?️
لاہور: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف اور دیگر کے خلاف آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم کے ریفرنس میں قومی احتساب بیورو (نیب) کے گواہ سابق رکن پنجاب اسمبلی عبدالرؤف مغل نے لاہور کی احتساب عدالت میں بیان ریکارڈ کرادیا۔
احتساب عدالت لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر کے خلاف آشیانہ اقبال ریفرنس پر سماعت ہوئی۔
نیب کے گواہ سابق ایم پی اے عبدالرؤف مغل نے بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ میں صوبائی اسمبلی پنجاب کا رکن تھا، حکومت پنجاب کا بورڈ آف ڈائریکٹر پنجاب لینڈ ڈیولپمنٹ کمپنی (پی ایل ڈی سی) کا ممبر منتخب ہوا تھا۔
سابق ایم پی اے نے مزید بتایا کہ میں اس وقت مختلف اجلاس میں شامل ہوتا رہا، جو بھی چیزیں وہاں اجلاس میں ہوئیں وہ ریکارڈ میں آ چکی ہیں۔
گواہ نے بیان میں مزید کہا کہ 4 اپریل کو میں نے اس کیس کی تفتیش جوائن کی اور بیان دیا۔
عدالت نے نیب کے گواہوں کے بیانات پر جرح کے لیے کارروائی 11 مارچ تک ملتوی کردی۔
خیال رہے کہ 14 فروری کو وزیر اعظم شہباز شریف اور دیگر کے خلاف آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم کے ریفرنس میں نیب کے وعدہ معاف گواہ اور لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کے سابق چیف انجینیئر اسرار سعید اپنے بیان سے منحرف ہوگئے تھے۔
میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرار سعید نے احتساب عدالت کے روبرو جرح کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف کے وکیل کے استفسار پر جواب دیا تھا کہ ’میں نے پچھلا بیان دباؤ میں آکر دیا تھا‘۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ نیب لاہور کے اس وقت کے ڈائریکٹر جنرل شہزاد سلیم، ڈائریکٹر محمد رفیع اور کیس افسر آفتاب احمد نے انہیں شہباز شریف کے خلاف جعلی بیان ریکارڈ کرانے کی دھمکیاں دی تھیں۔
اسرار سعید نے کہا کہ ’مجھے نیب کی پیشکش کو مسترد کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا، نیب حکام شہباز شریف کی ضمانت منسوخ کرانے کے لیے میرے جھوٹے بیان کو استعمال کرنا چاہتے تھے‘۔
خیال رہے کہ اس ریفرنس میں نیب کا الزام ہے کہ شہباز شریف اور دیگر ملزمان نے بغیر بولی کے ہاؤسنگ اسکیم کا ٹھیکا ایک کمپنی کو دے کر قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا۔
ریفرنس میں ایل ڈی اے کے سابق ڈائریکٹر جنرل احد خان چیمہ اور وزیر اعظم کے سابق پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد بھی نامزد ہیں۔
نیب نے احد چیمہ کو 21 فروری 2018 کو مجرمانہ ارادے سے اختیارات کا غلط استعمال کرنے اور آشیانہ اسکیم کے 14 ارب روپے کے ٹھیکے دینے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔
یاد رہے کہ پیراگون سٹی کی ذیلی کمپنی بسم اللہ انجینئرنگ کے مالک شاہد شفیق کو جعلی دستاویزات کی بنیاد پر آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کا ٹھیکہ لینے کے الزام میں 24 فروری 2018 کو نیب نے گرفتار کیا تھا۔
نیب کا الزام ہے کہ احد چیمہ نے 32 کنال کی زمین کے عوض اس کمپنی کو ٹھیکہ دیا، جبکہ یہ زمین ان کے رشتہ داروں میں تقسیم کی گئی اور اس کی مکمل ادائیگی پیراگون کے اکاؤنٹ سے ہوئی۔
سابق آرمی چیف اشفاق پرویز کیانی کے بھائی کامران کیانی اور پیراگون سٹی کے مالک ندیم ضیا بھی اس ریفرنس میں نامزد ہیں، وہ حال ہی میں نیب کے سامنے سرنڈر کرنے کے بعد تحقیقات میں شامل تفتیش ہوئے ہیں۔


مشہور خبریں۔
کبریٰ خان کا عروسی انداز سوشل میڈیا پر مرکز توجہ کیوں؟
?️ 24 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) معروف اداکارہ کبریٰ خان نے مرزا گوہر رشید سے
فروری
پاکستان دہشتگردی کےخلاف جنگ میں ناکام ہوا تو پوری دنیا لپیٹ میں آئے گی، طلال چوہدری
?️ 4 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے خبردار
اگست
امریکہ میں انتخابی جائزوں میں ہیرس کو برتری حاصل
?️ 24 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن آخر کار اپنی بڑھاپے اور آئندہ انتخابات
جولائی
عدالت قانون سازی میں مداخلت نہیں کرنا چاہتی۔
?️ 19 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)سپریم کورٹ نے کہاہے کہ عدالت قانون سازی میں
اگست
بھارت پاکستان شطرنج؛ کس کا دماغ پڑھنا بہتر ہے؟
?️ 20 مئی 2025سچ خبریں: پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی میں اسلامی جمہوریہ
مئی
منظم ادارے ’فوج‘ سے مجبوراً معاونت لینا پڑتی ہے، نگران وزیراعظم
?️ 26 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ
ستمبر
پاکستان ہمیشہ تنازعات کے حل کو فروغ دینے والے اقدامات کی حمایت کریگا۔ عاصم افتخار
?️ 24 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم
مارچ
صیہونی حکومت کا الخلیل میں فلسطینیوں کی ایک ہیکٹر سے زائد اراضی پر قبضہ
?️ 4 مئی 2026سچ خبریں:صیہونی حکومت کی افواج نے مغربی کنارے کے شہر الخلیل کے
مئی