عاشورہ کے دوران موبائل سروس حسب ضرورت بند کرنے کی ہدایت

عاشورہ کے دوران موبائل سروس حسب ضرورت بند کرنے کی ہدایت

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرداخلہ شیخ رشید نے محرام الحرام میں سکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے اور عاشورہ کے دوران موبائل سروس حسب ضرورت بند کرنے کی ہدایت کر دی  ان کا کہنا تھا کہ  عاشورہ کے دوران موبائل سروس کی بندش صرف حسب ضرورت کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ شیخ رشید کی زیرصدارت محرم الحرام سےمتعلق امن وامان پراجلاس ہوا ، جس میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے نمائندوں ، سیکریٹری  داخلہ نے شرکت کی ، اجلاس میں اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں،آزاد کشمیر ،گلگت بلتستان میں امن کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں امن او امان برقرار رکھنے کے حوالے سے باہمی مشاورت سے حکمت عملی طے کرنے کے ساتھ ساتھ امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے  وزارت داخلہ میں خصوصی سیل قائم کردیا گیا۔وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا خصوصی سیل عاشور کے دوران 24 گھنٹے کام کرتا رہے گا، محرام الحرام میں سکیورٹی ہائی الرٹ رکھی جائے اور امن وامان کوہر صورت یقینی بنایا جائے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عاشورہ کے دوران موبائل سروس کی بندش صرف حسب ضرورت کی جائے تاکہ سیکیورٹی اقدامات سے عوام کو تنگی نہ ہو، اس سلسلے میں وفاقی حکومت صوبوں کوامن کیلئےتکنیکی و دیگرسپورٹ یقینی بنائے گی۔سیکریٹری داخلہ نے بتایا کہ انتظامیہ کی مدد کے لئے سول آرمڈ فورسز تعینات کی گئی ہے اور حساس علاقوں کی سیکیورٹی کیلئےخصوصی اقدامات کئےگئےہیں۔

مشہور خبریں۔

پاک بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان ایک بارپھر رابطہ، افواج کو معمول کی پوزیشن پر لے جانے پر تبادلہ خیال

?️ 20 مئی 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرلز آف ملٹری آپریشنز

حکومتی کمیٹی اور ق لیگ قیادت کی ملاقات

?️ 12 مارچ 2022اسلام آباد (سچ خبریں)اپوزیشن کی طرف سے تحریک عدم اعتماد جمع ہونے

نئی حکومت کے اعلان کے لیے تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں: طالبان

?️ 7 ستمبر 2021سچ خبریں:طالبان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں نئی حکومت

عدالتوں میں پیشیوں کے بارے میں حلیم عادل کیا کہتے ہیں؟

?️ 11 اگست 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے

کیا پاکستانی فوج ہندوستان کو ممکنہ جواب دے گی؟

?️ 10 مئی 2025سچ خبریں: پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل "احمد شریف چوہدری” نے ہندوستان

نیتن یاہو نے کئی بار قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کو روکا

?️ 30 جون 2024سچ خبریں: صہیونی قیدیوں کے اہل خانہ نے بیانات میں اعلان کیا ہے

فلسطینی مزاحمت کاروں کا نابلس میں صیہونیوں کے ساتھ تصادم ، دو صیہونی فوجی زخمی

?️ 27 ستمبر 2021سچ خبریں:نابلس کے مقامی ذرائع نے آج (پیر) کو شہر میں مجاہدین

وزیراعظم عرب سمٹ کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کےبعد کلائمٹ سمٹ کیلئے باکو روانہ

?️ 12 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف عرب اسلامک ممالک کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے