عمران خان کو کوئی فائر نہیں لگا، ڈرامہ کر رہا ہے، رانا ثنااللہ

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو کوئی فائر نہیں لگا وہ صرف ڈرامہ کر رہا ہے۔اسلام آباد میں وزیر مذہبی امور کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران خان نے عمران خان پر حملے کی تفتیش کے لیے قائم جے آئی ٹی کی سربراہی غلام محمد ڈوگر کر رہے ہیں جو کہ متنازع شخص ہیں۔

وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ عدالت اور میڈیا تک نہیں پہنچی مگر فواد چوہدری کو مل گئی ہے جس پر سوال بنتا ہے کہ وہ کیسے ملی۔

انہوں نے کہا کہ اس بات کو دو ماہ سے زیادہ کا وقت ہو چکا ہے مگر ابھی عمران خان ڈرامہ کر رہا ہے، لہٰذا ان کو فائر نہیں لگا صرف ڈرامہ کر رہا ہے کیونکہ اگر گولی لگے اور زخم نہ ہو یہ ممکن نہیں اور اس زخم کا دورانیہ بھی دو ہفتوں تک ہوتا ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ فراڈیہ اب کہہ رہا ہے کہ میں مزید ایک ماہ تک اس قابل نہیں کہ چل سکوں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان پر حملے میں ایک ہی ملزم نوید شامل تھا اور ایک ہی فائرنگ ہوئی کیونہ ملزم مذہبی طور پر شدید جنونی تھا جس کے آگے پیچھے کوئی نہیں اور اس کا بیان بھی سو فیصد درست ہے۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ متعدد سی سی ٹی وی فوٹیجز موجود ہیں جن میں ظاہر ہے کہ ایک ہی شخص نے پستول نکال کر فائرنگ کی تھی اور کوئی دوسرا ملزم شامل نہیں تھا جبکہ ایک گولی کنٹینر سے چلی تھی جو کہ معظم خان کو لگی تھی۔

انہوں نے کہا کہ معظم خان کو عمران خان کے محافظ کی گولی لگی تھی جس کو گرفتار کرکے تفتیش میں شامل کرنا چاہیے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان گزشتہ دو ماہ سے ملک کے دیوالیہ ہونے کی مہم چلا رہا ہے جو کہ ملک دشمنی پر مبنی ہے۔

افغان طالبان حکام کی طرف سے پاکستانی سفارت خانے پر حملے میں ملوث داعش کے دہشت گردوں کی ہلاکت پر بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ جب تک وزارت خارجہ اس معلومات کی تصدیق نہیں کرتی اس وقت یہ صرف معلومات ہی رہے گی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ قومی سلامی کمیٹی نے فیصلہ کیا تھا کہ ریاست مخالت سرگرمیاں کرنے والی کسی تنظیم یا جماعت سے مذاکرات نہیں ہوں گے کیونکہ ماضی میں بھی اس کا کوئی اثر نہیں ہوا اگر مذاکرات ہوں گے بھی تو افغانستان حکام کے ساتھ ہوں گے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ آج یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ وزارت مذہبی امور قرآنِ پاک کا عربی اور ترجمے کے حوالے سے مستند نسخہ کی تمام صوبائی قرآن بورڈ کی تائید حاصل کرنے کے بعد پیش کرے گی جو کہ ہر اعتبار سے متفقہ، مستند اور بہتر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ قرآنِ پاک کا مستند نسخہ ضلعی اور تحصیل سطح پر پہنچایا جائے گا اور تمام صوبائی حکومتیں اور مرکزی مذہبی امور کی وزارت اس بات کو یقینی بنائیں گی کہ عربی اور ترجمے کے حوالے سے قرآن پاک کا مستند ہونا کسی شک و شبے سے بالاتر ہو اور اگر کوئی رخنہ ڈالنے کی کوشش کرے تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

مشہور خبریں۔

صیہونیوں کے ہاتھوں فلسطینی نوجوان کی شہادت

🗓️ 31 دسمبر 2021سچ خبریں:صہیونی عسکریت پسندوں نے مغربی کنارے میں ایک آپریشن کے بہانے

عرب صرف تلوار سے ڈانس کر سکتے ہیں:مشتاق احمد خان

🗓️ 16 مئی 2021پشاور(سچ خبریں) پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران مشتاق احمد خان نے

طالبان وعدہ کرے کہ افغان سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگی: پاکستان

🗓️ 17 اگست 2021اسلام آباد ( سچ خبریں)پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں

صنعا نے عرب لیگ کو تحلیل کرنے اور دوسری تنظیم قائم کرنے کی تجویز پیش کی

🗓️ 16 جنوری 2022سچ خبریں:  یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے نائب وزیر خارجہ حسین

وفاق افغانستان سے بات چیت کے ٹی او آرز جلد منظور کرے، پختونخوا حکومت کا مطالبہ

🗓️ 2 مارچ 2025پشاور: (سچ خبریں) خیبر پختونخواہ حکومت نے وفاق سے مطالبہ کیا ہے

لاہور ہائیکورٹ: مریم نواز سمیت دیگر کی انتخابی کامیابی کیخلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

🗓️ 12 فروری 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے

مغربی افغانستان میں سیلاب سے بھاری جانی و مالی نقصان

🗓️ 10 جولائی 2022سچ خبریں:   طالبان ذرائع نے اس ملک کے مغربی صوبے نورستان میں

ہتک عزت کے مقدمے میں دفاع کا حق ختم کرنے کے خلاف عمران خان کی درخواست مسترد

🗓️ 29 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے