?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) پالیسی 2025 کی منظوری دے دی، کابینہ کو بتایا گیا ہے کہ نیشنل اے آئی پالیسی پاکستان میں پبلک سروس کی بہتری، پیداور بشمول زرعی شعبے کی پیداوار، معاشی شمولیت، ہنر و تربیت اور روزگار کی فراہمی میں بھرپور معاونت فراہم کرے گی۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ’اے پی پی‘ کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم آفس سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔
وزیر اعظم نے حکومت کی پاکستان کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے، عام آدمی کی مصنوعای ذہانت ٹیکنالوجی تک رسائی، ملک میں مکمل اے آئی ایکو سسٹم کے قیام اور اس حوالے سے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیےنیشنل اے آئی پالیسی 2025 کی منظوری دے دی ہے۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئےشہباز شریف نےکہا کہ پاکستان کی نوجوان افرادی قوت ملک کا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں، نوجوانوں کو مصنوعی ذہانت کے میدان میں ضروری تعلیم و تربیت اور یکساں ترقی کے مواقع فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ایف بی آر اصلاحات میں اے آئی کے ذریعے پہلے سے ہی ملکی آمدن میں اضافے اور نظام کی بہتری پر کام کر رہی ہے، ملکی ترقی کے لیے اے آئی سے استفادہ کرنے کے حوالے سے بروقت پالیسی سازی کےلیے وزارت آئی ٹی اور متعلقہ اداروں کے اقدامات لائق تحسین ہیں۔
وفاقی کابینہ کو نیشنل اے آئی پالیسی 2025 کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی، اجلاس کو 2030 تک دنیا بھر میں اے آئی کے ذریعے آنے والے ممکنہ انقلاب اور عالمی معیشت پر اس کے مالی اثرات کے تخمینے کے حوالے سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ نیشنل اے آئی پالیسی پاکستان میں پبلک سروس کی بہتری، پیداور بشمول زرعی شعبے کی پیداوار، معاشی شمولیت، ہنر و تربیت اور روزگار کی فراہمی میں بھرپور معاونت فراہم کرے گی۔
نیشنل اے آئی پالیسی 2025 کی تشکیل میں تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول سرکاری، صنعتی، تعلیمی شعبوں اور سول سوسائٹی سے مشاورت یقینی بنائی گئی ہے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ نیشنل اے آئی پالیسی 2025 کے تحت ملک میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا ایک مکمل ایکو سسٹم تشکیل دیا جارہا ہے۔
اے آئی انوویشن فنڈ، اے آئی وینچر فنڈ کے ذریعے نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، ملک گیر آگاہی کے ساتھ ساتھ اے آئی میں تعلیم و تربیت، آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی اور خواتین و خصوصی صلاحیتوں کے حامل افراد کی اس ٹیکنالوجی تک رسائی یقینی بنائی جائے گی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ سائبر سیکیورٹی، نیشنل ڈیٹا سیکیورٹی کے ساتھ ساتھ پالیسی کے تحت سرکاری شعبے میں اے آئی کے استعمال میں اضافے اور اس کے ماحولیاتی اثرات کے لیے اقدامات بھی پالیسی میں شامل ہیں۔
بین الاقوامی شراکت داریاں، اے آئی کے عالمی سطح پر رائج ضوابط کو بھی پالیسی کی تشکیل میں مدنظر رکھا گیا ہے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ 2030 تک اے آئی کے شعبے میں 10 لاکھ تربیت یافتہ افراد، 3 ہزار سالانہ وظائف، ایک ہزار مقامی اے آئی مصنوعات، آئندہ 5 سالوں میں 50 ہزار اے آئی شہری منصوبے، ایک ہزار تحقیقی منصوبوں کے لیے اقدامات پالیسی میں شامل ہیں۔
پالیسی پر عملدرآمد کے لیے اے آئی کونسل اور ماسٹر پلان و ایکشن میٹرکس کا قیام عمل میں لایا جائے گا، وفاقی کابینہ نے نیشنل اے آئی پالیسی 2025 کی متفقہ طور پر منظوری دے دی۔
کابینہ نے نجکاری سے متعلق کابینہ کمیٹی کے 8 جولائی 2025 کے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی توثیق کی،کابینہ نے قانون سازی سے متعلق کابینہ کمیٹی کے 17 جولائی 2025 کو منعقدہ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی بھی توثیق کر دی۔
کابینہ نے قانون سازی سے متعلق کابینہ کمیٹی کے 25 جولائی 2025 کو منعقدہ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی بھی توثیق کی۔


مشہور خبریں۔
کاسا بلانکا اسٹیڈیم میں فلسطین کے لیے مغربی حمایت
?️ 25 اپریل 2022سچ خبریں: مراکش کے الوداد کلب کے شائقین نے کاسا بلانکا میں
اپریل
اسلام آباد شنگھائی تعاون تنظیم کے اہم اجلاس کا میزبان
?️ 13 اکتوبر 2024سچ خبریں: پاکستان کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ اسلام آباد
اکتوبر
دنیا بھر میں امریکی فوج کی تخریب کاریاں
?️ 18 اگست 2023سچ خبریں: روسی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے کہا کہ امریکہ
اگست
ٹی ایل پی اور حکومت کا مقصد ایک ہی ہے طریقہ کار الگ ہے: وزیر اعظم
?️ 20 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اظہار خیال
اپریل
وزیراعظم شہباز شریف نے سول سرونٹ پروموشن رولز میں تبدیلی کر دی
?️ 7 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے سول سرونٹ پروموشن رولز
مارچ
سیلاب متاثرین میں امدادی چیک تقسیم، کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلائے: مریم نواز
?️ 20 اکتوبر 2025اوکاڑہ: (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے
اکتوبر
BLUE & FEAR Re-Releasing Their Iconic Blue Denim Jacket
?️ 14 اگست 2022 When we get out of the glass bottle of our ego
پاکستان کے اچھے دن چل رہے ہیں، بھارت کو تاریخی شکست دی۔ شرجیل میمن
?️ 2 جون 2025کراچی (سچ خبریں) سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ پاکستان
جون