?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے عمران خان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اگر اسی طرح سے چھپے رپے، اگر وہ اسی طرح سے قانون سے بھاگے رہے تو انہیں گرفتار کرکے لانا پڑے گا۔
اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ آج ملک کے مختلف شہروں میں خواتین اپنے مسائل کو اجاگر کرنے اور اپنے حقوق کے لیے عورت مارچ کا انعقاد کر رہی ہیں، اس کے ساتھ ہی عورت مارچ کو کاؤنٹر کرنے کے لیے حیا مارچ کی سرگرمی بھی کی جا رہی ہے۔
راناثنااللہ نے کہا کہ لاہور میں ہی آج عمرانی فتنے نے بھی برگر مارچ کا اعلان کیا ہوا ہے، یہ وہی علاقہ ہے جہاں آج عورت مارچ ہو رہا ہے، حیا مارچ ہو رہا ہے، ساتھ ہی اسی علاقے میں فتنہ خان نے بھی مناسب سمجھا ہے کہ یہ اپنے فتنے کو بھی بیچ میں اجاگر کرے، اس کے لیے اس نے یہ برگر مارچ اور اس کی ریلی کا اعلان کیا ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایسی صورتحال میں وہاں پر کوئی بھی واقعہ ہوسکتاہے کیونکہ ان کے فتنہ مارچ میں، ان کے جلسوں میں بہت بری صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو خود ان کے لیے بھی شرمندگی کا باعث بنتی رہی ہے، ایسے میں کچھ عناصر پریشانی کا باعث بننے والی صورتحال پیدا کرسکتے ہیں۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ ایجنسیز کی رپورٹ تھیں جن کی بنیاد پر نگران پنجاب حکومت نے دفعہ 144 کا نفاذ کیا ہے۔
راثنااللہ نے کہا کہ میری معلومات کے مطابق انہیں کہا گیا تھا کہ وہ اپنی ریلی کا روٹ فراہم کریں اور اپنے آپ کو ان حدود میں رکھنے کی یقین دہانی کرائیں، تاکہ مختلف سرگرمیوں کے پیش نظر وہاں پر کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔
انہوں نے پی ٹی آئی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ بد بخت عمرانی ٹولہ کسی قانون، کسی ضابطے کو تو خاطر میں لا تا نہی ہے بلکہ ایسی بات پر تو یہ ایس عجیب رویہ اپناتے ہیں کہ جس کی بنیاد پر پنجاب حکومت نے دفعہ 144 کا نفاذ کرنا مناسب سمجھا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا مقصد سیاسی سرگرمی نہیں کرنا بلکہ ماحول خراب کرنا ہے، پی ٹی آئی کو کہا گیا تھا کہ روٹ کو بدل لیں تو آپ کی سرگرمی بھی ہوسکتی ہے لیکن وہ بھی اسی طرف جانا چاہتے تھے جو عورت مارچ اور حیامارچ کا روٹ تھا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ عدالت نے عمران خان کو 13 تاریخ تک پیش ہونے کا وقت دیا ہے، امید ہے وہ پیش ہوں گے لیکن اگر وہ اسی طرح سے چھپے رہے اور اسی طرح سے قانون سے بھاگے رہے تو پھر ایک دن تو انہیں گرفتار کرکے لانا پڑے گا۔
رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ ٹیرن وائیٹ، فارن فنڈنگ، توشہ خانہ کیسوں میں عمران خان کو ہر ممکن ریلیف مل چکا، اب وہ اپنے انجام کو پہنچ چکا ہے، 13 مارچ کے بعد کسی قسم کی گنجائش نظر نہیں آرہی، اگر عمران خان سیاسی سرگرمیوں کے لئے فٹ ہے تو عدالتوں میں بھی حاضر ہونا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ نظام میں کوئی ایسا نہیں ہے جو عمران خان کی گرفتاری سے روک رہا ہو، گذشتہ سماعت پر عمران خان نے عدالت پر جو چڑھائی کی ہے اس سے وہ بے نقاب ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک طرف کہا جاتا ہے کہ 70 سال عمر ہے، دوسری جانب ٹانگ پرپلستر ہے اور چل نہیں سکتا، دوسری طرف سیاسی سرگرمیوں کے لئے ٹھیک ہے لیکن عدالتوں میں پیشی سے قاصر ہے ،عمران خان کو اپنی اولاد ، توشہ خانہ ، فرح گوگی کی کرپشن کا جواب تو دینا پڑے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا اپنا عمل تو مدینہ کی ریاست کے برعکس ہے، یہ بتائیں کہ وہ کہاں پر مدینہ کی ریاست قائم کر نا چاہتے تھے؟
وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ عمران خان کے پاس تینوں ہائی پروفائل کیسز میں پیش ہو کر دفاع کی پوزیشن بھی نہیں ہے، اب سارے بہانے اور ریلیف دینے کے تمام تر عندیے ختم ہوچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے کیسز میں غیر جانبداری نظر آنی چاہیے ، انصاف سب کے لئے مساوی ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کو عدالتوں میں پیش ہو کر جواب دینا چاہیے، ان کو عدالتوں میں ریلیف مل رہا ہے، درخواست بعد میں داخل ہوتی ہے، سماعت پہلے شروع ہوجاتی ہے اور ریلیف بنتا ہوں یا نہ بنتا ہوں، وہ ریلیف آپ کو مل جاتا ہے جو آپ مانگتے ہیں۔
رانا ثنااللہ نے کہا کہ ہمارے بہت سے ایسے کیسز تھے جن پر ازخود نوٹس بنتا تھا لیکن نہیں بنا دوسری جانب کان پر خارش بھی ہوتو ازخود نوٹس بن جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کسی قیمت پر اپنی فتنہ گری سے پیچھے ہٹنے کے لئے تیار نہیں ، اب عمران خان محدود ہوجائے گا، امید رکھتے ہیں کہ عمران خان کو مزید ریلیف نہیں ملے گا۔
رانا ثنااللہ نے کہا کہ اگر عمران خان ایسے ہی بیڈ کے نیچے چھپا رہے گا تو پھر کیسے گرفتار کیا جاسکتا ہے، اگر اسی طرح سے قانون سے چھپے رہے تو آخری آپشن گرفتار کر کے لانا ہی بنتا ہے۔
رانا ثنااللہ نے کہا کہ چیئرمین نیب کے استعفی کے بعدبہت سے ناموں میں سے ایک اچھے اور بے داغ کریئر رکھنے والی شخصیت کا انتخاب ہوا ہے، امید ہے کہ وہ انصاف اور احتساب کے تقاضے پورے کریں گے۔
رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ عمران خان کے پاس 13 مارچ کے بعد مزید کوئی گنجائش نہیں ہوگی، عمران خان آہستہ آہستہ اپنے انجام کی طرف بڑھ رہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ فرح گوگی کی کرپشن کیسز پڑے ہوئے ہیں تو چیئرمین نیب کام نہیں کرے گا تو پھر کوئی اور آکر یہ کام کرےگا، اب عمران خان کو اپنے انجام کو پہنچنا ہے، اس کے بعد ہی ملک ترقی کرسکے گا۔
رانا ثنااللہ نے کہا کہ موجودہ نظام میں کوئی ایسا نہیں ہے جو عمران خان کی گرفتاری سے روک رہا ہو، ہم نے بھاگنے اور دوڑنے کا موقع دیا ہوا ہے ، گذشتہ سماعت پر عمران خان نے عدالت پر جو چڑھائی کی ہے اس سے وہ بے نقاب ہوا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ایک عام آدمی کو یہ سہولت نہیں ہوتی کہ گھر بیٹھے ہوئے قبل ازگرفتاری ضمانت ہوجائے۔
ایک سوال پر کہ چیف آگنائزر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے مطالبہ کیا ہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کا کورٹ مارشل ہونا چاہیے، انہوں نے جواب دیا کہ کورٹ مارشل کسی سویلین ادارے نے تو کر نا نہیں ہے، وہ تو ایک مطالبہ ہے، سیاست دانوں کا کام ہوتا ہے اپنے مطالبات کرنا اور اپنا مؤقف دینا لیکن جن کے پاس اختیار ہوتا ہے تو ان کا کام ہوتا ہے کہ وہ کارروائی کریں یا نہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ کورٹ مارشل وزارت داخلہ نے نہیں بلکہ جی ایچ کیو نے کرنا ہے۔
ایک سوال پر کہ فیض حمید اور ان کے بھائی کے خلاف اثاثوں کے حوالے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں، اس پر وزیر داخلہ نے کہا کہ تحقیقاتی ادارے انکوائری کر رہے ہیں،کوئی پیش رفت ہوئی تو سامنے آجائےگی۔
مشہور خبریں۔
سابق صیہونی اہلکار: اسرائیل غزہ کی پٹی میں جزوی معاہدے کا خواہاں ہے
?️ 2 جون 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوج کے بحران اور مذاکراتی یونٹ کے سابق سربراہ
جون
آسٹریلیا کی فلسطین ریلیف ایجنسی کی امداد بند کرنے سے دستبرداری
?️ 15 مارچ 2024سچ خبریں: آسٹریلیا نے UNRWA کی امداد کرنے کے اپنے سابقہ فیصلے
مارچ
مغربی کنارے کے کیمپوں کے خلاف اسرائیل کی جنگ کی خطرناک جہتیں
?️ 30 جنوری 2025سچ خبریں: تین روز قبل صیہونی حکومت نے شمالی مغربی کنارے کے
جنوری
ہم صرف 4 ملین افغانوں کی مدد کرسکتے ہیں: ورلڈ فوڈ پروگرام
?️ 9 جون 2023سچ خبریں:ورلڈ فوڈ پروگرام نے اعلان کیا کہ فنڈز کی کمی کی
جون
پاک چین اقتصادی راہداری پر کام سست روی کا شکارنہیں ہوا: اسد عمر
?️ 18 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے
ستمبر
ترکی میں مظاہرہ کرنے والے متعدد افراد گرفتار
?️ 30 جون 2021سچ خبریں:ترکی میں ذرائع نے استنبول میں ایک ریلی میں شرکت کرنے
جون
لاہور میں اومیکرون کیسز کی تعدادمیں اضافہ
?️ 4 جنوری 2022لاہور(سچ خبریں) عالمی وباء کورونا وائرس دنیا بھر میں تیزی سے پھیل
جنوری
جام کمال نے اپنے استعفے سے متعلق وضاحتی بیان جاری کر دیا
?️ 3 اکتوبر 2021کوئٹہ(سچ خبریں) بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے سابق صدر کے
اکتوبر