?️
لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ پنجاب کے عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔پنجاب میں پی ٹی آئی کی دوبارہ حکومت عمران خان کے بیانیہ کی فتح ہے۔آج وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ سے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر نے ایوان وزیراعلیٰ میں ملاقات کی۔ایوب آفریدی بھی اس موقع پر موجود تھے۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اسد قیصر اور ایوب آفریدی نے چوہدری پرویز الہیٰ کو وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔پرویز الہیٰ نے اس موقع پر کہا کہ عمران خان کا بیانیہ وطن کی محبت اور اداروں کی بالادستی پر مبنی ہیں۔عمران خان نے ہر پاکستان کو آزاد قوم کا شعور دیا۔
چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا پنجاب میں ایک بار پھر پی ٹی آئی کی حکومت عوام کو ڈلیور کرے گی۔
صحت کارڈ، احساس پروگرا اور دیگر عوامی منصوبے تیزی سے آگے بڑھیں گے۔اس موقع پر اسد قیصر نے آپ کی بہترین گورننس سے عوام کے مسائل حل ہوں گے۔قبل ازیں نئے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کا وزیر اعلیٰ ہاوس پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ وزیراعلٰی پنجاب کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ آج وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی سے اراکین اسمبلی ملاقاتیں کریں گے،جبکہ وزیر اعلٰی مختلف اجلاسوں کی صدارت بھی کریں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کی اسلام آباد میں پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں ق لیگ کے رہنما مونس الہیٰ بھی موجود تھے۔ وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ نے ایک بار پھر عمران خان کے ساتھ چلنے کے عزم کا اظہار کیا۔ملاقات کے دوران سبطین خان کو اسپیکر پنجاب اسمبلی بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ پرویز الہیٰ نے کہا کہ عمران خان پنجاب اسمبلی توڑنے کا کہہ دیں تو ایک منٹ بھی نہیں لگاؤں گا۔
مشہور خبریں۔
غزہ شہدا کی تازہ ترین تعداد
?️ 19 مارچ 2024سچ خبریں: فلسطینی وزارت صحت نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے غزہ
مارچ
غزہ میں قحط کی باضابطہ تصدیق کے بعد امریکہ کو اسرائیل حمایت ختم کرنی چاہیے
?️ 24 اگست 2025غزہ میں قحط کی باضابطہ تصدیق کے بعد امریکہ کو اسرائیل حمایت
اگست
پاکستانی کرنسی مزید مضبوط، ڈالر سستا ہوکر 300 سے نیچے آگیا
?️ 12 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) حکومت کے سخت اقدامات کے سبب روپے کی قدر
ستمبر
فواد چوہدری نے نواز شریف اور آسف زرداری پر سخت تنقید کی
?️ 16 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے
جنوری
صیہونی مسٹر سکیورٹی کا خوفناک زوال
?️ 13 اپریل 2024سچ خبریں: اسرائیل میں بنیامین نیتن یاہو کی تیسری بار اقتدار میں
اپریل
ارشد ندیم کی تاریخی کامیابی پر یو اے ای کے سفیر کی پاکستانی عوام کو مبارکباد
?️ 10 اگست 2024سچ خبریں: پاکستان میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے سفیر
اگست
سعودی اتحاد کی اپنے ہی ٹھکانوں پر بمباری
?️ 11 دسمبر 2021سچ خبریں:یمن کی ایک نیوز ویب سائٹ نے اطلاع دی ہے کہ
دسمبر
کیا سنیتا مارشل اسلام لانے والی ہیں؟
?️ 21 جون 2023سچ خبریں:پاکستانی اداکارہ سنیتا مارشل کا کہنا ہے کہ ان کا ابھی
جون