?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان سے متعلق لکھے گئے برطانوی ارکان اسمبلی کے خط پر ردعمل میں کہا ہے کہ پاکستانی حکام کی جانب سے عمران خان کے فوجی ٹرائل سے متعلق کوئی اشارے نہیں ملے۔
واضح رہے کہ 20 کے قریب برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے 16 اکتوبر کو عمران خان کے خلاف ممکنہ فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے خلاف برطانوی حکومت کو خط لکھ کر اسے رکوانے کا مطالبہ کیا تھا۔
بی بی سی اردو کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ نے جوابی خط میں ان اراکین پارلیمنٹ کو یہ یقین دیا کہ ہم باقاعدگی سے پاکستان میں اعلی سطح کے حکام سے اس طرح کے امور سے متعلق رابطے میں ہیں۔
ڈیوڈ لیمی نے کہا کہ مجھے بھی پاکستان میں آزادی اظہار رائے اور حزب اختلاف کے اجتماعات پر پابندی پر تشویش ہے۔
برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستانی امور دیکھنے والے اپنے ایک وزیر سے بھی یہ کہا ہے کہ ان معاملات کے حوالے سے دورہ پاکستان کے دوران بات کریں۔
ڈیوڈ لیمی کے مطابق دورہ پاکستان کے بعد وہ اپنے اس وزیر کو ہدایت دیں گے کہ وہ آپ کو بھی اپنے دورے سے متعلق پاکستانی حکام سے ہونے والی ملاقاتوں کا احوال بتائیں۔
برطانوی وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری پاکستان کی پارلیمنٹ نے دی، جو پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ ہم اس نکتے پر بہت واضح ہیں کہ آزاد عدلیہ ہی جمہوریت میں دیگر اداروں کا احتساب کر سکتی ہے۔
واضح رہے کہ آج امریکی کانگریس کے ارکان نے صدر بائیڈن کو ایک اور خط لکھ کر عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ کردیا تھا۔


مشہور خبریں۔
قطر کے موجودہ مذاکرات ایک نئے معاہدے پر مرکوز
?️ 29 نومبر 2023سچ خبریں:امریکی اخبار فنانشل ٹائمز نے باخبر ذرائع کے حوالے سے خبر
نومبر
صہیونی ماہرین کا مشورہ؛ ایرانی دھمکی کو سنجیدگی سے لیں
?️ 13 مارچ 2022سچ خبریں: عبرانی زبان کے اخبار Haaretz نے ہفتے کی شام اپنی
مارچ
پولینڈ میں صیہونی جاسوسی سافٹ ویئر کی خریداری پر تنازعہ
?️ 9 جنوری 2022سچ خبریں:پولینڈ کی حکومت نے صیہونی جاسوس سافٹ ویئر پیگاسس خریدنے کا
جنوری
دنیا کو اس وقت ہر زمانے سے زیادہ امن کی ضرورت کیوں ہے؟
?️ 11 جنوری 2023سچ خبریں:دنیا کو اس وقت ہر زمانے سے زیادہ امن کی ضرورت
جنوری
ایران کے خلاف امریکہ کے جرم کی مذمت
?️ 23 جون 2025سچ خبریں: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما بلاول بھٹو زرداری نے آج
جون
وزیراعظم شہباز شریف 26 اور 27 نومبر کو بحرین کا دورہ کرینگے۔ دفتر خارجہ
?️ 25 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف 26 اور 27 نومبر
نومبر
آپ دو تھپڑ ماریں گے ہم دس تھپڑ ماریں گے: مریم نواز
?️ 7 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے
مارچ
میانمار کے فوجی حکمران نے ملک میں نئی عبوری حکومت قائم کرکے خود وزیراعظم بننے کا اعلان کردیا
?️ 2 اگست 2021میانمار (سچ خبریں) میانمار کے فوجی حکمران نے ملک میں نئی عبوری
اگست