?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف عمران خان سے ملاقات کیلئے سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی اڈیالہ پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق جاوید ہاشمی سابق وزیراعظم عمران خان سے اظہارِ یکجہتی کیلئے اڈیالہ جیل میں ان سے ملاقات کے لیے پہنچے تاہم انہیں داہگل ناکہ پر روک لیا گیااور پولیس نے جاوید ہاشمی کو آگے جانے سے روکا دیا، اس موقع پر سینئر سیاستدان نے کہا کہ عمران خان سے اظہارِ یکجہتی کیلئے آیا ہوں کیوں کہ اُن کے مؤقف کو درست سمجھتا ہوں۔
علاوہ ازیں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ صدیوں بعد ایسا ہوتا ہے کہ نہ کوئی نشان ہے، نہ کوئی پولنگ ایجنٹ ہے، نہ کوئی ووٹ مانگنے والا ہے، نہ ووٹر کو پتہ ہے کہ ہم کسے ووٹ دے رہے ہیں لیکن عوام نے کہا کہ ہم ایک آدمی کو ووٹ دیں گے جس کا نام عمران خان ہے، 8 فروری کے الیکشن میں مجھے ایک کرنل نے کہا کہ ہم آپ کو ایک کروڑ روپیہ اور 5 فارچونر گاڑیاں دیں گے آپ کی کیمپین بھی ہم کریں گے آپ ہم پر تنقید بے شک کرتے رہیں وی لاگ بناتے رہیں بس صرف ایک کام کرنا ہے کہ جب ہمیں ووٹ کی ضرورت پڑے گی تو ووٹ آپ نے ہماری مرضی سے دینا ہے۔
سینئر سیاستدان نے کہا کہ خواجہ آصف کا باپ بھی ضیاء الحق کے قدموں میں بیٹھا کرتا تھا اور اس کی نوکری کرتا تھا خواجہ آصف بھی اسلیے ہائبرڈ نظام کو اچھا کہہ رہا ہے کیونکہ وہ وزیراعظم بننے کا خواہشمند ہے اور نواز شریف نے جب بھی مزاحمت کی ڈیل کرنے کے لیے کی ہے لیکن عمران خان ابھی تک اس نظام کے خلاف لڑ رہا ہے، شہباز شریف تو اپنی مرضی سے پانی نہی پی سکتا اس سے مذاکرات کرنے کا کیا فائدہ؟ عمران خان ٹھیک ہی کہتا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کیے جائیں جو اس نظام پر قابض ہیں۔


مشہور خبریں۔
کیا امریکہ غزہ میں جنگ روکنا چاہتا ہے؟
?️ 21 مارچ 2024سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سینئر رکن نے
مارچ
جولان میں مزید معاون فوجوں کی آمد
?️ 12 دسمبر 2024سچ خبریں: نیویارک میں اقوام متحدہ کے ایک سفارت کار نے نیوز
دسمبر
آخر یہ کب تک چلے گا
?️ 27 جولائی 2023سچ خبریں:فلسطینی وزارت صحت نے آج اعلان کیا ہے کہ اس سال
جولائی
آئی ایم ایف نے ٹیکس نیٹ بڑھانے کے اقدامات ناگزیر قرار دے دیئے
?️ 27 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف نے ٹیکس نیٹ بڑھانے کے
مئی
شام کے خلاف ایک بار پھر صیہونی جارحیت
?️ 19 جولائی 2023سچ خبریں:شامی ذرائع ابلاغ نے آج بدھ کی صبح شام کے دارالحکومت
جولائی
ایران نے فوجی ٹیکنالوجی کے میدان میں نمایاں ترقی کی ہے:امریکی میگزین
?️ 14 مئی 2022سچ خبریں:امریکی میگزین نے ایران بحریہ کے کمانڈر کے حالیہ بیان پر
مئی
پاکستانی سفارت کار اور عملے کے ارکان واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئ
?️ 29 اپریل 2025لاہور: (سچ خبریں) واہگہ بارڈر کے راستے بھارت سے پاکستانی سفارت کار
اپریل
وزیر اعظم کا فون ہیک کرنے کے معاملہ پر نواز شریف کے خلاف کاروائی کریں گے: فواد چوہدری
?️ 20 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے
جولائی