عمران خان سمیت ملک کے تین وزیراعظم میں نے بنوائے: چوہدری سرور

عمران خان سمیت ملک کے تین وزیراعظم میں نے بنوائے: چوہدری سرور

?️

لاہور ( سچ خبریں ) گورنر پنجاب چوہدری سرور  کا کہنا ہے کہ عمران خان سمیت ملک کے تین وزیراعظم میں  انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ میں نے بے نظیر‘ نوازشریف اور عمران خان کو وزیراعظم بنوایا ہے ۔1999ء میں نواز شریف شہباز شریف کو امریکہ اور برطانیہ کے ویزوں کی فراہمی میں بھی کردار ادا کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چوہدری سرور نے کہا کہ عمران خان اور ماضی کے 2 وزرائے اعظم کو عہدہ دلوانے میں اہم کردار ادا کیا ، عمران خان سمیت ملک کے تین وزیراعظم میں نے بنوائے ، 1999ء میں نواز شریف شہباز شریف کو امریکہ اور برطانیہ کے ویزوں کی فراہمی میں بھی کردار ادا کیا کیوں کہ پرویز مشرف نہیں چاہتے تھے کہ شریف برادران برطانیہ جائیں۔

ان کا کہنا ہے کہ  میں نے بینظیر بھٹو کو کامیاب کرنے کے لیے ان کا بہت ساتھ دیا انہیں وطن واپسی میں مدد کی اور 2013ء کی انتخابی مہم میں کام کرکے نوازشریف کو کامیاب کرایا ، اس کے علاوہ پاکستان کو جی ایس پی پلس کا اسٹیٹس دلانے کے لئے میں نے بہت محنت کی ، جس کے لیے بھارتی لابی کا مقابلہ کرنا بے حد ضروری ہے۔

چوہدری سرور نے کہا کہ ہمارے ملک میں کسی پارٹی میں جمہوریت نہیں ہے ، پاکستان کا نظام ناکام نہیں ہوا بلکہ لوگ ناکام ہوئے ہیں ، جب ریاست کمزور اور لوگ مضبوط ہوجائیں تو ملک کے ایسے حالات ہوتے ہیں ، حالات کو بہتر کرنے کے لئے وقت چاہیے ہوتا ہے ، ہمیں بھی پھر مزید 5 سال دیئے جائیں ۔

انہوں نے کہا کہ کنٹونمنٹ الیکشن اور خانیوال کے ضمنی الیکشن سے متعلق پہلے سے پارٹی کو بتا دیا تھا ہم ہاریں گے ، پنجاب میں پیپلز پارٹی پی ٹی آئی کے ووٹ کو نقصان پہنچا رہی ہے اور پہنچایا بھی ہے جب کہ شہباز شریف سے میری لڑائی صاف پانی کے معاملے پر ہوئی ، اگر شہباز شریف کے ساتھ میری لڑائی نہ ہوتی تو شائد میں ن لیگ نہ چھوڑتا۔

علاوہ ازیں اے آر وائی کے ٹاک شو میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ میں ہمیشہ سے ہی مفاہمت کا حامی رہا ہوں، پارٹی میں کھل کر اپنی رائے دیتا ہوں اور سمجھتا ہوں کہ پارٹی میں ہونے والی بحث کو میڈیا میں نہیں لانا چاہیے ، ملک میں مہنگائی ہے اور غریب آدمی پس رہا ہے لیکن حکومت نے صحت کارڈ کی شکل میں بڑا کام کیا ہے ، احساس پروگرام سے غریبوں کو ریلیف دیا گیا۔

مشہور خبریں۔

سعودی عرب کی جانب سے یمن میں جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی

?️ 4 مئی 2022سچ خبریں:رمضان المبارک کے آغاز سے یمن میں جنگ بندی کے اعلان

ارشد ندیم کے لیے مہربانیاں

?️ 12 اگست 2024سچ خبریں: گزشتہ چند ہفتوں سے سوشل میڈیا پر پاکستان میں ٹیکسوں،

فرانسیسی اولمپک گیمز کے دوران امیر قطر کے خاندان کی چوری!

?️ 29 جولائی 2024سچ خبریں: فرانسیسی پولیس کے ایک ذریعے نے اعلان کیا کہ قطر میں

سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کی گئی تو ملک بھر میں احتجاج ہوگا، عمران خان

?️ 25 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران

علی امین گنڈا پور کی عمران خان سے ملاقات

?️ 5 مارچ 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے دعویٰ کیا

کیا ایلان مسک منشیات استعمال کرتے ہیں؟ خود ان کا کیا کہنا ہے؟

?️ 2 جون 2025 سچ خبریں:ایلان مسک نے نیویارک ٹائمز کی اُس رپورٹ کو جھوٹ

مسجد میں نمازیوں کو شہید کرنیوالے دین اور وطن دونوں کے دشمن ہیں۔ خواجہ آصف

?️ 7 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ مسجد

’ہیڈ ہنٹنگ فرمز‘ کی خدمات حاصل کرنے کا بھی وزیر اعظم کا اختیار ختم

?️ 30 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) مختلف وزارتوں اور ڈویژنز میں پروفیشنلز کی تعیناتیوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے