمران خان کے بہادر بیٹوں کے پاکستان آنے کی خبر نے ہی اس پورے بزدل نظام کے ہاتھ پاؤں پھلا دیئے ہیں، ان کے آنے سے جس خوف نے اس جعلی طاقت کے ایوانوں میں لرزہ طاری کیا ہے وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ سچائی کتنی طاقتور ہوتی ہے۔

سیکریٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ ہم واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ اگر سلیمان خان اور قاسم خان یا کسی بھی پرامن احتجاجی کارکن کے خلاف طاقت، تشدد یا بربریت کا سہارا لیا گیا تو اس کے نتائج اس ظالم نظام کے لیے ناقابلِ تصور حد تک خطرناک ہوں گے، یہ ملک کسی کے باپ کی جاگیر نہیں، ظلم کے خلاف اٹھنے والی ہر آواز اب متحد ہو چکی ہے اور اس بار فیصلہ ہوگا کہ یہ ملک عوام کا ہے یا کسی مجرم ٹولے کا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد کی ماتحت عدالت نے بغیر نوٹس، بغیر سماعت، صرف سرکاری مؤقف کی بنیاد پر 27 یوٹیوب چینلز بند کرنے کا حکم دے دیا ہے، جن پر کوئی الزام نہیں سنا گیا، نہ صفائی کا موقع دیا گیا، سی آر پی سی کی دفعہ 94 کا استعمال اظہارِ رائے کا گلا گھونٹنے کے لیے کیا گیا، یہ وہ چینلز ہیں جنہوں نے اس ہائبرڈ نظام کے خلاف سچ بولا اور سچ سن کر یہ حکومت خوفزدہ ہو جاتی ہے، عدلیہ کو آئین کے آرٹیکل 10 A (فیئر ٹرائل) اور 19 (اظہارِ رائے کی آزادی) کی پاسداری کرنی چاہیئے، نہ کہ صرف ایک فریق کی سہولت بننا۔

شیخ وقاص اکرم کہتے ہیں کہ 26ویں ترمیم کی نتیجے میں یہ عدلیہ کا زوال جاری و ساری ہے، یہ فیصلہ صرف چند یوٹیوبرز کے خلاف نہیں بلکہ ہر اس آواز کے خلاف ہے جو حق اور آزادی کا علم بلند کرتی ہے، بغیر صفائی کا موقع دیئے آوازیں بند کرنا آئینی اور اخلاقی اصولوں کی بے حرمتی ہے، آج ان کی باری ہے تو کل آپ کی باری ہو سکتی ہے، اس لیے اس ظالم نظام کے خلاف ہمیں عمران خان کے اُس نظریے کے سائے تلے نکلنا ہوگا جو کہ ایک آزاد پاکستان کا ہے، نہ کہ غلام پاکستان کا۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ نے لوگوں کو کانگریس پر حملے کے لیے اکسایا تھا؛ امریکی پولیس افسران کا عدالت میں مقدمہ

?️ 5 جنوری 2022سچ خبریں:تین امریکی پولیس افسران نے سابق امریکی صدر کے ان کے

روس یوکرین جنگ میں امریکی سائبر ایڈونچر

?️ 22 مئی 2022سچ خبریں:مائیکروسافٹ کے سربراہ نے اپنے حالیہ بیان میں ماسکو-کیف تنازعہ کے

جلاؤ گھیراؤ مقدمہ: 2 رکنی بینچ کی عمران ریاض کی جسمانی ریمانڈ کیخلاف درخواست پر سماعت سے معذرت

?️ 5 مارچ 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے صحافی عمران

پاکستانی تخلیق کاروں کو وائرل مواد کی تیاری میں مدد کے لیے ٹک ٹاک کا پروگرام

?️ 22 اکتوبر 2024سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک کی جانب سے

انصاراللہ یمن کا صہیونیوں کے لیے دلچسپ پیغام

?️ 6 جنوری 2025سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ تحریک کے سیاسی دفتر کے سینئر رکن حزام

حکومت کا 2002 سے توشہ خانہ تحائف خریدنے والوں کا ریکارڈ ویب سائٹ پر ڈالنے کا فیصلہ

?️ 23 فروری 2023لاہور:(سچ خبریں) وفاقی حکومت نے لاہور ہائی کورٹ میں 1947 سے اب

سائفر کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کی فریقین کو 11 مارچ کو مکمل تیاری کےساتھ آنے کی ہدایت

?️ 6 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ میں سائفر کیس میں بانی

روس کا سومی پر حملہ؛ یوکرین بحران پر امریکہ-نیٹو میں بڑھتی خلیج اور کریملن کی برتری

?️ 21 اپریل 2025 سچ خبریں:ماسکو-واشنگٹن مذاکرات کے درمیان سومی پر روسی حملہ سفارتی منظرنامے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے