عمران خان کی بہنوں علیمہ خان، عظمی خان کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان، عظمی خان کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا جب کہ گرفتار دیگر 58 مظاہرین کو شناخت پریڈ کے لیے جیل بھیج دیا گیا۔

اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران گرفتار بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو اسلام آباد کے ڈیوٹی جج اظہر ندیم کی عدالت میں پیش کیا۔

عدالت نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو ایک روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

اسلام آباد پولیس علیمہ خان اور عظمیٰ کو کل انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کرے گی جب کہ احتجاج کے دوران گرفتار 58 مظاہرین کو شناخت پریڈ کے لیے جیل بھیج دیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف نے علیمہ خان، عظمی خان سمیت 4 اکتبور کو احتجاج کے دوران گرفتار کیے گئے ورکرز کی رہائی کے لیے درخواست دائر کی تھی، درخواست پی ٹی آئی کے وکلا کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔

درخواست پر سماعت کے بعد اسلام آباد کی مقامی عدالت نے فہیم داد کو بیلف مقرر کرتے ہوئے علیمہ خان، عظمی خان سمیت گزشتہ روز احتجاج کے دوران گرفتار پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے کارکنوں کے حوالے سے رپورٹ طلب کرلی تھی۔

یاد رہے کہ 4 اکتوبر کو پی ٹی آئی کے اسلام آباد کے ریڈ زون میں ڈی چوک پر احتجاجی مظاہرے کے اعلان کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت کے تمام راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کردیا گیا تھا اور اب تک بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں سمیت 30 افراد کو ڈی چوک سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔

مشہور خبریں۔

ڈی جی آئی کی تعیناتی سے وزیر اعظم کیوں ناراض ہوئے

?️ 13 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) دفاعی تجزیہ کار جنرل (ر) اعجازاعوان کا کہنا

افغانستان میں 500,000 بچوں کو تعلیم فراہم کی جا چکی ہے: یونیسیف

?️ 23 مئی 2023اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ نے بتایا کہ اس تنظیم نے

ہم اسرائیل کی بار بار خلاف ورزیوں کو برداشت نہیں کریں گے: نبیہ بری

?️ 2 دسمبر 2024سچ خبریں: لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے جنگ بندی معاہدے

عالمی برادری افغان تنازع کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرے: پاکستان

?️ 16 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) افغان تنازع کے حل کے لئے پاکستان نے

صیہونی عسکریت پسندوں کا مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں پر حملہ

?️ 30 مئی 2022سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی فوجی دہشتگردوں نے

الیکشن کمیشن نے 2023 انتخابات کی تیاری شروع کر لی

?️ 29 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے

الاقصیٰ طوفان صہیونیوں کے خلاف ایک اہم جنگی موڑ

?️ 7 اکتوبر 2024سچ خبریں: الاقصیٰ طوفان آپریشن کی برسی پر ردعمل کے بعد فلسطینی مزاحمتی

ملک ریاض گواہی دیں گے بطور وزیراعظم ان سے کوئی ذاتی یا مالی فائدہ نہیں اٹھایا، عمران خان

?️ 23 جنوری 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے