?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سکائی نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلسل کہہ رہا تھا کہ امن عمل، مذاکرات اور غیر ملکی افواج کے انخلاء کا عمل ساتھ ساتھ چلنا چاہیے، ہم ذمہ دارانہ انخلاء کا مطالبہ کر رہے تھے تاکہ عدم تحفظ کا احساس پیدا نہ ہو جب کہ ہماری خواہش تھی کہ انخلاء کے ساتھ ساتھ افغان عوام کے ساتھ انگیجمنٹ جاری رکھی جائے۔
وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ عجلت میں انخلاء، افغان عوام کو تنہا چھوڑنے کے مترادف ہے، یہی وہ غلطی تھی جو 90 کی دہائی میں کی گئی، ضرورت اس بات کی ہے کہ عالمی برادری اس غلطی کو نہ دہرائے اور افغانوں کو تنہا نہ چھوڑے، اگر افغانستان کو تنہا چھوڑا گیا تو خانہ جنگی کے ساتھ ساتھ عالمی دہشت گرد تنظیموں کو اپنی موجودگی بڑھانے کا موقع مل سکتا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ طالبان قیادت کی جانب سے سامنے آنے والے بیانات حوصلہ افزا ہیں، عالمی برادری میں ان بیانات کے حوالے سے اعتماد کا فقدان ہے، میری رائے میں عالمی برادری کو اعتماد سازی کیلئے انہیں موقع دینا چاہیے، اگر وہ اپنے بیانات کی عملی طور پر پاسداری کرتے ہیں تو ان پر اعتماد کیا جائے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ طالبان کو بھی ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنا ہوگا، طالبان کو بین الاقوامی قوانین اور روایات کا احترام یقینی بنانا ہوگا، افغانوں کی انسانی ومالی معاونت کو یقینی بنایا جائے تاکہ وہ اقتصادی طور پر دیوالیہ نہ ہو پائیں، دیوالیہ ہونے کی صورت میں نتائج مزید خطرناک ہو سکتے ہیں۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ یہ مت بھولیے کہ لاکھوں افغان مہاجرین پچھلی چار دہائیوں سے پاکستان میں موجود ہیں جب کہ طالبان کی کابل آمد سے افغان مہاجرین کے اندر وطن واپسی کی امید پیدا ہونا اور ان کی جانب سے مسرت کا اظہار، فطری بات ہے جب کہ پاکستان پر بے بنیاد الزامات کا سلسلہ بہت عرصے سے جاری ہے، پاکستان نے خلوص نیت کیساتھ، افغانستان میں قیام امن کی عالمی کاوشوں میں معاونت کی۔
وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ الزامات لگانے والوں کو یہ بات ضرور یاد رکھنی چاہیئے کہ طالبان پہلے سے افغانستان میں موجود تھے، طالبان قیادت دوحہ میں مذاکرات کر رہی تھی، افغانستان کے 40 سے 45 فیصد علاقہ پر طالبان کی عملداری، پہلے سے تھی۔
مشہور خبریں۔
محمود اچکزئی کی کال پر بلوچستان میں ہڑتال؛ سڑکیں بند‘ مارکیٹس کو تالے‘ کئی کارکن گرفتار
?️ 8 ستمبر 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی
ستمبر
چار سال میں غیر ذمہ دار انہ پالیسیوں سے معیشت تباہ ہوئی:مفتاح اسماعیل
?️ 16 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے
جولائی
ہماری ترجیح جوبائیڈن اور ڈیموکریٹس کے ڈراؤنے خواب کو چکناچور کرنا ہے:ٹرمپ
?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وسط مدتی
ستمبر
چینی اے آئی ایپ نے چیٹ جی پی ٹی سمیت دیگر کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی
?️ 27 جنوری 2025سچ خبریں: چینی اسٹارٹ اپ ڈیپ سیک کی مصنوعی ذہانت (اے آئی)
جنوری
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ملک کی تیسری لمبی موٹر وے کی منظوری دے دی
?️ 13 جولائی 2021پشاور(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے پیر
جولائی
الیکشن کمیشن نے نگران حکومت کو پی آئی اے کی نجکاری سے روک دیا
?️ 5 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے
فروری
سعودی چینلوں کی متحدہ عرب امارات سے واپسی؛کیا سعودیوں نے اس ملک کے معاشی مرکز کو نشانہ بنایا ہے؟
?️ 5 ستمبر 2021سچ خبریں:سعودی عرب کا اپنے چینلوں کو دبئی سے ریاض منتقل کرنے
ستمبر
اربیل میں موساد کے ٹھکانوں پر میزائل حملے
?️ 13 مارچ 2022سچ خبریں: عراقی خبر رساں ذرائع نے آج صبح 1 بج کر
مارچ