علیمہ خان کیخلاف 26 نومبر احتجاج کیس کی سماعت 28 جنوری تک ملتوی

?️

راولپنڈی (سچ خبریں) انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے علیمہ خان کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے 26 نومبر احتجاج کیس کی سماعت 28 جنوری تک ملتوی کر دی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے 26 نومبر احتجاج کیس کی سماعت کی، بانی کی بہن عدالت پیش نہ ہوئیں۔ وکیل صفائی فیصل ملک نے علیمہ خان کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست پیش کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ علیمہ خان کی لاہور میں دیگر مصروفیات ہیں، آج عدالت حاضر ہونے سے قاصر ہیں، کل (منگل) کو میری دیگر عدالتی مصروفیات ہیں، مقدمہ کی تاریخ اس سے آگے کی دی جائے۔

عدالت نے علیمہ خان کی آج کی تاریخ پیشی سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔ وکیل صفائی فیصل ملک نے علیمہ خان کے بینک اکاؤنٹ کو ڈی فریز کرنے اور ان کے بلاک کئے گئے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی بھی بحالی کی درخواست کی جسے عدالت نے سماعت کے لئے منظور کرتے سرکار کو نوٹس جاری کر دیئے، پراسیکیوٹر آئندہ تاریخ پر ان درخواستوں پر اپنے دلائل دیں گے۔

مشہور خبریں۔

پاکستان نے 5 سال میں 32.8 گیگا واٹ کے سولر پی وی ماڈیول درآمد کرلئے

?️ 8 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان میں بیٹری انرجی اسٹوریج سسٹمز (بی ای

اسلام آباد: جوڈیشل کمیشن کے رکن اختر حسین عدالتی تقرریوں میں تنازعات پر مستعفی

?️ 24 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے رکن ایڈووکیٹ اختر

ملک کے مختلف شہروں میں یوم القدس ریلی نکالی گئی

?️ 5 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج جمعۃ الوداع

ڈریں اس دن سے جب اڈیالہ جیل کا دروازہ ٹوٹ گیا تو معاملات کسی کے ہاتھ میں نہیں رہیں گے، اعتزازاحسن

?️ 21 اپریل 2025لاہور: (سچ خبریں) ملک کے معروف وکیل رہنماء چوہدری اعتزاز احسن کا

مقبوضہ بیت المقدس میں 24 گھنٹوں کے اندر دو آپریشن

?️ 31 جنوری 2023سچ خبریں:2023 میں ایسا لگتا ہے کہ فلسطین میں پیشرفت کو تیز

یمن نے گلیکسی لیڈر جہاز کے مسافروں کو کیا رہا

?️ 23 جنوری 2025سچ خبریں: المسیرہ نے خبر دی ہے کہ یمن نے گلیکسی لیڈر جہاز

بائیڈن کے نائب کی موجودگی میں صہیونی حکومت کی نسل کشی پر تنقید

?️ 30 ستمبر 2021سچ خبریں: بنیو یارک پوسٹ نے رپورٹ کیا کہ نائب صدر کملا

صیہونی ہلاکتوں کی بڑھتی تعداد

?️ 13 اکتوبر 2023سچ خبریں: صہیونی فوج نے طوفان الاقصیٰ کی لڑائی کے بعد قابضین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے