?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ عالمی برادری اسرائیلی تشدد بند کرانے کیلئے اقدامات کرے،انہوں نے فلسطین کیساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے کہا پاکستان کا مؤقف مسئلہ فلسطین اور مسجد اقصیٰ پر واضح ہے ، نہتے نمازیوں پر فائرنگ قابل افسوس ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا پاکستان کا مؤقف مسئلہ فلسطین اور مسجد اقصیٰ پر واضح ہے ، فلسطین میں اسرائیل کی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں، ترکی نے بھی بیت المقدس پر واضح مؤقف اپنایا ہے اور وزیراعظم نے سیکریٹری جنرل اوآئی سی سے اپنا واضح مؤقف بیان کیا۔
وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ نہتے نمازیوں پر فائرنگ قابل افسوس ہے، فلسطینیوں پر تشدد فوری بند ہونا چاہیے ، عالمی برادری کو فلسطینیوں پر مظالم پر خاموشی اختیارنہیں کرنی چاہیے، عالمی برادری اسرائیلی تشدد بند کرانے کیلئے اقدامات کرے، مسئلہ فلسطین پر مسلم امہ کو متحد ہونا ہوگا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ فلسطین کے معاملے پر ترک وزیرخارجہ سے گزشتہ رات بات ہوئی ، فلسطین کے معاملے پر وزیراعظم کو گزشتہ رات اعتماد میں لیا ہے، وزیراعظم کی جانب سے بھی اس معاملے پر مؤقف متوقع ہے، پاکستان فلسطین کیساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کرتا ہے، مسجد میں عبادت کرنیوالے نہتے فلسطینیوں پر بدترین تشدد کیا گیا۔
شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ سعودی عرب مستقبل میں 10ملین لوگوں کو روزگار کے مواقع دےگا اور روزگار کے مواقع میں ایک بڑا حصہ پاکستانیوں کیلئے مختص کرے گا، دورہ سعودی عرب کے نتائج آنیوالے دنوں میں ظاہر ہوں گے۔


مشہور خبریں۔
والدین کو گھر سے نکالنے پر ایک سال قید ہوگی: عدالت
?️ 27 دسمبر 2021لاہور(سچ خبریں) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی ہائیکورٹ نے تحفظ والدین
دسمبر
صیہونی سیف القدس جنگ کی عظیم فتح کو ہلکا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں:حماس
?️ 20 جولائی 2021سچ خبریں:فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ نے
جولائی
شنگھائی تعاون تنظیم سے چین کا اہم مطالبہ
?️ 8 جولائی 2023سچ خبریں: چین کے صدر نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے
جولائی
حکومت نے عثمان مرزا کیس کی پیروی خود کرنے کا فیصلہ کر لیا
?️ 12 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی حکومت نے عثمان مرزا کیس کی پیروی خود
جنوری
بعثیوں کے لیے عراق میں کوئی جگہ نہیں:مقتدی صدر
?️ 20 فروری 2021سچ خبریں:عراقی صدر تحریک کے رہنما سابق عراقی آمر کی بیٹی نے
فروری
جنوبی کوریا میں سام سنگ کے ہزاروں کارکنوں کی ہڑتال
?️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: سام سنگ کے ہیڈ کوارٹر ہواسیونگ میں منعقدہ ایک مظاہرے میں
جولائی
اسد عمر نے اسمبلیاں توڑنے کی دھمکی دے دی
?️ 1 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اسد
مئی
ہزارہ ایکسپریس سانحہ کم وسائل کا شاخسانہ ہے، وزیر ریلوے
?️ 7 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق
اگست