عمران خان کی ایکس اکاؤنٹ پوسٹس غیرقانونی قرار دے کر ہٹانے کی درخواست پر نوٹس جاری

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی ایکس اکاؤنٹ پوسٹس کو غیرقانونی قرار دے کر ہٹانے کی درخواست پر اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم کی ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹس غیرقانونی قرار دے کر ہٹانے کی درخواست پر عدالت نے بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر فریقین سے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا، اس سلسلے میں جسٹس ارباب محمد طاہر نے غلام مرتضیٰ نامی شہری کی درخواست پر سماعت کی۔

بتایا گیا ہے کہ درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر ظفر اللہ عدالت میں پیش ہوئے اور استدعا کی کہ ’سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر عمران خان کی بدنیتی پر مبنی پوسٹس ہٹا کر اکاؤنٹ بلاک کیا جائے‘، جس پر عدالت نے بانی پی ٹی آئی، نیشنل سائبر کرائم ایجنسی اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ سبھی دو ہفتوں میں جواب جمع کروائیں۔

دوسری طرف وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے سے متعلق اہم اعلان کرتے ہوئے ایکس سے رابطے شروع کر دیئے، وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ سے متعلق ایکس کے ساتھ رابطے ہو رہے ہیں، اکاؤنٹ کے حوالے سے تحقیقات بھی جاری ہیں، ایکس سے بھی رابطے میں ہیں، مزید شواہد سامنے آنے پر نتائج جلد سامنے آجائیں گے، اکاؤنٹ کے تانے بانے جہاں سے ملتے ہیں یا جو اسے چلا رہا ہے، اس وقت صرف اتنا بتا سکتا ہوں کہ اس حوالے سے قانونی طریقہ کار پر عملدرآمد کیا جارہا ہے۔

علاوہ ازیں سابق وزیراعظم کے ایکس اکاؤنٹ سے متعلق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے عمران خان سے ایک بار پھر تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا، این سی سی آئی اے نے 21 نکاتی سوال نامہ بانی پی ٹی آئی کے حوالے کیا، ان سے تفتیش سوال نامے کے تحریری جواب کی روشنی میں کی جائے گی جب کہ این سی سی آئی اے کی تفتیشی ٹیم اس سلسلے میں پہلے ہی 2 مرتبہ عمران خان سے ملاقات کرچکی ہے اور سابق وزیراعظم پر جیل میں این سی سی آئی اے کی ٹیم سے تعاون نہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا۔

مشہور خبریں۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی چوہدری شجاعت کے گھر پر چھاپے کی مذمت

?️ 1 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اس بات

یمنی مجاہدین نے عراقی مجاہدین سے کیا کہا؟

?️ 3 نومبر 2023سچ خبریں: یمن کی تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن

ایم پی او حکم نامہ معطل، لاہور ہائیکورٹ کا زرتاج گل کو فوری رہا کرنے کا حکم

?️ 8 اکتوبر 2024ملتان:(سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے ایم پی او حکم نامہ معطل کرتے

تباہی پر تباہی؛ امریکہ میں فائرنگ سے مزید 7 افراد ہلاک

?️ 26 جنوری 2023سچ خبریں:امریکی ریاست کیلیفورنیا کے حکام نے اعلان کیا کہ اس ریاست

افغانستان میں وزیر دفاع کے قائم مقام کے گھر پر بڑا حملہ، درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے

?️ 4 اگست 2021کابل (سچ خبریں)  افغانستان میں وزیر دفاع کے قائم مقام کے گھر

یورپی کمیشن ہیروشیما کے بارے میں کیوں نہیں کچھ بولتا؟

?️ 23 ستمبر 2023سچ خبریں: روسی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ہیروشیما کے معاملے میں

پوٹن: ہم یوکرین میں اپنے فوجی مقاصد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے

?️ 21 نومبر 2025سچ خبریں: ولادیمیر پوتن نے روسی فوج کے ایک کمانڈ سینٹر کے

اپوزیشن غیر ملکی ایجنڈے پر گامزن،او آئی سی کانفرنس کے خلاف بیان دے دیا

?️ 19 مارچ 2022اسلام آباد (سچ خبریں)میڈیا سے گفتگو میں بلاول زرداری کا کہنا تھاکہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے