?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی 6 مقدمات اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں درخواست ضمانت کے کیس میں بانی پی ٹی آئی، اہلیہ کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری نہ لگانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو توہین عدالت شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔
میڈیا کے مطابق ایڈیشنل سیشنز جج طاہر عباس سپرا نے توہین عدالت شو کاز نوٹس جاری کیا ہے۔
نوٹس میں بتایا گیا کہ جیل حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ ویڈیو لنک سسٹم خراب ہونے کے باعث بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی حاضری نہیں لگوائی جا سکتی، آپ کو حکم دیا گیا تھا کہ حاضری لگوانے کے لیے ویڈیو لنک کے کار آمد ہونے کو یقینی بنائیں، جو آپ نے نہیں کیا، آپ کا یہ رویہ عدالتی حکم عدولی کے زمرے میں آتا ہے۔
نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل تحریری طور پر نوٹس کا جواب جمع کروائیں، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اپنے جواب کے ساتھ ویڈیو لنک کے ٹیکنیکل اسٹاف کی رپورٹ بھی جمع کروائیں، آئندہ سماعت پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوں۔
نوٹس کے مطابق کیس کی آئندہ سماعت 25 مارچ 2024 کو ہوگی۔
یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی 6 مقدمات اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں درخواست ضمانت کے کیس میں آئندہ سماعت پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا تھا۔
سماعت کے دوران پولیس افسر نے بتایا تھا کہ اڈیالہ جیل حکام نےکہا کہ انٹرنیٹ کا لِنک ڈاؤن ہے۔
اس پر جج طاہرعباس سِپرا نے ریمارکس دیے کہ نیٹ کیوں نہیں ٹھیک ہورہا ہے؟ کیا تکلیف ہوگئی ہے نیٹ کو؟ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو دوبارہ شوکاز نوٹس جاری کیا جاتا ہے، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل انٹرنیٹ سے متعلق ٹیکنیکل رپورٹ عدالت جمع کروائیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ سماعت میں اسلام آباد کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے اڈیالہ جیل حکام کو ویڈیو لنک سسٹم ٹھیک کروا کر بانی پی ٹی آئی کی حاضری لگوانے کا حکم دے دیا تھا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل سماعت پر اڈیالہ جیل کے حکام نے سابق وزیر اعظم عمران خان ، ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت کیس کی سماعت کے دوران آن لائن حاضری نا لگوانے سے متعلق رپورٹ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں جمع کروادی تھی۔
رپورٹ کے مطابق انٹرنیٹ کے مسئلہ کی وجہ سے عمران خان اور ان کی اہلیہ کی ویڈیو لنک پر حاضری نہیں لگوائی جاسکتی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے گزشتہ سماعت پر اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی 6 مقدمات اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں دائر درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران ویڈیو لنک پر درخواست گزاروں کی عدم پیشی پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا تھا۔
اس سے قبل سماعت پر عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی ویڈیولنک حاضری کا حکم دیا تھا.
عدالت نے ہدایت دی تھی کہ سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل ملزمان کی ویڈیو لنک حاضری کو یقینی بنائیں، جس کے بعد عدالت نے سماعت 6 مارچ تک کے لیے ملتوی کردی۔
اس سے قبل ہونے والی سماعت میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی کی 6 مقدمات اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی ایک مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران پراسیکیوٹر اور تفتیشی افسر کی عدم پیشی پر جج نے اظہار برہمی کیا تھا۔
یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ ترنول ، رمنا ، سیکرٹریٹ ، کوہسار ، اور تھانہ کراچی کمپنی میں 6 مقدمات درج ہیں جبکہ بشری بی بی کے خلاف تھانہ کوہسار میں توشہ خانہ جعلی رسیدوں کا مقدمہ درج ہے۔
مشہور خبریں۔
کراچی کے حلقہ این اے-249 میں ضمنی انتخاب کے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ
?️ 11 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پاکستان
مارچ
یمن کے خلاف امریکی اتحاد بننے سے پہلے ہی کیوں ٹوٹ گیا؟
?️ 28 دسمبر 2023سچ خبریں: جبکہ امریکہ نے بحیرہ احمر میں 20 سے زائد ممالک
دسمبر
نیتن یاہو کی کابینہ کے وزیر کی بیٹی کا والدین پر جنسی زیادتی کا الزام
?️ 13 اپریل 2025سچ خبریں: اسرائیلی ٹیلی ویژن کے چینل 12 نے ایک خبر میں
اپریل
مقاومت اور سردار سلیمانی کا راستہ جاری: یمنی چیئرمین
?️ 4 جنوری 2022سچ خبریں: مذاکراتی ٹیم کے رکن اور یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل
جنوری
سعودی اتحاد کے حملوں کے بعد صنعا بین الاقوامی ہوائی اڈے کی بندش
?️ 21 دسمبر 2021سچ خبریں: یمنی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے نائب سربراہ رائد جبل نے
دسمبر
سندھ: سکرنڈ میں رینجرز کی کارروائی میں جرائم پیشہ افراد ہلاک، متعدد اہلکار زخمی
?️ 29 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) صوبہ سندھ میں بے نظیر آباد تعلقہ میں واقع
ستمبر
اپنی آمدنی سے تین گھر چلا رہی ہوں: عائشہ عمر
?️ 29 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں)پاکستان شوبز انڈسٹری کی منجھی ہوئی اداکارہ عائشہ عمر کا
جنوری
انسٹاگرام صارفین کے لیے بڑی خبر جانئے اس رپورٹ میں
?️ 26 مارچ 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں) انسٹاگرام ایک اسمارٹ فون سے تصاویر اور ویڈیوز شیئر
مارچ