?️
اسلام آباد (سچ خبریں)پاکستانی وزارت خارجہ نے عاصم افتخار کو نیا ترجمان دفتر خارجہ مقرر کر دیا ہے، سابق ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری کو تبدیل کرکے آسٹریلیا میں بطور سفیر اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کا عہدہ پر فائز کیا گیا ہے جب کہ آسٹریلیا میں تعینات سفیراب ناروےمیں پاکستانی سفیر ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزارتِ خارجہ نے ترجمان دفترخارجہ زاہدحفیظ چوہدری کو تبدیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ عاصم افتخار نئے ترجمان دفترخارجہ ہوں گے، زاہد حفیظ آسٹریلیامیں بطور سفیر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے، ان کے پاس ڈی جی ساؤتھ ایشیا کا بھی چارج تھا۔
یاد رہے رواں سال فروری میں وزیراعظم عمران خان نےکئی ممالک میں پاکستانی سفیروں کی تعیناتی کی منظوری دی تھی ، جس میں ترجمان دفتر خارجہ زاہدحفیظ کو آسٹریلیا میں ہائی کمشنر تعینات کر دیا گیا تھا جب کہ آسٹریلیا میں تعینات سفیراب ناروےمیں پاکستانی سفیر ہوں گے۔
خیال رہے اگست 2020 میں وزارتِ خارجہ نے عائشہ فاروقی کی جگہ زاہد حفیظ کو دفتر خارجہ کا ترجمان مقرر کیا تھا ، زاہد حفیظ چوہدری وزارتِ خارجہ میں گزشتہ 26 برس سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔
انہوں نے بطور ڈائریکٹر جنرل افغانستان، ایران، ترکی اور جوائنٹ سیکریٹری نیشنل سیکیورٹی کے عہدے پر ذمہ داریاں انجام دی ہیں۔زاہد حفیظ چودھری وزارت خارجہ میں بطور ڈائریکٹر جنرل جنوبی (ساوَتھ) ایشیا اور سارک میں تعینات ہوچکے ہیں۔
مشہور خبریں۔
امریکہ میں نسلی امتیاز کا تسلسل
?️ 25 اگست 2022سچ خبریں: امریکہ کی رائس یونیورسٹی کی ایک تحقیق سے پتہ
اگست
طالبان کو تسلیم کرنے کا ابھی کوئی ارادہ نہیں:یورپی یونین
?️ 4 فروری 2023سچ خبریں:یورپی یونین کے خصوصی نمائندے برائے افغانستان نے کہا کہ یورپی
فروری
کیا غزہ تک لازمی امداد پہنچ رہی ہے؟قطری نیوز چینل کی رپورٹ
?️ 1 فروری 2025سچ خبریں:قطری نیوز چینل نے ایک تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے
فروری
غزہ کی جنگ میں کوئی نہ جائے: اسرائیلی فوجی کا خط
?️ 15 مئی 2025سچ خبریں: صہیونی ریاست کے غزہ پٹی پر جاری حملوں کے خلاف
مئی
برطانیہ نے مشرقی یورپ میں 8000 فوجی بھیجے
?️ 29 اپریل 2022سچ خبریں: تقریباً 8,000 برطانوی فوجی مشرقی یورپ میں جنگی مشقوں میں
اپریل
جنوبی لبنان سے تل ابیب تک داغے گئے میزائلوں کا کیا پیغام تھا؟
?️ 27 اپریل 2022سچ خبریں: عبرانی اور لبنانی میڈیا نے بتایا ہے کہ جنوبی لبنان
اپریل
بلاول بھٹو کا حکمران کو چیلینج، اوپن بیلٹ ہو یا خفیہ ووٹنگ ہم تیار ہیں
?️ 19 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} سینیٹ الیکشن کو مد نظر رکھتے ہوئے بلاول
فروری
شہباز شریف قطر پہنچ گئے
?️ 23 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف قطر کے امیر شیخ
اگست