عمران خان ساتھیوں کی رائے سے اتفاق کریں تو مذاکرات ہوسکتے ہیں۔ سعد رفیق

ملکی صورتحال اور سیاستدانوں کے حالات؛ خواجہ سعد رفیق کی زبانی

?️

لاہور (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عمران خان سینئر ساتھیوں کی راۓ سے اتفاق کریں تو مذاکرات شروع ہو سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے پیغام میں خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں کا سیاسی جماعتوں کے بیچ مذاکراتی عمل کی حمایت میں خط اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی اپنے سینئر ساتھیوں کی رائے سےاتفاق کریں توبات چیت شروع ہو سکتی ہے، محرم کے بعد بھی احتجاجی تحریک کامیاب نہیں ہو سکتی، موسم کی شدت، پی ٹی آئی کا نہایت کمزور تنظیمی ڈھانچہ اور اندرونی گروپنگ، ریاستی اداروں کا ایکا متوقع احتجاجی تحریک کی ناکامی کی بڑی وجوہات ہیں۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ مکالمے کے ذریعے تلخی میں کمی لانے اور محاذ آرائی بتدریج کم کرنے کے طریقوں پر بغیر پیشگی شرائط بات چیت ہونی چاہیے، پاکستان کو نئے اور وسیع تر میثاق جمہوریت کی ضروت ہے، اس پر اتفاق رائے حاصل کیے بغیر کوئی بات چیت نتیجہ خیز نہیں ہو سکتی۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن میں موجود سیاسی قوتیں مقبولیت کے پیمانے بدلتے رہنے کے باوجود سیاسی حقیقت ہیں، اسی طرح اسٹیبلشمنٹ کی طاقت سے انکار بھی حقیقت سے انکار ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اختلافات اور پیچیدہ مسائل کا حل جو بھی نکلا مرحلہ وار ہی ہوگا، ایک دوسرے کو گھسیٹنے اور رگڑنے میں توانائی خرچ کرنے کے بجاۓ ملک کو آگے لے جانے کے طریقوں پر بات ہونی چاہیے۔

مشہور خبریں۔

عمران خان کی سیکیورٹی کے لیے پنجاب پولیس کی تعیناتی کا فیصلہ موخر

?️ 26 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما کا کہنا ہے

نظام میں تبدیلی کے لئے ہماری جنگ جاری ہے: فواد چوہدری

?️ 9 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ

ہم قدس کے مکینوں کے گھروں کی تباہی اور قابضین کی سلامتی کو توڑنے کا جواب دیں گے

?️ 16 فروری 2023سچ خبریں:استقامتی گروہ عرین الاسود نے صیہونی حکومت کے جرائم اور جارحیت

غزہ کی شیرخوار بچی موت سے نبرد آزما

?️ 31 مارچ 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت غزہ کے باشندوں بالخصوص بچوں کے خلاف جنگی

شمالی غزہ میں صیہونی حکومت کا ہولناک جرم

?️ 27 مئی 2024سچ خبریں: امریکہ اور مغربی ممالک کی جامع حمایت کے سائے میں غزہ

مزار شریف دھماکے کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی

?️ 15 مارچ 2023سچ خبریں:افغانستان میں واقع مزار شریف میں ہونے والے دھماکے کی ذمہ

سلامتی کونسل میں 5 نئے ممالک شامل

?️ 7 جون 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 5 نئے ممالک کو

بائیڈن نے زیلنسکی کو یوکرین کی مدد کے بارے میں یقین دلایا

?️ 16 جون 2022سچ خبریں:    میڈیا ذرائع نے بدھ کی رات تہران کے وقت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے