?️
لاہور (سچ خبریں) وزیرِاعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ جمہوریت محض حکومت سازی کا نظام نہیں بلکہ عوام اور ریاست کے درمیان اعتماد کا پائیدار رشتہ ہے۔
جمہوریت کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیراعلی مریم نواز کا کہنا تھا کہ آئین کی حفاظت کو جہاد سمجھنے والوں کو سلام ہے کیونکہ طاقت کا اصل سرچشمہ عوام ہیں اور عوام کی رائے ہی ترقی کا پہلا زینہ ہے، فتنہ فساد اور تشدد کی بنیاد پر رائے سازی جمہوریت کی روح کے منافی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جمہوریت وہ عہد ہے جہاں اقتدار عوام کی دہلیز پر آتا ہے، معیشت جمہوریت کے بغیر پائیدار ترقی نہیں کر سکتی، جمہوریت مضبوط ہوگی تو تعلیم کا در کھلے گا، سہولتیں ملیں گی اور ہر نوجوان کا خواب مکمل ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت محض حکومت سازی نہیں، عوام اور ریاست کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، جمہوریت وہ آئینہ ہے جس میں ہم اپنی غلطیاں دیکھ کر درست کر سکتے ہیں، اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے دشمنی نہیں، یہی وہ سبق ہے جو ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کو دینا ہے۔
مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان کی جمہوریت کو صرف بچانا نہیں اسے نکھارنا اور دنیا کیلئے ایک مثال بنانا ہے، جمہوریت کو آئندہ نسلوں کیلئے ایسا سرمایہ بنائیں گے جو وقت کی آندھیوں میں بھی قائم رہے۔


مشہور خبریں۔
دیگر ممالک کے خلاف امریکی پابندیوں میں دس گنا اضافہ
?️ 23 اکتوبر 2021سچ خبریں:امریکی خارجہ پالیسی کے آلے کے طور پر افراد اور دیگر
اکتوبر
غزہ میں جنگ بندی عارضی وقفہ ہے، جنگ ختم نہیں ہوئی: مصری تجزیہ کار
?️ 20 اکتوبر 2025سچ خبریں:مصری سماجی و سیاسی تجزیہ کار محمد سید احمد کا کہنا
اکتوبر
ہواوے کمپنی کو 40 ارب ڈالرز کے خسارے کا سامنا
?️ 27 ستمبر 2021بیجنگ(سچ خبریں) گذشتہ چھ ماہ کے دوران اسمارٹ فون کے کاروبار میں
ستمبر
ایشیا اور بحرالکاہل میں امریکی فوجی اہداف روس، چین اور شمالی کوریا کے لیے خطرہ
?️ 17 فروری 2022سچ خبریں: روسی فیڈریشن کی سلامتی کونسل کے سیکرٹری میخائل پوپوف نے
فروری
سلامتی اور قبضہ ایک ساتھ ہیں: سید حسن نصراللہ
?️ 30 اپریل 2022سچ خبریں: لبنان میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر
اپریل
اسرائیلی خاندانی ڈھانچے میں تبدیلی
?️ 29 اپریل 2025سچ خبریں: واللا نیوز کے مطابق، عبرانی میڈیا کی ایک رپورٹ میں انکشاف
اپریل
ماحولیاتی تبدیلی، تنازعات اور معاشی عدم مساوات دنیا بھر میں غربت بڑھا رہے ہیں۔ بلاول بھٹو
?️ 17 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا
اکتوبر
عمران خان نے نئے وزیراعظم آزاد کشمیر کا انتخاب کر لیا
?️ 14 اپریل 2023لاہور: (سچ خبریں) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے آزاد کشمیر کے نئے
اپریل