?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سیکٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ عمران خان کے بچوں کے حوالے سے چلنے والی خبریں بالکل غلط ہیں۔
اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کے بچوں کے حوالے سے میڈیا پر جو خبریں گردش کر رہی ہیں وہ بالکل غلط ہیں کیوں کہ عمران خان نے اپنے بچوں کو پاکستان آنے سے قطعا نہیں روکا، میڈیا کے وہ دوست جو اڈیالہ میں رپورٹنگ کرتے ہیں ان سے گزارش کروں گا کہ من و عن وہی چیزیں چلایا کریں جو عمران خان کہتے ہیں، اپنی مرضی کے مطابق سیاق و سباق سے ہٹ کر یا سلیکٹو ہو کر اپنی مرضی سے گفتگو چلانا نامناسب ہے۔
سیکٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ عمران خان کے بچے پاکستان آئیں گے، کسی کو بھی اس میں کوئی شک نہیں ہونا چاہیئے ابھی تک اس حوالے سے فقط تاریخ کا تعین ہونا باقی ہے اور ساتھ میں سب کو یاد رہے کہ جب قاسم اور سلیمان نے پاکستان آنے کا فیصلہ کیا تھا تو اس وقت انہوں نے اپنے والد سے واضح کہا تھا کہ ہم آپ سے اجازت نہیں لے رہے بلکہ آپ کو اطلاع دے رہے ہیں سو یہ جو پروپیگنڈے ہیں ان سے پرہیز کیا جائے کیونکہ ان کا کوئی فائدہ نہیں ہے سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی نے کہا کہ تحریک انصاف 9 مئی 2023ء سے مسلسل سراپا احتجاج ہے، 5 اگست ہماری تحریک کا نقطہ عروج ہو گا اور اس کے بعد اسی شدت سے تحریک چلتی رہے گی، میڈیا کو تحریک انصاف کی ریلیاں دکھانے کی اجازت نہیں ہے، ہمارے سوشل میڈیا پر تمام صوبوں کی سرگرمیوں کو دیکھا جا سکتا ہے، حکومت ہماری تحریک سے فرسٹریشن کا شکار ہے، اسی لیے تشدد کا رستہ اختیار کرتی ہے۔
مشہور خبریں۔
بحیرہ احمر میں یمن کے حملے روکنا مشکل
?️ 31 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکی بحریہ کے کمانڈر بریڈ کوپر نے کہا کہ حوثیوں کے
دسمبر
نیتن یاہو کی اہلیہ کی سیاسی معاملات میں مداخلت
?️ 8 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے سابق دفتری ملازم
جولائی
وزیر خارجہ کا نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے نام اہم پیغام
?️ 8 اکتوبر 2021لاہور (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انگلینڈ
اکتوبر
50 ہزار صہیونی فوجی حزب اللہ سے کیسے ہارے؟
?️ 2 نومبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کے ساتھ جنگ میں صیہونی حکومت کی ناکامیوں
نومبر
صیہونی وزیر جنگ کی انصار اللہ کے رہنما کے قتل کی دھمکی
?️ 17 مئی 2025 سچ خبریں:صیہونی وزیر جنگ یسرائیل کاٹز نے دعویٰ کیا ہے کہ
مئی
پاک فوج کے سربراہ سعودی عرب روانہ
?️ 4 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ سرکاری دورے
مئی
صیہونی حکومت اور شام کے درمیان نیا فوجی سیکورٹی معاہدہ
?️ 9 جون 2025سچ خبریں: حیفا یونیورسٹی کے پروفیسر اماتزیہ برعم نے آج معاریو کے
جون
صیہونی جاسوس سافٹ وئر کے ذریعے الجزیرہ چینل کے 34 نامہ نگاروں کے سیل فونز ہیک
?️ 21 جنوری 2022سچ خبریں:الجزیرہ چینل کے 34 صحافیوں اور پروڈیوسرز کو صیہونی جاسوس سافٹ
جنوری