عطا تارڑ کا این اے-127 میں پیپلز پارٹی پر ووٹوں کی خریداری کا الزام

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں)مسلم لیگ(ن) کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل عطااللہ تارڑ نے لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔127 سے مبینہ طور پر ووٹ خریدنے والے پیپلز پارٹی کے دو افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطاتارڑنے بتایا کہ پیپلز پارٹی کے قینچی بازار کیمپ آفس سے دوافراد کوپکڑا ہے اور دعویٰ کیا کہ دونوں افراد رقم کےعوض قرآن پاک پر ہاتھ رکھوا کر لوگوں سے بلاول بھٹو کو ووٹ ڈالنے کا حلف لے رہے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ مقدس کتابوں پر ہاتھ رکھوا کر ضمیر خریدنے کی کوشش کی گئی، مقدس کتابیں رہنمائی کرنے کے لیے ہوتی ہیں رشوت خوری کے لیے نہیں، آپ کو سیاست کے لیے مذہب کا استعمال کرنے کی کس نے اجازت دی۔

عطا تارڑ نے کہا کہ میں اپنے حلقے میں ووٹوں کی خریداری نہیں ہونے دوں گا اور مبینہ دھاندلی پر الیکشن کمیشن کو درخواست دے دی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو پنجاب میں انتشار اور کرپشن کو فروغ دینا چاہتے ہیں، ہماری قیادت نے ہمیشہ صاف ستھری سیاست کی ہے، ہم نے نوٹوں نہیں بلکہ ہمیشہ ووٹوں کی سیاست کی۔

مسلم لیگ(ن) کے رہنما کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کی نگرانی میں ووٹوں کی خریداری ہورہی ہے، الیکشن ایکٹ اور آئین کی خلاف ورزی کررہے ہیں، لاڈلے کو رکن قومی اسمبلی بنانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے جارہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ پیسہ سندھ کی عوام کا حق تھا جو ان سے چھینا گیا، وہاں پر آج سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں اور لوگوں کی جان و مال محفوظ نہیں ہے، وہاں لوگوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو انتخابی مہم میں کہیں نظر نہیں آرہے، ہم تو حلقے کے کونے کونے میں گئے ہیں، میں یہ سمجھنے سے قاصر ہوں کہ آپ حلقے میں جاتے نہیں، عوام کو ملتے نہیں، نہ ڈور ٹو ڈور کمپین کررہے ہیں نہ کارنر میٹنگز کررہے ہیں، صرف اور صرف پیسے کے سہارے بیٹھے ہیں کہ کسی طریقے سے ووٹ خریدے جائیں۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔127 سے پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو بھی الیکشن لڑ رہے ہیں۔

دوسری جانب چیف الیکشن کمشنر نے سیاسی جماعت کی طرف سے ووٹوں کی مبینہ خرید و فروخت کا نوٹس لے لیا۔

چیف الیکشن کمشنر نے پنجاب کے صوبائی الیکشن کمشنر کو واقعات کی تحقیقات کر کے رپورٹ فوری جمع کرانے کے احکامات جاری کر دیے ۔

مشہور خبریں۔

برطانیہ فضائی دفاعی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے یوکرین کو 1.7 بلین پاؤنڈ کی امداد فراہم کرے گا

?️ 11 جون 2025سچ خبریں: یوکرائنی وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ لندن روسی حملوں

ویتنام کے صدر مستعفی

?️ 21 مارچ 2024سچ خبریں: ویتنام کے ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا کہ حکمران جماعت

ایمسٹرڈیم کے میئر: یورپ کو فلسطینیوں کی حمایت کرنی چاہیے

?️ 15 مئی 2025سچ خبریں: ایمسٹرڈیم کی میئر فیمکے حلیما نے ہالینڈ کی حکومت سے

جلاؤ گھیراؤ کیس: عمران خان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

?️ 21 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 28 ستمبر

ٹرمپ ٹک ٹاک معاہدے پر دستخط کریں گے، اوریکل امریکی صارفین کا ڈیٹا سنبھالے گا

?️ 26 ستمبر 2025ٹرمپ  ٹک ٹاک معاہدے پر دستخط کریں گے، اوریکل امریکی صارفین کا

طوفانی بارشیں اور سیلابی صورتحال؛ پنجاب میں رین ایمرجنسی نافذ

?️ 17 جولائی 2025لاہور (سچ خبریں) طوفانی بارشوں اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر پنجاب

خان یونس میں تین صیہونی فوجی ہلاک

?️ 28 جولائی 2025خان یونس میں تین صیہونی فوجی ہلاک خان یونس میں فلسطینی مزاحمت

پاکستان اور سعودی عرب نے مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کا مطالبہ کیا

?️ 9 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان اور سعودی عرب نے مسئلہ کشمیر مذاکرات اور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے