?️
پشاور (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ عاصم منیر پہلے فیلڈ مارشل ہیں جنہیں وائٹ ہاوس میں بلایا گیا، یہ پاکستان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ 13 جون کو اسمبلی اجلاس بلانے کا پابند نہیں تھا۔ ماضی میں اجلاس اسپیکر خود ہی بلا لیتے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلی کہتے ہیں وفاق کو قرضہ دے سکتا ہوں، صوبے کے خزانہ میں پیسے کہاں ہیں؟ صوبہ کنگال ہوچکا ہے، شاید اپنی جیب سے قرضہ دیں گے۔
ذرائع کے مطابق کوہستان اسکینڈل کے حوالے بات کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کوہستان اسکینڈل میں 22 کروڑ روپے اعظم سواتی کے اکاونٹ میں گئے، اعظم سواتی کو نیب نے نوٹس دیا ہے۔ ان لوگوں نے صوبہ دہشت گردوں کے حوالے کردیا۔
ان کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے بیٹے کو اغواء کرنے کی کوشش کی گئی۔ ساری وارداتیں وزیراعلی کے فارم ہاوس کے قریب ہورہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ڈی آئی خان میں جو بھی کام ہوتے ہیں سی ایم کے فارم ہاوس کے پاس ہی کیوں ہوتے ہیں؟۔
پی پی رہنما نے کہا کہ لوگ تنخواہ و پنشن کے لیے رو رہے ہیں، یہ کہہ رہے ہیں سرپلس بجٹ دے رہے ہیں۔ وفاق اور صوبے کو چاہیے کے اپنے وعدے پورے کرے۔ فاٹا کی ضروریات پوری کریں پھر ٹیکس لگائیں۔
مشہور خبریں۔
وزیراعظم نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو چین جانے کا کہا ہے
?️ 17 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد
جولائی
وزیراعظم عمران خان اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ
?️ 24 جون 2021اسلام آباد ( سچ خبریں ) وزیراعظم عمران خان اور مائیکرو سافٹ
جون
کیا عرب ممالک ایران کے خلاف دوبارہ تل ابیب کی مدد کریں گے؟
?️ 7 اگست 2024سچ خبریں: امریکی اشاعت پولیٹیکو نے اعتراف کیا ہے کہ صیہونی حکومت
اگست
فلسطینی مجاہدین کا حجاجِ بیت اللہ الحرام کے نام پیغام
?️ 15 جون 2024سچ خبریں: القسام بریگیڈ کے ترجمان نے حج کے عظیم اور بڑے
جون
لبنانی وزیر اعظم: ہمیں اسرائیلی حکومت کی ضمانتوں پر بھروسہ نہیں ہے
?️ 25 مئی 2025سچ خبریں: لبنانی وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیتے ہوئے
مئی
لبنانیوں کے ہاتھوں صیہونیوں کی ایک اور شکست
?️ 15 جولائی 2023سچ خبریں: لبنانی نوجوانوں نے مقبوضہ علاقوں اور لبنان کے درمیان سرحدی علاقے
جولائی
زلنسکی کاسہ گدائی لیے پھر یورپ کے قدموں میں گرنے کو تیار
?️ 13 فروری 2024سچ خبریں: یوکرینی حکومت کے باخبر ذرائع نے اعلان کیا کہ اس
فروری
اگلے چند روز انتہائی اہم ہیں
?️ 7 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے
اپریل