?️
لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف عمران خان کے بیٹوں سے متعلق وفاقی مشیر رانا ثناء اللہ کی گفتگو پر ان کی والدہ جمائمہ خان بھی بول پڑیں۔
اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں بانی پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ نے کہا کہ عمران خان تقریباً 2 سال سے جیل میں قید تنہائی میں ہیں، میرے بچوں کو اپنے والد سے فون پر بات کرنے کی اجازت نہیں ہے، پاکستان کی حکومت نے اب کہا ہے کہ اگر میرے بیٹے وہاں جانے کی کوشش کرتے ہیں تو انہیں بھی گرفتار کرکے جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا جائے گا، جمہوریت یا کام کرنے والی ریاست میں ایسا نہیں ہوتا، یہ سیاست نہیں ہے بلکہ یہ ایک ذاتی انتقام ہے۔
واضح رہے کہ وفاقی مشیرسیاسی اموررانا ثناء اللہ نے کہا تھا کہ ہ عمران خان کے بیٹے برطانیہ کے پیدائشی شہری ہیں وہ یہاں کے حالات اور کسی کو نہیں جانتے، ان کو یہاں لاکر اس کا حصہ بنانا ایسا عمران خان ہی سوچ سکتے ہیں، عمران خان کے بیٹوں کو یہاں مشکلات ہوسکتی ہیں، برطانیہ کی ایمبیسی ان کو بازیاب کرائے اور پھر واپس لے کرجائے اگروہ غیرقانونی احتجاجی تحریک کی قیادت کریں گے تو گرفتارہوں گے، 9 مئی کے بعد پی ٹی آئی پر کون اعتبار کرے گاکہ خلاف ورزی نہیں کریں گے اور پرتشدد نہیں ہوں گے، پی ٹی آئی کو جلاؤ گھیراؤ کے احتجاج کرنے کی بالکل اجازت نہیں ہوگی۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہمارے پاس پوری خبر ہے کہ وہ کیا چاہتے ہیں، اس میں کوئی ابہام نہیں ہے، وہ جو خفیہ میٹنگ اور مشاورت کرتے ہیں تو کیا حکومت تک وہ چیزیں نہیں پہنچتی، پی ٹی آئی احتجاج کے نام پر جلاؤ گھیراؤ کرنے کا مقصد رکھتی ہے ، بانی کے بیٹوں کو یہاں لاکر لاقانونیت کا حصہ بنانے کا کیا مطلب ہوسکتا ہے؟جلسے جلوس احتجاج جمہوری رویے کے تحت ہوتے ہیں، پی ٹی آئی کوئی بھی تحریک چلانے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔
مشہور خبریں۔
فلسطینیوں کے ساتھ دو ریاستی حل کا کوئی امکان نہیں
?️ 14 دسمبر 2023سچ خبریں: 7 اکتوبر کے واقعات کے آغاز سے لے کر اب تک
دسمبر
اسرائیلی سرمایہ کاری کی تازی ترین صورتحال
?️ 17 جون 2024سچ خبریں: اسرائیل میں غیر مستحکم اقتصادی ماحول نے حقیقی سرمائے کے لیے
جون
اردن کا صیہونیوں کے خلاف اہم بیان
?️ 19 اکتوبر 2023سچ خبریں: اردن کے وزیر خارجہ نے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی
اکتوبر
یمن پر امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے حملوں کے پانچ مقاصد
?️ 1 فروری 2024سچ خبریں:امریکہ اور انگلینڈ نے گزشتہ تین ہفتوں میں یمن پر کئی
فروری
غزہ کے ساتھ دنیا کی غداری
?️ 12 دسمبر 2023سچ خبریں:عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعیدی نے تمام ممالک پر زور
دسمبر
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی دہشت گردی کے خلاف حریت کانفرنس نے اہم اعلان کردیا
?️ 4 جون 2021سرینگر (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت
جون
ایران کے ساتھ سفارت کاری پر تبادلہ خیال
?️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں: ویانا جوہری مذاکرات کے نتیجے تک پہنچنے کے لیے
ستمبر
پی ٹی آئی کے جنید اکبر چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے عہدے سے مستعفی
?️ 13 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے رہنما جنید اکبر نے
مئی