عمران خان کی حراست کے حالات تشدد کے مترادف ہو سکتے ہیں، اقوام متحدہ کا انتباہ

?️

نیو یارک: (سچ خبریں) اقوام متحدہ کی ایک خصوصی مندوب نے کہا ہے کہ عمران خان کی قید تنہائی کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔

عالمی ادارے کی تشدد کے خلاف خصوصی مندوب ایلس چل ایڈورڈز نے کہا کہ وہ حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتی ہیں کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ غیر انسانی اور برے سلوک سے متعلق خبروں پر فوری اور مؤثر ایکشن لے۔

ایڈورڈز نے ایک بیان میں کہا، ’’عمران خان کی حراست کے حالات کو مکمل طور پر بین الاقوامی اصولوں اور معیار کے مطابق یقینی بنایا جائے۔

ایڈورڈز کے مطابق، ’’26 ستمبر 2023ء کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں منتقلی کے بعد سے عمران خان کو مبینہ طور پر طویل عرصے تک تنہائی میں رکھا گیا ہے، روزانہ 23 گھنٹے سیل میں قید رکھا جاتا ہے اور بیرونی دنیا تک رسائی انتہائی محدود ہے۔‘‘

ایڈورڈز نے کہا کہ بین الاقوامی انسانی حقوق کے قانون کے تحت طویل یا غیر معینہ مدت کی تنہائی ممنوع ہے اور اگر یہ 15 دن سے زیادہ جاری رہے تو یہ نفسیاتی تشدد کی ایک شکل بن جاتی ہے۔

انہوں نے خبردار کہ یہ نہ صرف غیر قانونی اقدام ہے بلکہ طویل تنہائی ان کی جسمانی اور ذہنی صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ نتائج پیدا کر سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 73 سالہ عمران کے سیل پر کیمرے سے مسلسل نگرانی کی جاتی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے حامیوں کا کہنا ہے کہ انہیں وکلاء اور اہل خانہ سے جیل میں ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی، بالخصوص اس ماہ اس سوشل میڈیا پوسٹ کے بعد، جس میں انہوں نے فوجی سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر پر انتقامی کارروائیاں کرنے کا الزام لگایا تھا۔

مشہور خبریں۔

شہدائے اے پی ایس نے پاکستانی قوم کو دہشت گردی کے خلاف متحد کیا

?️ 16 دسمبر 2021لاہور(سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ اے پی

بیوروکریسی نگران حکومت کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے، وزیر اطلاعات بلوچستان

?️ 25 نومبر 2023کوئٹہ: (سچ خبریں) نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا کہ

امریکہ میں پیدائش کے حقِ شہریت پر تنازع

?️ 27 ستمبر 2025سچ خبریں:امریکہ نے سپریم کورٹ سے درخواست کی ہے کہ وہ اس

ملکی سطح پر مہنگائی میں کمی نظر آرہی ہے

?️ 2 جولائی 2021لاہور(سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ

جنگ کے 20 سال بعد اکثر امریکیوں نے عراق پر حملے کو غلطی سمجھا

?️ 21 مارچ 2023سچ خبریں:امریکہ کے عراق پر حملے کے دو دہائیوں بعد، زیادہ تر

چینی برآمد کرنے سے متعلق شوگرایڈوائزری بورڈ کا اجلاس کل طلب

?️ 28 مئی 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) شوگر ایڈوائزری بورڈ نے کل اہم اجلاس

یوکرین کا دفاع کریں گے تو خود کیا کریں گے:صیہونی وزیر جنگ

?️ 13 نومبر 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیر جنگ نے کہا کہ تل ابیب یوکرین

نظام تعلیم میں جدت لانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیراعظم

?️ 24 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ نظام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے