?️
اسلام آباد (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فوادچودھری کاکہناہے کہ جتنے وعدے الیکشن میں کئے تین سال میں پورے کر دیئے ہم نے پولیس اور پٹواری کی سیاست کا مکمل خاتمہ کردیا ہے، ہم نےبے روزگاری ختم کی، مہنگائی میں کمی کی ہم نے ترقی کی سیاست کا آغاز کیا ہے تاریخی منصوبے شروع کئے ہیں ،وزیراعظم کی مہربانی سے سوسال سے لٹکا نہری منصوبہ شروع کیا۔
فوادچودھری نے اللہ انٹرچینج پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ن لیگ اورپی پی قائدین نے گلگت بلتستان میں گلے پھاڑکر کمپین کی ، انتخابی مہم کے بعد پتہ چلا یہاں ہمارے امیدوار ہی کھڑے نہیں ہیں ،بلاول تین دن سے کشمیر کے انتخابی جلسوں میں چیخ چیخ کر تقریریں کررہے ہیں ،پیپلزپارٹی کے پورے کشمیر میں صرف 8 امیدوارکھڑے ہیں ،کشمیر میں پی پی ختم ہو چکی ان کے ٹکٹ پر کوئی الیکشن لڑنے کو تیار نہیں ،اپنے گریبانوں میں جھانیں عمران خان کی باتیں سنانے سے ووٹ نہیں ملنے ،عمران خان پاکستان کے سب سے پاپولر لیڈر تھے اوررہیں گے ۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ مریم نواز کہتی تھی میری لندن تو کیا پاکستان میں کوئی جائیداد نہیں ،جھوٹ بول کر نوازشریف کو باہر بھیجا پھر جھوٹ پر جھوٹ بول رہی ہیں ،انہوں نے کہاکہ پاکستان کے مفاد میں ہے شریف اور زرداری خاندان سے جان چھوٹے،پاکستان میں جہاں نااہل قیادت سے جان چھوٹی وہیں ترقی ہوئی،جہلم کی مثال سب کے سامنے ہیں ،جہلم میں 3 سال میں وہ کام کئے جو سوسال میں نہیں ہو سکے ۔
فوادچودھری نے کہاکہ زرداری اور شریف فیملی پاکستان میں نااہل قیادت کی علامت ہیں ،تیسرے سال عموما لوگ ناراض نظر آتے ہیں یہاں عوام کی محبت بڑھی ہے ،ہم نے پولیس اور پٹواری کی سیاست کا مکمل خاتمہ کردیا ہے ،ہم نے ترقی کی سیاست کا آغاز کیا ہے تاریخی منصوبے شروع کئے ہیں ،وزیراعظم کی مہربانی سے سوسال سے لٹکا نہری منصوبہ شروع کیا۔


مشہور خبریں۔
عراق میں زائرین اربعین کو نشانہ بنانے والے داعش کے تخریبکار منصوبے ناکام
?️ 11 اگست 2025سچ خبریں: عراق کے سپریم جوڈیشل کونسل نے اعلان کیا ہے کہ
اگست
عراقی پارلیمنٹ ممبر کا ترکی کو انتباہ
?️ 8 جون 2021سچ خبریں:عراقی پارلیمنٹ کے ایک رکن نے ترک فوجیوں کو انتباہ دیتے
جون
قتل اور گولیاں؛ صہیونیوں کے جرائم کی عکاسی کا کفارہ
?️ 12 مئی 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کی جارحیت کی تاریخ قتل و غارت گری،
مئی
تجارتی جنگ کا کوئی فاتح نہیں ہوتا:برطانوی وزیراعظم
?️ 7 اپریل 2025 سچ خبریں:برطانوی وزیراعظم کیر اسٹارمر نے امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ
اپریل
کیا شام کا ہر شہری الجولانی سے راضی ہے؟
?️ 23 دسمبر 2024سچ خبریں:شام کے علاقے ادلب، جو طویل عرصے سے دہشتگرد تنظیم ہیئت
دسمبر
دشمن طوفان الاقصی کے اسٹریٹجک نتائج کب تک برداشت کرتا رہے گا؟
?️ 7 اکتوبر 2024سچ خبریں: فلسطینی مزاحمتی گروہوں کی مشترکہ کمیٹی نے طوفان الاقصی کی
اکتوبر
بحیرہ احمر میں امریکہ کے ساتھ کیا ہو رہا ہے؟
?️ 31 جنوری 2024سچ خبریں: یمنی مسلح افواج نے ایک بیان جاری کیا جس میں
جنوری
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات
?️ 9 جنوری 2023اسلام آباد;(سچ خبریں) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سعودی عرب کے
جنوری