?️
پشاور: (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا صوبے میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا فیصلہ ،علی امین گنڈاپور نے متعلقہ حکام کو اگلے 4 مہینوں میں سروس عملاً شروع کرنے کیلئے ضروری اقدامات کی ہدایت کردی۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیر صدارت محکمہ صحت کے حوالے سے اجلاس ہواجس میں صوبے کے گنجان آباد علاقوں کیلئے موٹر بائیک رسپانس یونٹ قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، یہ یونٹ گنجان آباد مقامات میں ہنگامی صورتحال میں بروقت ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کیلئے فرسٹ ایڈ سروس کے طور پر کام کرے گا، یہ یونٹس ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کیلئے درکار جدید آلات اور ضروری ادویات سے لیس ہوں گے۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ بنیادی مراکز صحت اور دیہی مراکز صحت میں الٹراساونڈ، آپریشن تھیٹر اور گائنی سروسز کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جائیں، ان مراکز صحت میں ڈاکٹروں، نرسوں اور دیگر پیرامیڈیکل اسٹاف کی ہمہ وقت دستیابی یقینی بنائی جائے۔
اجلاس میں صوبے کے سرکاری اسپتالوں میں ہیلتھ سروس ڈیلیوری کی مانیٹرنگ اور بہتری کیلئے ہیلتھ انفارمیشن اینڈ سروس ڈیلیوری یونٹ قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
اجلاس میں صوبے کے بڑے سرکاری اسپتالوں میں بزرگ شہریوں کے لیے ایگزیکٹو ہیلتھ چیک اپ پروگرام بھی شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پروگرام کے تحت 65 سال سے زائد عمر کے شہریوں کا ہر 3 ماہ میں مفت چیک اپ کیا جائے گا، اس مقصد کیلئے صوبے کے بڑے سرکاری اسپتالوں میں الگ ڈیسک اور عملہ مختص کیا جائے گا،ان فری چیک اپس میں لیب ٹیسٹس، سٹی اسکین، ایم آر آئی، ایکسرے، ایکو اور ای سی جی وغیرہ شامل ہیں۔اجلاس میں پشاور کے علاقہ حیات آباد کو ہیلتھ کیئر سٹی ڈیکلیئر کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا یے، ہیلتھ سٹی کا مقصد ملکی اور غیر ملکی مریضوں کو علاج معالجے کی تمام تر جدید سہولیات ایک ہی جگہ پر فراہم کرنا ہے۔


مشہور خبریں۔
چین کی جانب سے وینزویلا کے معاملات میں امریکی مداخلت کی سخت مخالفت
?️ 28 نومبر 2025سچ خبریں: چین نے جمعہ کے روز وینزویلا کے داخلی معاملات میں کسی
نومبر
نواز شریف نے میڈیا کے سامنے اپنا دل کھول کر رکھ دیا ہے
?️ 9 اکتوبر 2022لندن: (سچ خبریں) مریم نواز کا کہنا ہے کہ کل نواز شریف کا انٹرویو میڈیا
اکتوبر
پاکستانی یونیورسٹی کے پروفیسر: اسرائیلی جارحیت کا جواب ایران کی سٹریٹجک برتری کی نشاندہی کرتا ہے
?️ 15 جون 2025سچ خبریں: پاکستان کی فارمن کرسچن یونیورسٹی کے اسٹریٹیجک اسٹڈیز کے پروفیسر
جون
اسرائیلی حکومت کے سامنے صرف دو راستے؛ شکست یا تسلیم
?️ 6 مئی 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے خلاف اسرائیلی حکومت کی تباہ کن اور
مئی
عمران خان نے ملک کو ایکسپورٹ اور پیدوار پرانحصار کرنے والی معیشت بنا دیا
?️ 23 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب
مئی
چاند پر موجود پُراسرار جھونپڑی کی حقیقت کا پتہ لگا لیا گیا
?️ 11 جنوری 2022بیجنگ(سچ خبریں)چینی خلائی گاڑی نے ایک ماہ کی مسلسل جدوجہد اور تحقیق
جنوری
فلسطینوں کے قتل عام میں امریکہ کا کیا کردار ہے؟
?️ 7 اکتوبر 2023سچ خبریں: جہاد اسلامی تحریک کے سکریٹری جنرل نے مزاحمتی محور کے
اکتوبر
بینیٹ کی کابینہ تباہی کے دہانے پر : صیہونی کنیسٹ
?️ 3 مئی 2022سچ خبریں: روٹر نیٹ نے اسرائیلی کنیسٹ کے رکن ایڈتھ سلیمان کے
مئی